Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری نے زیارت رسول ﷺکرادی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

میں نے مدینہ طیبہ میں خواب دیکھا کہ سرکار ﷺ کی زیارت ہوئی اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا درود قبول ہوگیا

عبقری نے زیارت رسول ﷺکرادی
(شاہینہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی کافی پرانی قاری ہوں۔ اس میں تمام مضامین ہی بہت زبردست ہوتے ہیں ہر ماہ بڑی شدت سے عبقری کا انتظار رہتا ہے۔ خاص طور پر درود شریف والے صفحے کو تو ہم سب سے پہلے پڑھتے ہیں۔ درود شریف سے ہماری بہت ساری پریشانیاں اور بلائیں ٹلی ہیں اور خاص کر میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے۔ وہ خواہش یہ تھی کہ مجھے نبی کریم ﷺ کا دیدار نصیب ہو۔ عبقری کے درود شریف والے صفحے سے ایک درود پاک دیکھ کر اس کا صبح و شام ورد کیا۔ اللہ نے مجھے مدینہ میں بلایا میں نے مدینہ طیبہ میں خواب دیکھا کہ سرکار ﷺ کی زیارت ہوئی اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا درود قبول ہوگیا۔بس اُس دن کے بعد سے میں اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔
عبقری کے نسخہ سے اندھی بکری ٹھیک ہوگئی
(عبدالستار‘لیاقت پور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ تین چار سال سے بندہ عبقری کا قاری ہے‘ میں اپنے لیے تمام نسخہ جات عبقری سے ہی حاصل کرتا اور اپنے لیے دم وغیرہ اسی میں لکھی گئی آیات سے کرتا ہوں۔ان نسخہ جات سے اور آیات کے دم سے یہ فائدہ ہوا کہ مجھے اور میرے بچوںکو جو بھی بیماری ہو ہم اس کا علاج ماہنامہ عبقری سے ہی ڈھونڈتے ہیں اور ہم سب اللہ کے کرم سے بیماریوں سے بچے ہوئے ہیں۔ ان سردیوں میں ہماری پالتو بکریوں میں آنکھوں کی وباء آگئی۔ ایک بکری اندھی ہوگئی اور چار پانچ کی آنکھیں بہت زیادہ خراب ہوگئیں۔ جانوروں کے میڈیکل ڈاکٹر سے دوائی لی کچھ نہیں بنا پھر انسانی آنکھوں کی آئی ٹیوب ڈالی نتیجہ صفر رہا۔
بالآخر عبقری کا نسخہ چائے کی پتی اور مہندی کے پتے یاد آیا یہ دونوں تھوڑے تھوڑے ہم وزن ہلکی آنچ پر ابال کر اس پانی کے برابر عرق گلاب ڈال کر استعمال کرایا سب کی آنکھیں ٹھیک ہوگئیں اور جو بکری اندھی تھی اس کے قرینے عجیب ہوگئے ہفتہ بعد وہ بھی ٹھیک ہوگئی۔عبقری آپ کا شکریہ‘ حکیم صاحب آپ کا بے حد احسان۔۔۔۔!!!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 566 reviews.