Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

اپریل کے جوابات
1۔ محترم بھائی! آپ جب بھی سونے کیلئے لیٹیں باوضو سوئیں اور اپنے دل کے مقام پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا نام مبارک لکھ کر سوئیں۔ یہ آزمودہ ہے‘ اس عمل سے رات کو بدخوابی نہیں ہوتی۔ اپنے خیالات کو پاک رکھیں‘ خوراک سادہ اور اچھی رکھیں‘ مر چ مصالحہ اور گرم اشیاء سے چند ماہ پرہیز کریں۔ صبح کی سیر ضرور ضرور کریں۔ پھر دیکھیں آپ کی طبیعت کیسے بہتر سے بہترین ہوتی ہے۔ (شاکر مجید‘ ملتان)
2۔میری بہن! میری بھابھی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ ہمیں کسی نے عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘ میری بھابھی گزشتہ چھ ماہ سے یہ کورس عبقری دواخانہ سے بذریعہ ڈاک منگوا کر استعمال کررہی ہے۔ الحمدللہ وہ ستر فیصد ٹھیک ہوچکی ہیں۔ آپ بھی یہی کورس چند ماہ استعمال کروائیں۔(م، پشاور)
3۔جناب! میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ آپ سچ کہتے ہیں کہ بندہ کمرے میں قید ہوکر رہ جاتا ہے۔ اللہ انسان کو ہر مرض سے بچائے۔ آمین!۔ آپ جب بھی نہائیں نیم کے پتوں سے ابلے ہوئے پانی سے نہائیں‘ عبقری دواخانہ کی خون صفاء چند ڈبیاں استعمال کریں۔ اس کے ساتھ درج ذیل ٹوٹکہ آزمائیں میری طرح انشاء اللہ آپ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ ھوالشافی: عرق کاسنی‘ عرق مکو آدھ چھٹانک۔ شربت دینار ایک چھٹانک۔ مکس کرکے دن میں دو سے تین مرتبہ پینا ہے۔ (ملک مبشر کریم‘ لاہور)
4۔مہدی بھائی! آپ درج ذیل ٹوٹکے آزمائیں انشاء اللہ آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کے بال خوبصورت ملائم اور مضبوط ہوگئے ہیں۔لیموں کا رس اور سرکہ:ایک کپ لیموں کے رس میں دو چمچ سرکہ ملا کر سر پر لگانے سے آپ کے بال چمکدار اور ملائم ہو جائیں گے۔انڈے کی زردی:دو انڈوں کی زردی میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں اور سر پر لگا کر 20منٹ بعد بال دھو لیں۔ یہ نسخہ بالوں کو قدرتی نشوونما میں نہایت معاون ہے اور بالوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔مزید اپنی خوراک بہتر کریں اور صبح کی سیر لازمی کریں۔ (ام فریال‘ اسلام آباد)
بادام کا تیل
جن لوگوں کو انڈوں کی زردی سے الرجی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے وہ بادام کا تیل استعمال کر سکتے ہیں،کیوں یہ بھی وہی کام کرے گا جو انڈوں کی زردی کرتی ہے۔ لیکن میٹھے بادام کے تیل کو استعمال کرنے سے قبل تھوڑا سا گرم کر لیں تو یہ بالوں کو بہت چمکدار بنا دیتا ہے۔
مایونیز(سلاد کی چٹنی)
مایونیز صرف برگر میں ہی نہیں بلکہ بالوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ مایونیز کی لیپ خشک بالوں کی صحت بحال کرنے میں نہایت اہم ہے۔
بوتل نما کدو
کدو سے حاصل ہونے والا رس بالوں پر لگا کر آدھا گھنٹہ انتظار کریں، بعدازاں سر دھو لیں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بالوں میں ایک نیا نکھار آ چکا ہو گا۔
چائے
بالوں کی قدرتی چمک حاصل کرنے کے لئے سبز چائے کا استعمال نہایت مفید ہے۔ بالوں کو شیمیو کرنے کے بعد میٹھے کے بغیر بنی سبز چائے کو تیل لگانے کی طرح استعمال کریں تو یہ بالوں کی خشکی کو ختم کر دے گی۔
دودھ
دودھ بذات خود ایک بہت اچھا کنڈیشنر ہے، جسے لگانے سے بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ بالوں میں دودھ لگانے کے لئے ہیئربرش کا استعمال کریں تاکہ وہ اچھی رچ بس جائے، بعدازاں کسی بھی شیمپو سے بال دھولیں تو بال قدرتی چمک کے ساتھ نرم اور ملائم ہو جائیں گے۔
ان سب نسخوں کے علاوہ زیادہ مقدار میں پانی، تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی آپ کے بالوں کی اچھی صحت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

مئی کے سوالات
1۔بچپن کی نادانیاں: بچپن کی نادانیوں کی وجہ سے اپنی صحت تباہ کرچکا ہوں۔ جسم کمزور‘ پچکے گال‘ کمر کے نچلے حصے میں درد‘ حافظہ بہت ہی کمزور‘ آلتی پالتی مار کر بیٹھتا ہوں تو ٹانگیں سن ہوجاتی ہیں‘ دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے‘ سانس پھول جاتا ہے‘ قارئین! براہ مہربانی کوئی طبی و روحانی علاج بتادیں۔ (ہمایوں‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
2۔عجب مرض: محترم قارئین! السلام علیکم! میری عمر 36 سال ہے‘ غیر شادی شدہ ہوں‘ میں قارئین سے ایک بیماری کاعلاج پوچھنا چاہتی ہوں‘ دل پر جلن‘ گردے میں سوج‘ دل کے مقام پر درد‘ چبھن‘ دباؤ‘ ہاتھ پاؤں پر جلن‘ دل کی دھڑکن کا بہت تیز ہونا‘سانس لینے میں مشکل‘ کھانا کھانے کے بعد ایسے محسوس ہوناجیسے سینے میں پھنس گیا ہو۔قارئین مجھے کوئی نسخہ بتائیں۔ (ص۔ح، سیالکوٹ)
3۔محترم قارئین السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت اچھا ہے‘ اللہ تعالیٰ اسکو ترقی دے‘ ہم جیسوں کے کام بھی آتا ہے۔ قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا دل بڑھ رہا ہے اوررہائی بلڈپریشر بھی ہے‘ بھوک بھی نہیں لگتی ہے‘ بہت سےڈاکٹروں کو بھی دکھایا ہے لیکن کوئی آرام نہیں آیا‘ قارئین آپ کے پاس کوئی نسخہ ہے تو براہ مہربانی اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ (محمد الیاس‘ جمبرخورد)
4۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرا اکلوتا بیٹا ہے عمر سترہ سال ہے‘ صحت اچھی ہے‘ موٹاپا مائل ہے‘ کالج میں پڑھتا ہے‘ عموماً قبض رہتی ہے‘ سر کے بال سفید ہورہے ہیں‘ ڈاڑھی مونچھ ابھی تک نہیں آئی۔ چہرہ لڑکیوں کی طرح بالکل صاف ہے۔ قارئین عبقری سے مجھے جلد از جلد اس مسئلے کاحل ’’قارئین کے سوال قارئین کے جواب‘‘ میں بتائیں۔ میں ہمیشہ مشکور رہوں گا۔ (حق داد‘ پشاور)
5۔محترم قارئین! ہم عبقری رسالہ بہت عرصہ سے پڑھ رہے ہیں اس سے ہمیں بہت زیادہ معلومات ملتی ہیں‘ اللہ پاک حکیم صاحب کی عمر میں خیر اور برکت عطافرمائے۔ میرامسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے میرے منہ میں سے ناگوار بوآتی ہے‘ تین وقت دانت صاف کرنے کے باوجود بھی بدبوآتی ہے‘کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ (زہرہ جبیں۔ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 754 reviews.