Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رنگوں سے ٹھنڈک اور صحت پائیں --- مقصود الحسن ، پشاور

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

مادی طور پر رنگوں کی تیاری میں سُرخ‘ زرد اور نیلے رنگ کو بنیادی رنگ مانا جاتا ہے یعنی اگر کہیں سبزرنگ کا پینٹ کرنا ہو تو آرٹسٹ حضرات زرد اور ہلکے نیلے رنگ کی آمیزش سے سبزرنگ کا پینٹ تیار کرلیتے ہیں اور اسی طرح اگر نارنجی رنگ درکار ہو تو سرخ اورزرد کو اور اگر جامنی رنگ درکار ہو تو سرخ اور نیلے پینٹ کو ملا لیا جاتا ہے جبکہ روشنی کی دنیا میں سرخ‘ سبز اور جامنی رنگ کو بنیادی رنگ مانا جاتا ہے۔
تمام رنگ ارتعاش کی کم یا زیادہ لہریں خارج کرتے ہیں جو کسی شے سے ٹکرانے کے بعد گرمی یا ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ سرخ رنگ کا طول موج طول ترین ہے جس کی وجہ سے کم ترین ارتعاش پیدا ہوتا ہے۔ سرخ رنگ حدت پیدا کرتا ہے اور آسمانی رنگ ٹھنڈ پیدا کرتا ہے۔ سبز رنگ توازن پیدا کرنے والا رنگ ہے۔ سرخ رنگ کا بھاری پن اس کی حرکت اور شرح ارتعاش کو محدود کرتا ہے برخلاف اس کے نیلا رنگ ماحول میں وسعت کا احساس دلاتا ہے۔
مختلف رنگ مختلف احساس پیدا کرتے ہیں۔ مثلاً سرخ سے جلن‘ نارنجی سے گرمی‘ زرد سے معمولی گرمی‘ سبز سے نہ سردی نہ گرمی اور عنابی سے ٹھنڈک کے ساتھ چبھن کا احساس ہوتا ہے۔لوگ بالعموم رنگوں کے بارے میں نہیں سوچتے‘ ہم تصاویر دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں لیکن رنگوں کے مزاج کی طرف دھیان نہیں دیتے۔تجربات یہ ہیں کہ ذہنی تناؤ اور بے خوابی کے مریض بنفشی‘ نیلے اور فیروزی رنگ سے جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔
سرخ نارنجی اور زرد رنگ کاہلی اور سستی کو ختم کردیتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ مریض کو گلابی رنگ میں رکھنے سے اس کے جارحانہ اور منتقمانہ جذبات مغلوب ہوجاتے ہیں۔ گلابی رنگ پٹھوں کیلئے مسکن ہے۔ گلابی رنگ کے مسکن اثرات کو پٹھوں‘ جنس‘ خاندانی مناقشات‘ کاروباری معاملات اور جیل خانوں کی اصطلاحات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ گلابی رنگ سے غصہ کم ہوجاتا ہے۔ اس رنگ کے زیراثر پٹھوں میں تیزی پیدا نہیں ہوتی۔ اندھے لوگ بھی گلابی رنگ کمروں میں سکون محسوس کرتے ہیں۔
رنگوں کے ذہنی خواص
سرخ رنگ:اس رنگ میں گہری دلچسپی‘ ہمت اور محبت کے جذبات کارفرما ہیں۔ معاملات میں جب بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے تو تعلقات ختم ہوجاتے ہیں‘ توقعات ٹوٹ جاتی ہیں اور کوئی تدبیر کارگر نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں ذہنی مرکز میں سرخ رنگ غالب ہوجاتا ہے۔ سرخ رنگ سے جب دماغ مغلوب ہو جاتا ہے تو ہرشے سرخ نظر آتی ہے۔
جن لوگوں میں سرخ رنگ اعتدال میں ہوتا ہے وہ دوسرے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ وہ لوگ نوع انسان اور اپنی نسل کے بارے میں متفکر رہتے ہیں۔ پسندیدہ مشاغل میں اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہیں۔ سرخ رنگ سے مغلوب لوگ اچھی زندگی گزارتے ہیں اور چونکہ کھانے پینے اور دوسرے معاملات میں جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے اس لیے موٹے زیادہ ہوتے ہیں۔ سرخ رنگ کو پسند کرنے والے لوگ تن سازی کے شوقین ہوتے ہیں۔سرخ رنگ کی زیادتی سے طبیعت میں انتشار‘ جھنجھلاہٹ‘ بیزاری اور لوگوں پر ظلم کرنے کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔
نارنجی رنگ کے ذہنی خواص
جن لوگوں پر نارنجی رنگ کا غلبہ ہوتا ہے وہ ایسے کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہیں جو تھکا دینے والے ہوں‘ ایسے لوگ ہر کام کو جلدازجلد کرناچاہتے ہیں اور اگر ایسا نہ کرسکیں تو پریشان ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ اچھے منتظم ہوتے ہیں۔ نارنجی رنگ والے لوگ دوسروں کو اپنے اردگرد رکھنا پسند کرتے ہیں۔ ڈھیلا اور آرام دہ لباس پہنتے ہیں۔ غالب نارنجی رنگ والے لوگ غالب سرخ رنگ والے لوگوں سے زیادہ چاق و چوبند ہوتے ہیں۔ چمکدار نارنجی رنگ کا غلبہ ہو تو صبح سویرے بیدار ہونا آسان ہوتا ہے اس لیے ایسے لوگ جنہیں صبح سویرے بیدار ہوکر بستر چھوڑنا دشوار محسوس ہوتا ہو انہیں اس رنگ کو زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ قوت ارادی میں اضافے اور اعصابی کمزوری کیلئے بھی اس رنگ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔
 زرد رنگ کے ذہنی خواص
زردرنگ تحقیق کا رنگ ہے۔ غالب زرد رنگ لوگوں کو علم سیکھنے کا شوق ہوتا ہے۔ ایسے حضرات و خواتین مطالعہ سے بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔ سائنسدان‘ سیاست دان اور تاجر حضرات زیادہ تر اس رنگ کے زیراثرہوتے ہیں۔
جن خواتین و حضرات کے ذہنی مرکز میں زرد رنگ کی کثافت اعتدال سے بڑھی ہوئی ہوتی ہے وہ مادہ پرست ہوتے ہیں اور ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ کوئی بھی زرد رنگ شخص دنیاوی اعتبار سے کامیاب ہوتا ہے کیونکہ وہ دولت کمانے اور اس کے صحیح استعمال کا فن جانتا ہے۔ زرد رنگ دھوپ کا رنگ ہے زرد رنگ لوگ متحرک ہوتے ہیں اچھا رہن سہن اختیار کرتے ہیں۔
سبزرنگ کے ذہنی خواص
سبزرنگ سکون بخش ہے‘ غالب سبز رنگ لوگ محبت سے لبریز ہوتے ہیں اور ان میں محبت کی کرنیں پھوٹتی رہتی ہیں جو ماحول کو لطیف بنادیتی ہیں۔ لوگ ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ محبت میں مبتلا لوگوں کے اندر لطیف سبزرنگ کا ذخیرہ بڑھ جاتا ہے۔ غالب سبز رنگ لوگ باغبان اور کاشتکار ہوتے ہیں۔
 سبزرنگ چونکہ زرد اور آسمانی رنگ کے امتزاج سے وجود میں آیا ہے اس لیے اس کے زیراثر خواتین و حضرات کا ذہن چاق وچوبند رہتا ہے۔ دوسروں کے نقطہ نظر کو سکون سے سنتے ہیں لوگ اپنی پریشانی بیان کرنے اور اس کا حل معلوم کرنے کیلئے ان کے پاس زیادہ تعدادمیں آتے ہیں۔ حضرات و خواتین بچوں اور جانوروں سے محبت کرتے ہیں اور ان کی قربت سے خوش رہتے ہیں۔ نرسری کے بچوں کے اساتذہ میں یہ رنگ وافر مقدار میں ہوتا ہے۔ آسمانی رنگ کی آمیزش کی وجہ سے ایسے حضرات پانی جھیل دریا اور سمندر سے خاص تعلق رکھتے ہیں۔ مزاجاً بہت متوازن ہوتے ہیں اور جلد ناراض نہیں ہوتے لیکن نرم دل ہونے کی وجہ سے صدمہ سے دوچار ہوجاتے ہیں یہ لوگ ہلکے رنگ کے کپڑے پہننا پسندکرتے ہیں۔ سبز رنگ والے اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے انہیں نئے نئے کام کرنے کا شوق ہوتا ہے اور دھن کے پکے ہوتے ہیں۔ معدہ کے مرکز میں اگر سبز رنگ کی زیادتی ہوجائے تو ایسے لوگ نہ صرف خود جذباتی ہوجاتے ہیں بلکہ دوسروں کے حالات سے بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 889 reviews.