Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کا پیدائشی دوست

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 جی چاہتا ہے کچھ باتیں حضرت خضرعلیہ الصلوٰۃ والسلام سے ملاقات کی کرلوں‘ زندگی کی خبر نہیں جو ملا ہے لوٹانا چاہتا ہوں اپنے ساتھ کچھ لے کر جانا نہیں چاہتا‘ ویسے بھی مومن کے پاس جوکچھ ہوتا ہے وہ ادھار ہوتا ہے ادھار کو لوٹانا مومن کے مزاج کا حصہ ہے۔
ایک پرانی اور کالی رات میرے سامنے ہے جب میں اپنے مکان کی چھت پر بیٹھا اسم ذات کا ذکر کررہا تھا سردی کے دن تھےاور سخت سردی پڑرہی تھی‘ میں نے ایک کمبل اوڑھا ہوا تھا لیکن میں پسینہ پسینہ تھا اچانک مجھے احساس ہوا کہ میرے قریب کسی نے آکر اپنا گھٹنا لگا دیا اور سلام کیا۔ ہلکا سا خوف ہوا لیکن پھر ایک اطمینان ہوگیا۔۔۔دیکھا تو ایک خضر صورت درویش بیٹھے ہیں مصافحہ ہوا میں نے پوچھا آپ؟ فرمانے لگے لوگ مجھے خضر(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کہتے ہیں یہ ان سے میری سب سے پہلی ملاقات تھی۔ میں سمجھتا ہوں یہ لفظ اسم ذات یعنی اللہ جو میں نے لاکھوں کروڑوں مرتبہ کیا‘ یہ اس کی برکات ہیں۔ اس کی برکات تو مجھے بہت ملیں وہ پھر کبھی عرض کروں گا لیکن اس کی ایک برکت یہ ہے کہ حضرت خضرعلیہ الصلوٰۃ والسلام سے ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام سے میں نے بہت پایا بہت حاصل کیا ہے ایک چیز جو کہ گزشتہ صفحات میں آپ مسلسل پڑھ رہے ہیں وہ یَاقَہَّارُ  ہے۔ آج میں یَاقَہَّارُ کے روحانی و نورانی فوائد حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زبانی بتانا چاہتا ہوں ایک بار فرمانے لگے:۔
’’جو شخص اس کو بکثرت پڑھے گا جتنا بڑے سے بڑا گناہ ہو اور وہ اس گناہ سے چھٹکارا پانا چاہتا ہو‘ جتنی بڑی سے بڑی برائی ہو‘ نشہ ہو‘ کوئی عادت بد ہو‘ کوئی عیب اور وہ اس عیب سے چھٹکارا پانا چاہتا ہوں وہ بلا تعداد اس کو مستقل پڑھے۔ جتنا زیادہ تعداد میں پڑھے گا اتنا فائدہ ہوگا۔ لاکھوں سے زیادہ پڑھے‘ بس ہروقت پڑھتے ہوئے یہ تصور یعنی جس چیز سے چھٹکارا پانا چاہتا ہے اس کا تصور …وہ نہیں پڑھ رہا تو اس کی طرف سے کوئی اور پڑھے لیکن بات ہے پڑھنے کی… چند بار پڑھ کر چھوڑ دینا۔ ایسا نہ ہو یہ بات مسلسل تجربات میں آئی ہے کہ اس کو مسلسل پڑھنے سے گوہر مقصود ضرور ملا ہے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے ہیروئن چھوٹتے دیکھی‘ بدکاری سے نفرت دیکھی‘ جھوٹ گناہوں سے نفرت دیکھی‘ ایک نہیں بے شمار ‘بے شمار نہیں اور بے شمار لوگوں کو اسم  یَاقَہَّارُ سے متقی ولی‘ اور اللہ کا دوست بنتے دیکھا۔ اللہ کی دوستی اور اللہ تعالیٰ کا قرب اور اللہ کی محبت یَاقَہَّارُ کے سامنے ایک انوکھا راز ہے۔ میں نے ایک صاحب کو یہ پڑھنے کیلئے بتایا کہنے لگے میں نے دن دیکھا نہ رات ‘ صبح دیکھی نہ شام‘ نیند دیکھی نہ جاگنا ہر صورت یَاقَہَّارُ  پڑھتا چلا گیا‘ لاکھوں کی تعداد میں یَاقَہَّارُ  پڑھا۔ میں وہ تھا جو کماتا تھا جوئے پرلگا دیتا تھا پھر جو بچتا تھا شراب میں لگا دیتا تھا اور بدکاری پر لگاتا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں اس سے بڑا لفظ کہیں پایا ہی نہیں… کہیں دیکھا ہی نہیں۔ اب رات کو سوتا ہوں تو تہجد کے وقت مخصوص مہک اور خوشبو ہوتی ہے جو میرے بدن کو لپیٹ لیتی ہے اور مسرور ہوں کہ ایک خوشبو مجھے تہجد کیلئے اٹھا دیتی ہے پھرتہجد کے بعد سوتا ہوں تو وہی خوشبومجھے نماز فجر کیلئے اٹھا دیتی ہے اسی طرح میرے دن رات گزر رہے ہیں۔
 مجھے وہ وقت بھی یاد تھا جب میںعید کی نماز تک نہیں پڑھا کرتا تھا‘ جمعہ تو دور کی بات ہے۔ جب مجھے اللہ کے نام سے شناسائی نہیں تھی۔ میں بھٹکا ہوا تھا الجھا ہوا تھا‘ ڈوبا تھا‘ گمراہ تھا۔ اسم  یَاقَہَّارُ  نے مجھے اللہ تک پہنچانے میں بہت مدد کی۔ قارئین! ویران گھروں اور اجڑی زندگیوں کیلئے اسم  یَاقَہَّارُ  کے اندر بہت تاثیر اور طاقت ہے‘ اس کے اندر تقویٰ ہے‘ عظمت ہے‘ اخلاص ہے‘ للہیت ہے ‘تہجد ہے‘ نماز کا خشوع ہے‘ قرآن سے محبت ہے‘ عشق مصطفی ہے‘ عشق صحابہ اہل بیت ہے‘ عشق اولیاء ہے‘ صالحین سے محبت ہے‘ یہ کوئی شے نہیں عجیب شے ہے۔
اپنی نسلوں کیلئے پڑھ سکتے ہیں‘ ایک چھوٹی سی بات کہتا چلا جاتا ہوں اس کی وضاحت نہیں کروں گا۔ بس آگے آپ خود سمجھ لیں کہ جب بھی میاں بیوی ملاقات کا ارادہ کریں دونوں ملاقات سے پہلے بکثرت اسم  یَاقَہَّارُ  پڑھیں۔ اولاد صالح ہوگی‘ بے عیب ہوگی‘ اندھی کانی لولی لنگڑی‘ اپاہج‘ ناکارہ‘ بیوقوف‘ پاگل‘ دیوانی‘ بدشکل نہیں ہوگی۔
جہاں حسن ظاہر ہوگا‘ وہاں حسن باطن بھی ہوگا‘ خوبصورتی جہاں اندر کی ہوگی وہاں باہر کی بھی ہوگی‘ بچے میں تقویٰ اخلاص‘ خلوص نیکی‘ امانت‘ خیرخواہی‘ دریا دلی‘ سخاوت اور محبت کے آثار نمایاں ہوں گے۔ ویسے بھی میاں بیوی جب ملیں ان الفاظ کو تھوڑا یا زیادہ اس سے پہلے پڑھ لیا کریں۔
 شیطانی عمل دخل نہیں ہوتا۔ بیماریاں نہیں ہوتیں‘ حتیٰ کہ آپس میں نفرت نہیں ہوتی۔ میں نے گھریلو جھگڑوں کے کئی لوگوںکو یہ بتایا کہ میاں بیوی جب بھی ملیں تھوڑا یا زیادہ اسم  یَاقَہَّارُ  ضرورپڑھ لیا کریں۔ اس وقت وضو ہے یا نہیں اس کی کوئی شرط نہیں۔ پھر اس کی برکات کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں بہت کمال کی چیز ہے۔ یہ ایک راز تھا جو دل کی دنیا میں بسا ہوا تھا جو مجھے ملا تھا سو آپ تک لوٹا دیا۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 053 reviews.