Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کریم جب دیتا ہے تو…

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

حضرت حبیب عجمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بڑے زبردست اللہ والے گزرے ہیں۔ ان کی بیوی شروع میں بڑی بدمزاج تھیں‘ ایک دن آپ سے کہنے لگی اگر تم کو غیب سے فتوحات نہیں ہوتیں تو جاؤ مزدوری کرو‘ آپ یہ سن کر گھر سے نکلے کیونکہ ولایت اور دنیاداری آپس میں زیادہ میلان نہیں رکھتی‘ اس لیے صبح سے شام تک عبادت میں مشغول رہے اور پھر گھر آگئے‘ مگر دل میں بیوی کی تہدید اور تشدید کے خیال سے سخت پریشان تھے چنانچہ پہلا سوال نیک بخت نے ہی کیا کہ ’’تمہاری مزدوری کہاں ہے؟‘‘ آپ نے فرمایا جس نے مجھے کام پر لگایا ہے وہ بڑا کریم ہے‘ مجھے اس سے جلدی کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔
یہ سن کر وہ چپ ہوگئی لیکن اگلے دن تاکید کردی کہ آج ضرور کچھ لے کر آنا‘ آپ نے پھر اسی طرح کیا اور پھر وہی جواب بیوی کو دیا جب کئی دن اسی طرح گزرگئے تو بیوی بہت بگڑی آج ضرور کچھ اپنے آقا سے مزدوری مانگنا ورنہ اس کا کام چھوڑ دو اور کوئی ٹھکانہ  ڈھونڈو‘ آپ نے فرمایا اچھا میں ضرور مانگو ںگا‘ حسب معمول گھر سے روانہ ہوئے اور اسی طرح یادالٰہی میں مشغول رہے‘ شام کو واپس آئے تو ڈر ڈر کے گھر میں قدم رکھا‘ دیکھا کہ دھواں پھیلا ہوا ہے دسترخوان بچھا ہوا ہے اور ان کی بیوی بڑی خوش و خرم ہے اور کہتی ہے کہ جس شخص نے تم کو کام پر رکھا تھا اس نے اتنی مزدوری ہم کو بھیجی کہ وہ کریموں کا ہی کام ہے۔ اس کا قاصد کہہ گیا ہے کہ حبیب سے کہہ دینا کہ وہ ہمارا کام خوب دل لگا کر کرے اور یادرکھے کہ جو دیر ہم نے کی وہ باعث بخل و ناداری کے نہ تھی اس کے بعد اس نے اشرفیوں کے توڑے دکھائے‘ عجمی رونے لگے……!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 076 reviews.