Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

٭سانس مشکل سے آتا ہے٭بھول جانے کی بیماری٭سرچکراتا ہے٭صحت اچھی مگر۔۔۔٭خسرہ اور گھبراہٹ

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

سر چکراتا ہے

میری عمر 21 سال ہے‘ میں بی اے کی سٹوڈنٹ ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ باوجود انتہائی کوشش کے سبق یاد نہیں ہوتا۔ تھوڑا سا بھی سبق پڑھوںتو دماغ تھک جاتا ہے اور سخت سر چکراتا ہے اس کے بعد درد شروع ہوجاتا ہے۔ مجھے پڑھنے کا بہت ہی شوق ہے مگر اس سر چکرانے کی وجہ سے میرا مستقبل بالکل تاریک ہوگیا ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں کچھ نہیں کرسکوں گی۔ (فرزانہ‘ بنوں)
مشورہ: آپ اصلی بنا ہوا خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواہر والا آدھی چائے کی چمچی صبح و شام خالی پیٹ کھائیں۔ صبح کے ناشتہ میں بادام عمدہ قسم کے جس قدر کھاسکیں کھالیا کریں۔ سر پر روغن لبوب سبعہ کی اچھی طرح مالش کیا کریں۔ عمدہ قسم کا بکری/بکرے کا گوشت اچھی طرح گلا کر پکایا ہوا ادرک مرچ پاؤڈر ڈال کر چپاتی سے کھائیں۔ عمدہ قسم کے انگور صاف پانی سے دھو کر جس قدر کھاسکیںکھائیں۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

خسرہ اور گھبراہٹ

مجھے چند ماہ پہلے خسرہ کے دانے نکلے تھے اس کے ساتھ ہی بخار بھی ہوا تھا۔ بخار اور دانے اس وقت ٹھیک ہوگئے تھے مگر اس کے بعد سے آج تک یہ حالت ہے کہ اکثر مجھے بخار ہوجاتا ہے۔ ذہن پر بوجھ رہتا ہے کمزوری دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ سر میں بھی درد رہتا ہے سخت گھبراہٹ ہوتی ہے۔ (مسعود‘ راولپنڈی)
مشورہ: صبح و شام خالی پیٹ خمیرہ مروارید سادہ آدھی آدھی چائے کی چمچی کھائیں اور مکمل آرام کریں غذا کسٹرڈ دودھ فرنی وغیرہ نرم غذاکھائیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

شدید خارش

ڈال کر گرم پانی ڈال کر صبح نتھار کر پینے کو لکھا تھا میں نے اس پر عمل کیا جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا جو آگ سی لگتی تھی اب کم ہے خارش بھی کم ہے سر میں کوئی تیل نہیں لگاسکتی مکھن لگاتی ہوں۔ (عاصمہ‘ کوئٹہ)
مشورہ: آپ یہی نسخہ جاری رکھیں‘ غذا کا خیال رکھیں‘ ٹھنڈی غذائیں کھائیں گرم غذاؤں انڈا مرغی مچھلی مرچ گرم مصالحے سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

سانس مشکل سے آتا ہے

میری ناک بند ہے سانس مشکل سے آتا ہے۔ خوشبو بدبو کا پتہ نہیں چلتا ہے‘ناک سے کبھی پانی نکلتا ہے‘ نزلہ زکام بہت پرانا ہے‘ علاج بہت کروائے ہیں کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ (مسعود خان‘ ملتان)
مشورہ: عمدہ قسم کا اسطوخودوس چھ گرام ایک ایک کپ پانی میں جوش دیکر چھان کر ایک بڑا چمچہ خالص شہد ملا کر گرم گرم چائے کی طرح پئیں۔ یہ عمل دن میں تین بار کریں۔ صبح و شام خالی پیٹ رات کو سوتے وقت غذا میں عمدہ قسم کا گوشت اچھی طرح گلا کر بھون کر کھایا کریں۔ صبح ناشتہ میںہاف فرائی انڈا بہت مناسب ہے۔ کھٹائی سے اور ہر قسم کی بوتلوں‘ شربت‘ دہی لسی‘ چاول اور دودھ سے پرہیز رکھیں۔ ٹھنڈی ہوا میں نہ جائیں۔غذا نمبر2استعمال کریں۔

کہیں گردے نہ خراب ہوجائیں

آپ ہر بندے کو ہڑ کھانے کی ہدایت کرتے ہیں میں نے کالی ہڑ پیس لی ہے مگر کھاتے ہوئے ڈرتی ہوںکہیں اس سے گردے جگر خراب نہ ہوجائیں۔ تین سال پہلے میرے ماموںکویرقان ہوگیا تھا۔ انہوں نے پشاور میں حکیم کی دوا کھالی جس سے انہیں کینسر ہوگیا تھا اب ان کومرے ہوئے پانچ ماہ ہوچکے ہیں اس لیے ڈر لگتا ہے۔ (پ،ر۔پشاور)
مشورہ: ہم ہر بندے کو ہڑ کھانے کو ہرگز نہیں کہتے‘ ہڑ صرف وہ مریض استعمال کرسکتے ہیں جن کو ہم خاص طور پر مشورہ دیتے ہیں۔ ہڑ سے جگر گردے خراب نہیں ہوتے مگر پھر بھی مشورے سے استعمال کرنی چاہیے۔ آپ کے ماموں کوکینسر کی وجہ سے یرقان ہوا ہوگا۔ یرقان کا علاج بھی دیسی دواؤں سے کرنا چاہیے۔

بھول جانے کی بیماری

میری یادداشت بہت کمزور ہوگئی ہے حتیٰ کہ ماضی کی تمام باتیں میں بھول چکا ہوںکسی سے کوئی وعدہ کرتا ہوں تو قطعی یاد نہیں رہتا اور کوئی بات یا کام کرلیتا ہوں تھوڑی دیر میں بالکل بھول جاتا ہوں اس کی وجہ سے پریشانی ہے۔
مشورہ:ایک چمچہ خمیرہ گاؤ زبان سادہپر ایک رتی کشتہ مرجان جواہر رکھ کر دودھ سے کھالیا کریں۔ اگرحب برہمی مل جائے تو وہ بھی مفید ہے۔ غذا نمبر2استعمال کریں۔

صحت اچھی مگر …

میں خوفزدہ رہتا ہوں دیکھنے میں میری صحت بہت اچھی ہے بلکہ میں جن لڑکوں کے ساتھ ہوجاتا ہوں ان کا رعب بہت ہی زیادہ ہوجاتا ہے۔ دیکھنے والے لڑکے مجھ سے بہت رعب کھاتے ہیں مگر اندر سے میں خوف کا شکار ہوں اگر کوئی لڑائی ہوجائے تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میری ٹانگوں میں جان ہی نہیں ہے۔ دل اتنے زور سے دھڑکتا ہے کہ میرے کانوں میں دھمک دھمک ہوتی ہے۔ (حمید‘ اسلام آباد)
مشورہ: ناشتہ میں ہر روز ایک سیب ضرور کھائیں۔ سیب کا مربہ بھی مفید ہے۔ نیک صحبت اختیار کریں پانچ وقت کی نماز کی لازمی پابندی کریں۔ صبح کی سیر کا معمول بنائیں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

خونی دانے اور تلوؤں سے آگ

میرے ماتھے پر خونی دانے نکلتے ہیں‘ بہت چھوٹے ہیںمگر ان کو دبانے سے ان سے خون نکلتا ہے‘ میں اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ دراصل ہم لوگ اسلام آباد کے رہنے والے ہیں تعلیم کیلئے ملتان آئی ہوں یہاں کی آب و ہوا گرم ہے‘ میرے پاؤں کے تلوے سرخ رہتے ہیں اور ہر وقت آگ سی نکلتی ہے‘ پسینہ بھی بہت آتا ہے۔ (عابدہ انجم‘ملتان)
مشورہ: رات کو عمدہ قسم کے فربہ موٹے موٹے عناب نو دانے توڑ کر ایک کپ میں ڈالیں اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈال دیں‘ صبح اٹھ کر پانی نتھار کر ذرا سی چینی ملا کر پی لیں۔ دانوں پر ملتانی مٹی پانی میں بھگو کر لگائیں۔ گرم چیزوں سے پرہیزکریں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

دبلا پتلا جسم اور پیلا رنگ

میری عمر اٹھائیس سال ہے میں چار بچوں کی ماں ہوں میرا جسم دبلا پتلا ہے اور بالکل سیدھا ہے جس کے علاوہ رنگ بھی اچھا نہیں ہے‘ پیلا ہے۔ ماہرین سے مشورہ کرتی ہوںتو وہ کوئی خاص مشورہ نہیں دیتے بلکہ مایوس کردیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں اب کچھ نہیں ہوسکتا مجھے ریشہ بھی رہتا ہے اور ٹھنڈی چیزیں استعمال کرنے سے زیادہ بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں ریشہ ہی ریشہ بنتا ہے۔ (مسرت‘ چکوال)
مشورہ: جب تک آپ میں بلغم رہے گا خون کی کمی رہے گی اور خون کی کمی رہے گی تو جسم کہاں سے بنے گا۔ آپ بلغم ریشہ کا باقاعدہ علاج کروالیں اس کیلئے ہم بھی اکثر و بیشتر اس کالم میں لکھتے رہتے ہیں۔ صبح دو انڈے ہاف فرائی کھائیں۔ دوپہر رات کو دیسی گھی میں پکا ہوا بھنا ہوا گوشت کھائیں‘ گوشت کو اچھی طرح گلالیں اور گرم مصالحہ مرچ اچھی بقدر ہضم ڈالیں۔ بیسنی روٹی پر دیسی گھی ڈال کر کھائیں۔ اصلی بنا ہوا خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چھ چھ گرام صبح وشام کھائیں۔ سردی سے بچیں۔غذا نمبر2استعمال کریں۔

ایک سستی دوا

میں ایک مزدورکا بیٹا ہوں‘ میرا باپ بھاسی ٹکڑے جمع کرتا ہے بس یہی ہمارا روزگار ہے‘ اس سے جو آمدنی ہوتی ہے وہ ہم چار بہن بھائی ماں باپ اور دادی کیلئے کافی نہیں ہوتی۔ بس سب کو ایک ایک روٹی مل جاتی ہے کبھی پیاز سے… کبھی اچار سے… کبھی کوئی ترکاری بھی مل جاتی ہے۔ میں نے بھی اب ردی جمع کرنی شروع کردی ہے مگر مجھے ابھی اس کا تجربہ نہیں ہوا ہے۔ ابا کہتا ہے کام کیے جاؤ… آہستہ آہستہ خود ہی سمجھ آجائے گی۔ ہم سب نماز ضرور پڑھتے ہیں‘ دادی قرآن شریف بھی پڑھتی ہے ہمیں بھی پڑھاتی ہیں اللہ کاشکر ہے‘ بُری صحبت سے بچے ہوئے ہیں مگر کچھ دنوں سے مجھے ایک لت لگ گئی ہے میں نے کئی بار ابا کو بھاسی ٹکڑوں میں سے سوکھے ٹکڑے چھانٹ چھانٹ کر کھاتے دیکھا ہے بس مجھے بھی عادت پڑگئی ہے اچھے اچھے سوکھے ہوئے روٹی کے ٹکڑے جن پر پھپھوندی نہ ہو اچھی طرح چبا کر کھالیتا ہوں اس سے ذرا پیٹ بھرجاتا ہے مگر اب کچھ دنوں سے میرے پیٹ میں شدید درد ہونے لگا ہے کبھی متلی ہونے لگتی ہے کبھی جلاب لگ جاتے ہیں ایک دوبار سر میں شدید درد بھی ہوا ہے مگر زیادہ پریشان پیٹ درد سے ہوں جب ہوتا ہے تو کسی طرح بھی کم نہیں ہوتا۔ (رشید احمد‘ چنیوٹ)
مشورہ: آپ نے لکھا ہے کہ آپ جواب کیلئے لفافہ نہیں بھیج سکتے‘ پتہ بھیج رہے ہیں عبقری آپ باقاعدہ نہیں دیکھتے‘ مگر مشکل یہ ہے کہ آپ پتہ لکھنا بھی بھول گئے ہیں۔ آپ نے اپنا پتہ نہیں لکھا ہے۔ مشورہ یہ ہے کہ آپ سوکھی روٹی کے ٹکڑے نہ کھائیں۔ پودینے کی چٹنی لیموں کا عرق ڈال کر دن میں چند بارایک چمچ چاٹ لیں۔ اگر ممکن ہو تو ایک دن صرف دارچینی کی چائے پر گزارہ کریں سادہ چائے بغیر دودھ کے ہو تو وہ بھی ٹھیک ہے امید ہے اس سادہ سی تدبیر سے فائدہ ہوجائیگا۔ حب حلیتت ایک سستی دوا ہے دن میں تین بار دو دو گولی کھائیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

مجھے نیند کیوں نہیں آتی؟

مجھے نیند نہیں آتی اگر آتی بھی ہے تو بہت کم آتی ہے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ساری رات جاگ کر گزارنی پڑتی ہے۔ یہ حالت دس دس دن پندرہ پندرہ دن رہتی ہے پھر دو چار دن نیند آجاتی ہے پھر غائب ہوجاتی ہے دن بھر سر میں شدید درد غصہ کوفت جسم میں تکان رہتی ہے۔ بلڈپریشر لو رہتا ہے۔ (صبوحی‘ لاہور)
مشورہ: خمیرہ ابریشم ارشد والا اصلی بنا ہوا صبح و شام آدھی چمچی کھائیں۔ غذا کے بعد دو دو چمچے خالص شہد کھائیں۔ سوتے وقت سر پر روغن لبوب سبعہ‘ روغن خشخاش سے اچھی طرح مالش کریں۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 530 reviews.