Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صحت مند عادتیں اپنائیںزندگی کامیاب بنائیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

ۜ ہفتہ میں ایک بار ورزش کرنا بھی عادت ہی میں شمار ہوگا لیکن اس سے آپ کو ورزش کے بیش بہا فوائد حاصل ہونے مشکل ہیں کسی اچھی سی ورزش کا انتخاب کرلیجئے جس سے آپ روزانہ لطف کے ساتھ فائدہ حاصل کرسکیں

عادتوں کی مدد کے بغیر زندگی میں کامیابی حاصل کرنا تو کجا زندہ رہنا ہی مشکل ہے‘ چلنے پھرنے کی معمولی سی مثال ہے۔ غور کیجئے! اگر آپ کو چلنے کیلئے ہر قدم اٹھانے سے پہلے سوچنا پڑے کہ اٹھانا بھی چاہیے یا نہیں یا یہ ایک قدم کتنا وقت لے گا اور کب اس کو دوبارہ زمین پر رکھا جائے تو آپ کیلئے چند قدم چلنا بھی دوبھر ہوجائے گا اور آپ اس وقت کوئی دوسری بات سوچ سکیں گے اور نہ اس پر توجہ کرسکیںگے بلکہ آپ جلد ہی تھک کر چور ہوجائیں گے۔
اگر کوئی خلاف معمول بات نہ ہو تو عام طور پرڈیڑھ سال سے پہلے ہی بچہ چلنے پھرنے کیلئے قدم اٹھانے کا عادی ہوجاتا ہے۔ ایک مرتبہ جب آپ کسی منزل کیلئے چل پڑے تو راستے میںآپ بازار یا اردگرد کے منظر پر بھی نظر ڈال سکتے ہیں اپنے ہمراہی سے باتیں کرسکتے ہیں یا منزل پر پہنچ کر جو کام کرنے والے ہیں اس کے متعلق سوچ سکتے ہیں۔ پھر بھی آپ کے پاؤں بلاتکلف اور بغیر کسی تکلیف کے منزل مقصود کی طرف اٹھتے چلے جائیں گے نتیجہ یہ نکلا کہ عادت کی وجہ سے آپ کو چلنے کے پورے عمل میںسوچنے اور توجہ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ آپ کو چلنے پھرنے کے قابل بنانے والی عادتیں اور وہ حرکات و سکنات جو عادتاً سرزد ہوئی ہیں صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں اسی طرح دوسری اچھی عادتیں ہیں جو جسمانی صحت کیلئے اور بھی زیادہ کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔
اچھی عادتیں بنانے کیلئے تین بنیادی طریقے ہیں
پہلا طریقہ: وہ کام جس کی عادت ڈالنامقصود ہو اس کو توجہ اور ارادے کے ساتھ انجام دیجئے۔
دوسرا طریقہ: اس کام کو دہرانے کے موقع کی تلاش میں رہیے۔

تیسرا طریقہ: جب تک کہ عادت پختہ نہ ہوجائے کسی اور موقع کو مستثنیٰ مت قرار دیجئے اور اس کام کی تکرار کے موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیجئے۔
روزانہ کے کام‘ کبھی کبھی کاموں کے مقابلے میں عادت کو زیادہ پختہ بنادیتے ہیں۔ معدہ کے انقباضات (سُکڑنا) جاگنا اور سونا کام اور آرام کھانے کے اوقات‘ یہ اور ایسی بہت سی سرگرمیاں ہیں جو صحت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ باقاعدگی کا اصول آپ کو اچھی عادتیں بنانے میں بہت مدد دے گا۔ اس میں شبہ نہیں کہ باقاعدگی اور پابندی وقت آپ کے اور آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے اور بے قاعدگی نقصان رساں۔
غذا: زندگی اور موت کیلئے نہایت ہی اہم اور ضروری چیز ہے۔ آپ غذا کے صحیح انتخاب کی عادت ڈال سکتے ہیں۔ یہ عادت آپ کے جسم کو تغذیہ بخش خوراک فراہم کرنے میں معاون ہوگی سب سے پہلے آپ کو غذا کے ضروری اجزا اور انکے اثرات کے متعلق بنیادی باتیںمعلوم کرنی چاہئیں جب آپ کو معلوم ہوجائے کہ جسم کو متوازن اور مفید غذا پہنچانے کیلئے کیا کھانا چاہیے تو آپ کو احتیاط اور توجہ کے ساتھ سادہ غذائیں اور غذائی اشیاء اپنے لیے منتخب کرنی چاہئیں جوآپ کو صحت مند رکھ سکیں اور بیماری کو اپنے پاس نہ پھٹکنے دیں چند ہفتوں ہی میں آپ دیکھیں گے کہ غذا کا صحیح انتخاب آپ کی عادت بنتا جارہا ہے اور اس سلسلے میں آئندہ کیلئے آپ کی دقتیں کم سے کم تر ہوتی جارہی ہیں۔ عادت ڈالیے کہ آپ مقررہ وقت پر کھانا کھالیا کریں اور غذا کو اچھی طرح چبایا کریں۔ پورے طور پر چبائے بغیر گھبراہٹ یا جلد ہی میں ایک وقت کھانا کھانا پچھلے کئی دفعہ کے صحیح طریقہ پر کھائے ہوئے کھانوںکے فائدوں کو ختم کرسکتا ہے۔
رفع حاجت: متعین وقت پر رفع حاجت کی عادت بھی صحت کیلئے مفید ہے۔
نیند: نیند پوری نہیں ہوئی تو آپ خستگی‘ تھکن اور کم ہمتی محسوس کرتے ہیں اگر آپ روزانہ رات کو پوری نیند سوکر تازگی حاصل نہ کریں توآپ کی چستی میں فرق آجاتا ہے صحت مند رہنے کیلئے اپنی مدد کیجئے۔ نیند صحت کیلئے ضروری ہے آپ کی کچھ عادتیں نیند پر بُری طرح اثرانداز ہوتی ہیں۔ پابندی وقت سے سونا بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اوسطاً ایک آدمی کیلئے سات آٹھ گھنٹے روزانہ نیند بہت ضروری ہے۔
ورزش: ورزش کرنے کی عادت بھی صحت مند عادتوں میں سے ہے۔ ہفتہ میں ایک بار ورزش کرنا بھی عادت ہی میں شمار ہوگا لیکن اس سے آپ کو ورزش کے بیش بہا فوائد حاصل ہونے مشکل ہیں کسی اچھی سی ورزش کا انتخاب کرلیجئے جس سے آپ روزانہ لطف کے ساتھ فائدہ حاصل کرسکیں اور تازگی و توانائی کے احساس کے ساتھ شامل کرسکیں۔ کھلے میدان میں تازہ ہوا میں کھڑے ہوکر گہرے گہرے سانس لینا صحت کیلئے نہایت مفیدہے۔ تازہ ہوا میں سانس لینے سے خون صاف ہوجاتا ہے۔
غسل: غسل باقاعدگی سے کرنے کی عادت آپ کو خوش حالی کا احساس بخشے گی۔ چاہے آپ صفائی و پاکیزگی کیلئے نہائیں یا دوران خون کو تیز کرنے کیلئے۔۔۔ آپ کوفرحت و تازگی ضرور حاصل ہوگی۔جن لوگوں کا کام اس نوعیت کے ہوں کہ ان کو پسینہ زیادہ آتا ہو یا زیادہ پسینہ لانے والی ورزش کرنے والے لوگوں کو روزانہ غسل کرنا چاہیے فوارے کے نیچے نہانا بھی ان کیلئے مناسب ہے۔ اگر آپ گنتی کے ان لوگوں میں سے ہیں جن کو گرم غسل پیروں اور ٹانگوں کا دوران خون بڑھانے کیلئے ضروری ہے تو آپ سونے سے فوراً پہلے غسل کیجئے۔ اس سے آپ کے پیروں اور ٹانگوں کو بہت آرام ملے گا اور آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی۔
معمولاً بلاناغہ منہ ہاتھ دھونا اور بالوں میں کنگھا کرنا آپ کو سوسائٹی کیلئے پسندیدہ بناتا ہے اور آپ خود کو پرسکون اور پرکشش محسوس کرتے ہیں۔ بالوں میں تیل لگانے کے ساتھ ہلکی ہلکی مالش بھی دماغ اور بالوںکیلئے مفید ہوتی ہے۔ یہ چیزیں ذہنی صحت کیلئے بہت مفید ہیں کیونکہ وہی شخص ذہنی طور پر بیمار ہوجاتا ہے جو اپنے آپ کو ’’ذات باہر‘‘ یا ناپسندیدہ تصور کرتا ہے۔ ذہنی صحت کے سلسلے میں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ وہی لوگ ذہنی نفسیاتی بیماریوںکا شکار ہوتے ہیں جو اپنے آپ میں گم رہتے ہیں یا اپنی دنیا تک ہی انکی پرواز محدود ہوتی ہے۔ ذہنی طور پر اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دوسروں کی مدد کے مواقع کی تلاش میں رہیے۔ لوگوں کو آپکے تعاون کی ضرورت ہے اور آپ کو دوسروں کی مدد کی۔ تعاون کی عادت ایک شریف و شائستہ عادت ہے۔ دانتوں کو بلاناغہ صاف کرنے کی عادت بھی منہ ہاتھ دھونے اور کنگھا کرنے کی عادت کی طرح ضروری ہے لیکن جسمانی صحت پر دانتوں کی صفائی زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔ اچھے دانت اچھی صحت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہاتھ دھونا اور ناخن صاف رکھنا بھی اس ضمن میں آتا ہے گندے ہاتھ اور ناخن والا آدمی اچھی سوسائٹی کیلئے قابل قبول نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ صحت پر خراب اثر پڑنے کا بھی قوی امکان ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 579 reviews.