Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں کیوں علاج کرواؤں۔۔۔!میں پاگل نہیں ہوں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

میں پاگل نہیں ہوں میں علاج کیوں کرواؤں؟ یہ سب میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کررہے ہیں؟ یہ میرا مذاق اڑانا چاہتے ہیں۔ لوگوں کو پتہ چلے گا تو وہ کیا کہیں گے؟یہ سب باتیں فوراً اس شخص کے ذہن میں آجاتی ہیں جسے ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

’’نفسیات‘‘ کا لفظ دو الفاظ روح اور مطالعہ سے مل کر بنا ہے۔ جس کامطلب ہوا روح کا مطالعہ کرنا‘ نفسیات انسان کے کردار اور روح کا مطالعہ کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔
’’نفسیات‘‘ ایک علم ہے جو کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں لاگو ہوتا ہے اور جس کی ابتدا اس وقت سے ہے جب سے انسان کا وجود ہوا ہے۔ یہ روح کا علم بھی ہے اور کردار اور تجربہ کا بھی… اب تو نفسیات ایک سائنسی علم کا درجہ سے جانی جاتی ہے جوکہ تجربات بھی کرتی ہے۔ یہ علم ہر جگہ موجود ہے سکولوں میں‘ کالجوں میں‘ گھریلو زندگیوں میں‘ سماجی زندگیوں میں اور اداروں میں غرض ہر جگہ جہاںجہاں انسان موجود ہیں وہاںعلم نفسیات موجود ہے۔
نفسیات کے لفظ سے تو اس دور حاضر میں تقریباً سب ہی لوگ آشنا ہونگے اور یہ لفظ کے سنتے ہی بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں بہت سے تصورات اور خیالات بن جاتے ہونگے۔۔۔کسی کے ذہن میں اچھے خیالات اور کسی کے ذہن میں شکوک و شبہات جیسا کہ کچھ لوگوں کے ذہن میں پہلا لفظ ابنارمل لوگوں کا (جنہیں عرف عام میں پاگل کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے) کا خیال فوراً آجاتا ہے یاپھر ایسے لوگوںکاجو کے معاشرے کیلئے خطرہ ہیں یاجن کی وجہ سے لوگوںکو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ لاعلمی اور سُنی سنائی باتوںپر بغیر تحقیق کے یقین کرلینا ہے۔ اس ترقی یافتہ دور میں بھی جب کوئی سنتا ہے کہ کوئی شخص Psychology پڑھ رہا ہے تو اکثر لوگ اس کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے یا تو مذاق اڑانے لگتے ہیں یا پھر ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جس کا مقصد صرف تمسخر کرنا ہو جیسا کہ’’ یہ بھی کوئی مضمون ہے پڑھنے والا‘‘ ’’یہ پڑھ کر خود پاگل ہوجاؤ گے‘‘ ’’یہ پڑھنے سے دماغ خراب ہوجاتا ہے‘‘ یا پھر اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اسے پڑھنے کے بعد توہر کوئی آپ کو پاگل ہی نظر آئے گا اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ پھر تو آپ چہرہ دیکھ کر بتاؤ گے کہ ہم کیا سوچ رہے ہیں… ایسے لوگوںکی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ ان سے یہ پوچھنا چاہیے کہ کیا ڈاکٹر پڑھ لکھ کر خود بیمار ہوجاتے ہیں یا وکیل بننے کے بعد کوئی خود پر مقدمے کرنا شروع کردیتا ہے یقیناً نہیں تو پھر اس علم اور اس کے معالج کے بارے میں خوف و ہراس کو کیوں نہیں نکال دیتے اور اپنے خوف و ہراس کو کیوںمعاشرے کے دوسرے لوگوں تک پھیلاتے ہیں۔
’’میں پاگل نہیں ہوں میں علاج کیوں کرواؤں؟ یہ سب میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کررہے ہیں؟ یہ میرا مذاق اڑانا چاہتے ہیں۔ لوگوںکو پتہ چلے گا تو وہ کیا کہیں گے؟‘‘یہ سب باتیںفوراً اس شخص کے ذہن میں آجاتی ہیں جسے ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ آپ پاگل ہوگئے ہیں اور معاشرے کے لیے خطرہ بن گئے ہیں جس طرح ہم علاج کروانے کیلئے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں بالکل اسی طرح ماہر نفسیات کاکام نہ صرف ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہے جو اپنے ماحول سے مطابقت قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور جن کا کردار نارمل نہیں ہوتااور وہ کسی ذہنی مرض‘ ذہنی معذوری‘ منشیات یا دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوچکے ہیںبلکہ یہ پریشانی میں مبتلا افراد اور ایگزائٹی‘ کندذہن بچے‘ نشہ آور افراد‘ معذور افراد اور مایوس افراد کا علاج بھی کرتے ہیں اور ڈاکٹرز بھی ان سے مشورہ کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات آج کل تو بڑے بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ یہ آپ میں خوداعتمادی کو بحال کرتے ہیں اور بہت سی ایسی باتوں کے متعلق بتاتے ہیں جنہیں ہم غیراہم اور معمولی سمجھتے ہیں اور اصل میں وہی مرض کا سبب بن رہی ہوتی ہیں۔ یہ ہمیں ایسے طریقے بتاتے ہیں جن پر کوئی بھی شخص گھر بیٹھے بھی عمل کرکے اپنا محاسبہ کرسکتا ہے اور اس طرح پتہ چلتا رہتا ہے کہ کسی شخص میں کس حد تک بہتری آرہی ہے اور پھر انسان خود کو بہتر اور خوشحال بھی محسوس کرتا ہے اور معالج ادویات کے بغیر انسان کو نارمل صحت مند زندگی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میںکامیاب بھی ہوتے ہیں۔
لہٰذا ہمیں اپنے ذہنوں میں سے اور دوسروں کے ذہنوں سے بھی اس غلط فہمی کو دور کردینا چاہیے کہ صرف پاگل لوگ ہی نفسیات کے پاس جاتے ہیں۔ اور یہ بھی کہ ان کے پاس جانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ کسی شخص کو پاگل ہونے کی سند مل گئی ہے بلکہ اردگرد کے لوگوں کا دھیان رکھنا چاہیے اور اگر کسی شخص کو دیکھیں جوکہ ابنارملٹی کی طرف جارہا ہو تو اسے علاج کروانے کامشورہ دیں بلکہ اس کا علاج کروائیں اگرچہ کہ یہ ایک بہت مشکل کام ہے کیونکہ کوئی بھی یہ الفاظ سننا پسند نہیں کرتا اورتعلیم یافتہ لوگ بھی اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں اور ان باتوں کو اپنی انا کامسئلہ بنالیتے ہیں۔
نفسیاتی بیماریاں قابل علاج ہوتی ہیں اگر یہ شروع ہی میں کنٹرول کرلی جائیں تو انسان بالکل نارمل ہوجاتا ہے سوائے چند ایک بیماریوں کے جو کہ موروثی ہوں یعنی کہ جو باپ دادا وغیرہ کو بھی ہوں اور یا پھر وہ امراض جو بہت بگڑ گئے ہوں۔ علاج کروانے سے ان کو اتنا کنٹرول کیا جاسکتا ہے کہ یہ لوگ کسی کی جان کا خطرہ نہ بنیں اور نہ ہی خود کو نقصان پہنچائیں۔
علاج کروانے سے انسان صحت یاب ہوجاتا ہے اور پھر ہشاش بشاش زندگی کا سفر طے کرنے کی ہمت باندھ لیتا ہے اور علاج کروانے سے ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ علاج کروانے سے کتنی بہتری ہوئی ہے۔ کیونکہ بعض اوقات انسان کو خود بھی معلوم نہیںہوتا کہ وہ کس حد تک بیمار ہے اور اس بات کا احساس اسے صحت مند ہونے کے بعد ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 520 reviews.