Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بادام بے شمار خوبیوںکا حامل میوہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 بادام میں قدرت نے بے شمار فوائد سمو دئیے ہیں۔ خوش ذائقہ ہے ملین‘ مقوی و دماغ و بصر ہے۔ دافع کھانسی اور ذات الجنب ہے۔ جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اس کے استعمال سے بدن فربہ ہوتا ہے‘ دائمی قبض‘ مالیخولیا‘ جنون اور بے خوابی میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
بادام سے علاج:ضعف دماغ: دماغ انسانی جسم میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر یہ کمزور ہو تو درد سر‘ نظر کی کمزوری‘ نسیان‘ بہرہ پن جیسے عوارض لاحق ہوجاتے ہیں‘ خمیرۂ بادام نہ صرف دماغ کو تقویت دیتا ہے بلکہ ضعف جگر اور ضعف قلب کو بھی تقویت دیتا ہے۔ اسے مقوی اعضائے رئیسہ کہہ سکتے ہیں۔مغزبادام چھلکا اترے ہوئے دس تولہ پانی میں گھوٹ کر ان کو شیرہ نکالیں اور اس میں مصری ایک سیر ملا کر دھیمی آگ پر رکھ دیں۔ جب قوام تیار ہوجائے تو اسے اچھی طرح گھوٹیں اس طرح سفید رنگ کا گاڑھا سا مرکب تیار ہوجائے گا۔ اس مرکب میں 25 عدد دیسی مرغی کے ابلے ہوئے انڈوں کی زردی تھوڑی تھوڑی مقدار میں ڈالتے جائیں اور حل کرتے جائیں جب تمام انڈوں کی زردیاں اچھی طرح حل ہوجائیں تو اسے کسی چینی کے مرتبان یا روغنی مٹی کے برتن میں محفوظ کرلیں۔ خوشبو کیلئے روح کیوڑہ پانچ قطرے ملالیں۔ دو تولہ صبح نہار منہ دودھ کے ہمراہ کھائیں۔
نزلہ‘ زکام اور کھانسی:مغز بادام شیریں (چھلکا) اترے ہوئے۔ دس ماشہ‘ مغز کدو شیریں دس ماشہ‘ صمخ عربی‘ کتیرا‘ نشاستہ‘ رب السوس ہر ایک بارہ گرام‘ سب کو کوٹ چھان کر اور شکر سفید کا سفوف ملا کر چٹنی بنالیں۔ بوقت ضرورت ایک تولہ عرق گاؤ زبان کے ہمراہ استعمال کریں۔ ہر قسم کی کھانسی‘ نزلہ زکام کو رفع کرتا ہے۔کمزوری بصر: مغز بادام (چھلکا اترا ہوا)سات عدد‘ سونف چھ گرام‘ مصری بارہ گرام۔ سونف اور مصری کو پیس کر سفوف بنالیں اور مغز بادام نیم کوٹے ہوئے اس میں شامل کرلیں۔ رات کو سوتے وقت گرم دودھ سے استعمال کریں اور بعد میں پانی ہرگز نہ پئیں۔ یہ ایک خوراک ہے۔ متواتر استعمال کرنے سے نظر کی کمزوری دور ہوجاتی ہے اور عینک کی ضرورت نہیں رہتی۔
آنکھوں سے پانی بہنا: اکیس عدد مغز بادام صبح نہار منہ چبا کر کھائیں چند روز کے استعمال سے آنکھوں سے پانی بہنا بند ہوجاتا ہے حتیٰ کہ جمائی لیتے وقت بھی نہیں آتا۔
درد کمر: یہ نسخہ عموماً بوڑھے اشخاص کیلئے نہایت موزوں ہے۔ رات کے وقت کمر پر روغن بادام خالص کی مالش کریں۔ چند روز کے مسلسل استعمال سے یہ عارضہ دور ہوجاتا ہے۔
برص : اس سے جسم پر سفید داغ پڑجاتے ہیں جو نہایت بھدے معلوم ہوتے ہیں۔ روغن قشر بادام صبح و شام برص کے داغوں پر چپڑتے رہیں۔ عرصہ تک استعمال کرنا پڑتا ہے مگر اس سے داغ مٹ جاتے ہیں اور جلد اپنی اصلی رنگت میں آجاتی ہے۔
بچوں کا سوکھا پن (سوکڑا): مغز بادام ایک عدد‘ سپاری چھالیہ ایک عدد‘ ہلیلہ زرد ایک عدد‘ پانی میں گھس کر روزانہ ایک رتی چٹا دیں۔ کمزور بچہ دنوں میں صحت مند ہوجائے گا۔
وزن بڑھانا: وہ نوجوان جن کا وزن اپنی عمر اور قد کے مطابق کم ہو وہ مغز بادام شیریں دس عدد‘ کشمش سبز دو تولے رات تازہ پانی میں بھگو دیا کریں۔ صبح بادام چھیل کر کشمش کے ساتھ چبا کر کھالیں اور ایک گلاس دودھ پی لیا کریں۔ یہ عمل دو ماہ تک مسلسل کیا جائے‘ وزن بڑھ جائے گا اور صحت اچھی ہوگی۔ کڑوے بادام کو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور کسی قسم کی دوا یا مرکب تیار کرنے سے پہلے یہ یقین کرلینا چاہیے کہ اس میں بادام تلخ شامل نہیں ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 057 reviews.