Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پھولوں کے روحانی و جسمانی اثرات -- نسرین شاہین

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

اللہ تعالیٰ کی ربوبیت یوں تو کائنات کی ہر شے میں عیاں ہے‘ لیکن خوش رنگ و خوش نما پھول قدرت کی ضاعی کا بہترین مظہر ہیں جو خوبصورتی‘ دلکشی‘ رنگینی اور حساسیت قدرت نے پھولوں کو بخشی ہے وہ بے مثل ہے۔ خوشنما رنگوں کی بہاریں بکھیرتے اور ہر طرف خوشبو لٹاتے پھول کائنات کا اصل حسن ہیں۔
پھولوں کے روحانی اثرات
پھولوں کی بے شمارا قسام پر جب نظر جاتی ہے تو یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ پھول میں اگر خوشبو ہے تو ہر پھول میں خوشبو الگ الگ ہے۔ پھول اگر رنگین ہے تو ہر پودے کا پھول الگ الگ رنگ کا ہے۔ پھول قدرتی رنگوں اور خوشبوؤں سے مالا مال ہوتے ہیں۔ پھولوں کی موجودگی نہ صرف ماحول کو معطر اور خوشنما رکھتی ہے بلکہ انسان کے دل و دماغ کو بھی معطر کرتی ہے جوذہنی و جسمانی اور دلی مسرت کا باعث بنتے ہیں۔ ایک محقق کا کہنا ہے کہ ’’پھولوں کا خوشبودار عطر زندہ توانائی کی ایک خالص صورت ہے جسے ہم انسانی جسم میں منتقل کرسکتے ہیں۔ پھول پاکیزگی کی علامت ہوتے ہیں اسی لیے پھولوں کی بدولت پاکیزہ جذبات پیدا ہوتے ہیں جو روحانی آسودگی کا باعث بنتے ہیں۔ پھولوں کی خوشبو اور خوشنمارنگ ہمارے اعصاب کو سکون دیتے ہیں۔
پھول اپنی پاکیزگی‘ خوشنمائی اور حسن کے باعث روحانی اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔ جس طرح انسان کے گردرنگوں کے حلقے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کسی فرد کے جسم کے اتارچڑھاؤ کے مطابق سمٹتا اور پھیلتا ہے جو دائرہ انسان کی روحانیت‘ صحت اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے اسی طرح پھولوں کو دیکھنا‘ سونگھنا اور چھونا انسان کی روحانی قوت کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔ پھول اپنے اندر اتنی قوت رکھتے ہیں کہ انہیں دیکھنے‘ سونگھنے اور چھونے سے ہی اعصاب کو روحانی آسودگی کا احساس ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیمار لوگوں کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے تو انہیں عجیب سا سکون و اطمینان ملتا ہے۔ اسی طرح پریشانی یا بے سکونی کی کیفیت میں پھولوں کے درمیان کچھ وقت گزار لیا جائے تو فطری طور پر فرحت و تازگی کا احساس ہوتا ہے اور انکی بھینی بھینی خوشبو اعصاب پر بڑے مثبت اثرات ڈالتی ہے۔ یوں ہم خود کو پرسکون سا محسوس کرتے ہیں۔
پھولوں سے علاج
زمانہ قدیمی سے خوشبو کو جو اہمیت و برتری حاصل رہی ہے وہ پھولوں کی بدولت ہی ملی ہے۔ آج بھی لوگ اس کی افادیت اور اہمیت کو اپنا ذوق تصور کرتے ہیں۔ پھولوں کی خوشبو (عطر) کا استعمال انسان کے مزاج کی عکاسی ہی نہیں کرتا بلکہ کئی امراض میں پراثر و مفید ہے۔
گزشتہ صدی کے آخر میں فرانسیسی سائنسدان نے اروما تھراپی کی اختراع کی تھی جس سے مراد یہ تھی کہ خوشبودار پودوں‘ پھولوں اور بیلوں کے معطر اجزاء کو سونگھنا اور انہیں جلد پر لگانا بعض امراض کو دور کرتا ہے اور ان کیلئے تھراپی کا کام دیتا ہے۔ اگر ہم قدیم تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ یونانی عرب‘ چینی اوربرصغیر کی قدیم تہذیب میں خوشبوؤں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اروما تھراپی کا آغاز قدیم مصریوں نے کیا تھا ان کیلئے یہ زندگی کے معمول میں شامل تھا۔ مصریوں نے خوشبو کی حقیقت کو پالیا تھا۔ یہ حقیقت ہے کہ پھولوں سے حاصل کردہ خوشبو انسانی جذبات اور ذہنی کیفیت کو شدید طور پرمتاثر کرتی ہے۔
ہر پھول اور پودے کی خوشبو مختلف اور اس کی افادیت الگ الگ ہوتی ہے۔ اکثر چھوٹے پھولوں میں زیادہ مقدار میں خوشبو ہوتی ہے۔ 200 کلو تازہ پھولوں میں سے صرف ایک کلو گرام بنیادی عرق نکلتا ہے‘ بنیادی روغن سے جسم پر مساج کرنے سے خوشبو وجود یا جسم کے مسامات میں جذب ہوتی ہے۔ ان کے آبی بخارات سونگھ کر آپ کی خوبصورتی میں نکھار پیدا ہوتا ہے کیونکہ جسم کی جلد خوشبو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان طریقوں سے خوشبو جسم کے اندر داخل ہوکر آرام پہنچاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خوشبو ہر ایک پر مختلف انداز میں مہکتی ہے کیونکہ ہر ایک جسم کی الگ الگ خوشبو ہوتی ہے پھر دونوں خوشبوئیں مل کر ایک کمپوزیشن بناتی ہیں۔
بہت سی خوشبوئیں ذہنی دھند کو صاف کردیتی ہیں۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بحال کرتی ہیں اور بہت سے عطر حیرت انگیز ثابت ہوتے ہیں۔ اعصابی تناؤ‘ ڈیپریشن‘ چڑچڑاپن‘ بے خوابی‘ اضمحلال اور سرد مہری پھولوں کی خوشبو (عطر) کی بدولت شوخی و تازگی‘ روحانی آسودگی اور خوشگوار موڈ میں خم ہوجاتے ہیں۔
پھولوں کا انسانی زندگیوں میں استعمال
پھول قدرت کا ایک حسین تحفہ ہیں :جس نے دنیا میں رنگ بھر دئیے ہیں۔ پھول کئی طرح سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ پرانے زمانے سے ہی لوگ پھولوںکا استعمال عبادت‘ تہواروں‘ شادیوں اور دوسری تقریبات میں کرتے رہے ہیں۔
پھول نازک‘ حساس اور خوبصورت و خوشنما ہوتے ہیں جس کے سبب یہ خواتین میں بے حد مقبول ہیں۔ دنیا بھر کی خواتین پھولوں سے خاص رغبت رکھتی ہیں اور اپنی آرائش و زیبائش کیلئے ہر موقع پر استعمال کرتی ہیں۔ یہ ایک ایسا فیشن ہے جسے اپنانے میں امیر اور غریب کی خلیج بھی حائل نہیں ہوتی۔ موسم گرما کے آتے ہی پھولوں کے زیورات خواتین کا خاص مرکز ہوتے ہیں۔ دلہن کا سنگھار اس وقت تک نامکمل تصور کیا جاتا ہے جب تک کہ گلاب اور سوتیلے کے زیورات اس کی آرائش میں شامل نہ ہوں۔ پھول نہ صرف دیکھنے میں بھلے معلوم ہوتے ہیں بلکہ یہ فرحت اور تازگی کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں پھولوں کے متعلق مختلف نظریات اور خیالات پائے جاتے ہیں جو پھول بنگلہ دیش میں دلہنوں کو بطور تحفہ پیش کیے جاتے ہیں وہی پھول مغربی ممالک میں جنازوں کیلئے مخصوص ہیں۔ اسی طرح سفید رنگ کے پھول بعض ملکوں میں صرف سوگ منانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں جبکہ کئی ممالک میں یہی پھول خوشی کا باعث ہیں۔ زرد پھول جو فرانس میں محبت اور عقیدت کے اظہار کے بطور پر پیش ہوتے ہیں یہی پھول روس میں خواتین کو دینا انکی توہین سمجھے جاتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 875 reviews.