Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بچہ ماں کے سامنے تڑپ تڑپ کر مرگیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

اس عورت نے کہا کہ اس بچے کو تازہ گندم کے اناج کے ڈھیر پر دوپہر کو کپڑے اتار کر رکھو سب کو پتہ ہے کہ تازہ گندم مئی کے مہینہ میںہ وتا شاید اس وقت جون کے شروع کے دن تھے۔ چنانچہ حسب حکم اجنبیہ معالج کے بچہ کو گرم اناج پر دھوپ میں بغیر کپڑوں کے سلایا گیا

میرے دوست نے اپنے گھر کا واقعہ سنایا کہ ہم دیہات میں رہتے ہیں جہاں جہالت بہت زیادہ ہے۔ ہمارا ایک بچہ بیمار ہوا‘ بہت علاج کرایا مگر بچہ ٹھیک نہ ہوا۔ ان دنوں دیہات میں ایک اجنبی عورت آئی اس نے علاج بتایا اور علاج کیا ۔
اس عورت نے کہا کہ اس بچے کو تازہ گندم کے اناج کے ڈھیر پر دوپہر کو کپڑے اتار کر رکھو۔ سب کو پتہ ہے کہ تازہ گندم مئی کے مہینہ میںہوتی ہے۔ غالباً اس وقت جون کے شروع کے دن تھے۔ چنانچہ خاتون معالج کے حکم پر بچہ کو گرم اناج پر دھوپ میں بغیر کپڑوں کے لٹایا گیا۔ بس بچہ رو رہا تھا۔۔۔ تڑپ رہا تھا۔۔۔ بازو ہلا رہا تھا۔۔۔ شاید کہ امی کے ہاتھ میرے بازو میں پڑجائیں لیکن سب خاموش دیکھ رہے تھے کہ شاید بچہ ٹھیک ہورہا ہے۔ روتے روتے بچہ خاموش ہوگیا۔ بس علاج ہوگیا۔۔۔ اور وہ بچہ بیچارہ مرگیا۔تڑپ تڑپ کے مرگیا۔ ساری عمر اس کی ماں کے حسرت اور افسوس میں گزرگئی۔ بچہ آنکھوں کے سامنے چلا گیا۔ آج بھی کئی گھرانے ایسے ہیں جہاں اس طرح کے جاہلانہ طریقہ علاج پر یقین کیا جاتا ہے۔ جس سے جانی اور مالی دونوں طرح کے نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے جس کی بڑی وجہ لاعلمی اور بے توجہی ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کیلئے ہر ایرے غیرے سے مشورے لیتے ہیںوہ اسی طرح نقصان اٹھاتے ہیں۔ ہمیشہ بچوں کے معاملے میں مکمل احتیاط سے کام لینا چاہیے اور مستند معالج سے مشورہ لینا چاہیے۔
بچھو سے بچ گیا
میرا ایک دوست محمد اختر قائم خانی ہے اس نے اپنا واقعہ سنایا کہ اللہ تعالیٰ ویسے تو ہر انسان تو کیا ہر جاندار کی حفاظت فرماتے ہیں لیکن سوتے ہوئے کی بھی مکمل حفاظت فرماتے ہیں۔ اس طرح ایک رات میں اپنے کمرے میں نیچے فرش پر لیٹا ہوا تھا گہری نیند میں تھا‘ رات کے دو ڈھائی بج رہے تھے میرے قریب سے ٹک ٹک کی آواز سنائی دی جس سے میری نیند بھی اڑ گئی اٹھ کر ٹیوب لائٹ جلائی دیکھا کہ ایک بچھو ہے جس کو چھپکلی نے دانتوں میں پھنسا رکھا ہے پھر وہ جب اس کو ڈنگ مارنے کی کوشش کرتا ہے تو چھپکلی اپنا جسم اس کے ڈنگ سے بچانے کی کوشش کرتی تھی جس کی وجہ سے ٹک ٹک کی آواز آرہی تھی کیونکہ نیچے پلاسٹک والی قالین بچھی ہوئی تھی۔ چھپکلی نے پھر اس کو اس کے منہ کی طرف سے کھانا شروع کیا جب تک بچھو میں سانس تھا تب تک وہ اس کو ڈسنے کی کوشش کررہا تھا لیکن اس کو نہ ڈس سکا۔ بالآخر سارے بچھو کو چھپکلی کھاگئی اور یوں میں بچھو کے ڈنگ سے بچ گیا۔ شاید چھپکلی ہی جان بچانے کا سبب بنی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 565 reviews.