Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال ،قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

مارچ کے جوابات

۔بہن! عبقری میں خوبصورت بنانے کا وظیفہ متعدد بار چھپ چکا ہے میں نے خود بھی آزمایا ہے اور میں نے آج تک جس کسی بھی بتایا ہے اس کے چہرے کے تمام مسائل حل ہوئے ہیں۔ وہ ظیفہ ہے:۔ یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ ہے۔ آپ بھی کثرت سے یہ وظیفہ پڑھیں۔ انشاء اللہ آپ کے چہرے کے تمام مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔ دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیے گا۔ (بشریٰ‘اسلام آباد)
٭آپ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں‘ صبح اٹھ کر خالی پیٹ کم ازکم ایک لیٹر پانی پینے کی عادت بنالیں۔ پہلے ایک گلاس سے شروع کریں‘ پھر آہستہ آہستہ ایک لیٹر کی عادت پکی کرلیں اور اس کے ساتھ عبقری کی ’’طب نبوی حسن و جمال کریم‘‘کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ کے چہرے کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ (ڈاکٹر عاصم‘ لاہور)
2۔محترم بہن! مسائل وسائل سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے حل ہوتے ہیں وسائل حکم اور سنت ﷺ سمجھ کر اختیار کیے جاتے ہیں دراصل جب اوپر سے فیصلے ہوجاتے ہیں تو پھر تمام کام آسان ہوجاتے ہیں۔لہٰذا آپ پہلا کام تو یہ کریں کہ رزق کی طرف توجہ کریں کیونکہ مشکوک رزق کی وجہ سے بے شمار مسائل شروع ہوجاتے ہیں اور دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ دوسرا اعمال اور وظائف میں مستقل مزاجی اور توجہ یکسوئی نہایت لازم ہے۔تیسرا آپ تمام گھر والے یہ وظیفہ نہایت کثرت بلکہ جتنی زیادہ کثرت سے ہوسکے پڑھیں کم از کم 90دن۔وظیفہ یہ ہے:۔  یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیَ الْخَیْرَ۔ روزانہ 800دفعہ پڑھیں۔(ساجدہ حیات‘ پشاور)
3۔بھائی مجھے یہ مسئلہ کافی عرصہ رہا ‘ مجھے کسی نے چنبیلی کے تیل کی گالوں پر مالش کا بتایا میں نے کچھ عرصہ کیا ۔میرے پچکے گال ٹھیک ہوگئے‘چہرے پر دانوںکیلئے آپ خون صفاء کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ (علی‘ لاہور)
4۔بھائی انور صاحب آپ کا نفسیاتی مسئلہ لگتا ہے۔آپ روزانہ کم از کم آدھا پارہ ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا اور نماز کی باقاعدگی رکھیں باوضو رہیں اور وضو کے بعد تین گھونٹ پانی شفاء کی نیت سے پئیں۔ ہروقت اور ہر نماز کے بعد گیارہ بار مکمل اذان پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں۔ اللہ خیر کریگا۔(شاکر علی‘فیصل آباد)

اپریل کے سوالات

1۔ میری عمر 17 سال ہے میری دور کی نظر دن بدن کمزور ہورہی ہے۔ کالج میں بورڈ پر لکھا ہوا پڑھنا بہت دشوار ہوتا ہے۔ زیادہ دیر کتاب پڑھوں تو آنکھیں درد کرتی ہیں۔جس کی وجہ سے مجھے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دوست احباب میرا مذاق اڑاتے ہیں جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہوگیا ہوں۔ براہ مہربانی کوئی آسان حل فرمائیں۔ (کنور عزیز‘ اسلام آباد)
2۔ میری عمر ابھی صرف 25سال ہے اور سر کے بال گرنا شروع ہوگئے ہیں تقریباً آدھے سر سے کافی بال اتر گئے ہیں۔ سب لڑکے مذاق اڑاتے ہیں۔میں ابھی غیرشادی شدہ ہوں اورمیری شادی میں رکاوٹ کا سب سے بڑامسئلہ ہی سر کے بال ہیں۔ قارئین مجھے کوئی دوا بتائیں یہ بال گرنا بند ہوجائیں۔ (ارشد لطیف‘ فیروزوالہ)
3۔ میری عمر 50 سال ہے میں چاہتا ہوں کہ لمبی عمر تک صحت  مند رہوں‘ کوئی بیماری وغیرہ نہ آئے اب بھی میں کبھی بیمار  نہیں رہتا۔میری پچھلی پچاس سالہ زندگی بہت اچھی گزری ہے لیکن جب میں اور لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ پچاس سال کے بعد کمزور ہونا اور بیمار ہونا شروع ہوجاتے ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ میں جب تک زندہ رہوں صحت مند اور فٹ رہوں۔ قارئین کوئی ایسی ترتیب بتائیںکہ میرا مقصد پورا ہوجائے۔ (جہانداد خان‘ بنوں)
4۔ محترم قارئین! پچھلے دو سال سے ہمارا پورا گھرانہ ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوا تھا اس بار پھر ہمارے خاندان کے کئی افراد باوجود ہر قسم کی احتیاط کے اس میں مبتلا ہیں اگر قارئین کے پاس کوئی آزمودہ عمل یا ٹوٹکہ ہے تو براہ مہربانی ضرور بتائیں‘ بہت سے لوگوں کا بھلا ہوگا۔(آریان‘ لاہور)






Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 877 reviews.