Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

بال اتر رہے ہیں

مجھے کچھ عرصہ پہلے ٹائیفائیڈ ہوا تھا اس کے بعد سے بال گچھوں کی شکل میں اتررہے ہیں اور جسم بھاری ہوتا جارہا ہے۔ خوراک ایسی ہونی چاہیے جس سے میرا جسم موٹا نہ ہو۔ (پ خان‘اسلام آباد)
مشورہ: پ بی بی! کالج کی لڑکیوں کو چٹ پٹی چیزیں بہت پسند ہوتی ہیں۔ آپ پراٹھے‘ سموسے‘ تلی ہوئی چیزیں اپنی غذا سے نکال دیجئے اور سبزی‘ دہی‘ تازہ پھل‘ سلاد کھائیے۔ کچھ ماہ اکسیرالبدن استعمال کریں۔ سر پر تیل کی مالش کیجئے اور سادہ کھانا جو گھر میں پکے وہ کھائیے۔ بازاری کھانے مت کھائیں۔

سیب کے فوائد

سیب کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ بڑے بڑے لال سرخ سیب دیکھ کر دل للچاتا ہے۔ میری امی بازار سے چھوٹے سیب لاتی ہیں کیا ان کا کوئی فائدہ ہے۔ مجھے تو یہ ننھے سیب اچھے نہیں لگتے۔ گھر والے شوق سے یہ سیب کھاتے ہیں اور میں پریشان رہتی ہوں۔ (راحت ملک‘ گجرات)
راحت بی بی! سیب بہت اچھا پھل ہے سیب کی کئی قسمیں ہیں۔ سرخ‘ گلابی‘ زرد‘ سبز‘ سرخ زرد‘ سیاہی مائل سرخ سیب عام ملتے ہیں۔ اس میں موجود فولاد‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور دوسرے اجزاء سے اچھا خون بنتا ہے اور عمدہ خون صحت کیلئے ضروری ہے۔ چھوٹے سیب بھی اچھے ہوتے ہیں۔ انہیں چھلکوں کے ساتھ کھانا چاہیے۔ اس طرح مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔ آج کل لوگ ڈیپریشن کا شکار رہتے ہیں۔ کام بہت زیادہ ہوتا ہے اپنی غذا میں صرف ایک سیب شامل کرلیں تو بہت فائدہ ہوگا۔ جسم کے خراب مادے خارج ہوں گے۔ طبیعت بحال رہے گی۔ سیب کا رس بھی پیا جاتا ہے مگر بہتر یہی ہے کہ اچھی طرح دھلا ہوا سیب آہستہ آہستہ چبا کر کھایا جائے تاکہ دانت بھی صاف ہوتے ہیں جن کی وجہ سے جگر اچھا کام کرتا ہے۔ جوڑوں کا درد بھی نہیں ہوتا۔ دل کوقوت ملتی ہے۔ آپ سیب کھائیے آپ کی پریشانی دور ہوجائے گی۔

خاوند کی بدسلوکی

میں بارہ برس سے امریکہ میں مقیم ہوں۔ میرے شوہر انتہائی پڑھے لکھے ہیں۔ یہاں پڑھاتے ہیں۔ میں خود ڈاکٹر ہوں۔ میرا ایک بچہ ہے آپ پڑھ کر حیران ہوں گی کہ دوسروں کو پڑھانے اور انہیں راہ راست دکھانے والا میرے ساتھ کیسا گھٹیا سلوک کرتا ہے۔ نو برس سے وہ میرے کمرے میں نہیں آیا۔ گھر آتے ہی بک بک شروع کردیتا ہے۔ گندی سوچ کا مالک ہے‘ اٹھتے‘ بیٹھتے مجھے فحش گالیاں دیتا ہے۔ ایک پیسہ نہیں دیتا۔ گھر کا تھوڑا بہت سامان لادیتا ہے اور بس۔ میرا ایک اہم امتحان ہونے والا ہے مگر اس حالت میں‘ میں کیسے پڑھ سکتی ہوں؟ ذہنی سکون ہی نہیں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں؟ کہاں جاؤں آپ کا رسالہ دیکھا تو سوچا شاید آپ میری مدد کرسکیں اور اس اذیت سے نکال دیں۔(م ۔ ر‘ فیصل آباد)
مشورہ: آپ کا خط ملا۔ اس کا جواب آپ کو مل گیا ہوگا۔ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور لندن لڑکیاں بیاہ کر جائیں تو بڑی اچھی زندگی گزارتی ہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں مجھے وہاں سے دکھی لڑکیوں کے بے شمار خطوط آتے ہیں امریکہ میں قانون کی حکمرانی ہے۔ عدالت باآسانی خرچہ دلوادیتی ہے۔ بچے کی تعلیم بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے باوجود عموماً مشرقی لڑکیاں روایتی شرافت کے ساتھ وہاں رو پیٹ کر گزارہ کرتی ہیں اور شکایت تک نہیں کرتیں حالانکہ صرف ایک ٹیلی فون کرنے سے ہی حکومت ان کی مدد کرسکتی ہے۔ مگروہ لڑکیاں خود شوہر سے چھٹکارا نہیں چاہتیں۔
آپ کو میں یہ مشورہ دوں گی کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی پڑھائی مکمل کیجئے۔ مستقبل کے منصوبے پر عملدرآمد آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ساری باتیں بھلادیجئے اور یہ سوچیے کہ آپ نے نئی زندگی شروع کرنی ہے۔ اس کیلئے آپ کو ساری توجہ پڑھائی پر دینی پڑے گی۔ یہ اچھا خاصا مشکل امتحان ہے مگر جب آپ کامیاب ہوں گی تو خود دیکھیں گی کہ طلوع ہونے والا چمکتا سورج بھی آپ کی خوشیاں میں شریک ہے۔ ساتھ ساتھ دعا بھی کیجئے اللہ تعالیٰ بڑا رحیم ہے دعا میں بڑی طاقت ہے۔ میں نے آپ کیلئے دعا کروا دی ہے اب آپ ہمت کیجئے اور اپنے شوہر کو دیکھا دیجئے کہ آپ امتحان پاس کرکے اچھی پوسٹ پر ڈاکٹر لگ سکتی ہیں اور یہ اتنا مشکل بھی نہیں۔

گوہانجنی کا مسئلہ

پچھلے سال میری سیدھی آنکھ میں گوہانجنی نکل آئی‘ پہلے درد ہوتا ہے پھر دانہ بن کر پیپ پڑتی ہے تب آدھی آنکھ بند ہوجاتی ہے۔ ہر ماہ ایک بار ضرور نکلتی ہے۔ میں اس کا علاج کرواتے کرواتے تھک گئی ہوں۔ آپ کے رسالے کی قاریہ ہوں۔ مجھے دوا نہیں تو ٹوٹکا بتائیے پریشان ہوکر خط لکھ رہی ہوں۔ (فائزہ رحیم‘ شکرگڑھ)
مشورہ: گوہانجنی جب بھی نکلے تو واقعی پریشانی ہوتی ہے۔ ایک سادہ سا ٹوٹکہ یہ ہے کہ جب بھی محسوس کریں آنکھ متاثر ہورہی ہے سیدھے ہاتھ کی انگلی دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی پر خوب رگڑیں جب انگلی گرم ہوجائے تو متاثرہ آنکھ پر رکھ دیجئے۔ پانچ چھ دفعہ ایک ایک گھنٹہ بعد یہ عمل کرنے سے گوہانجنی عموماً دب جاتی ہے۔ لونگ رگڑ یا پیس کر لگانے سے بھی آرام آتا ہے۔ بڑی بوڑھی عورتوں کا ٹوٹکہ یہ تھا کہ املی کا بیج پیس کر روزانہ تین چاربار لگانے سے گوہانجنی دوبارہ نہیں نکلتی۔ گھیکوار بھی مفید ہے۔ اس کا گودا یا رس پلیٹ میں رکھ کر بار بار آنکھ پر لگائیں۔ روزانہ کم از کم تین چاربار لگائیے۔ اس سے دو دن میں آرام آجاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 879 reviews.