Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

منہ کے کینسر کا آزمودہ ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

میرا منہ اندر سے بالکل گَل گیا تھا سارا منہ اندر سے کچا ہوگیا تھا اور میں سالن روٹی بالکل نہیں کھاسکتا تھا یہاں تک کہ دہی سے بھی روٹی نہیں کھاسکتا تھا۔دہی بھی میرے منہ میں جلن پیدا کرتا تھا

مجھ ناکارہ و آوارہ عاصی و گنہگار نے تقریباً بیس سال پان اور گٹکے کھائے ہیں اور پان اور گٹکوں کا اتنا کثرت سے استعمال کرتا تھا سوائے کھانا کھانےا ور نماز کے علاوہ میرا منہ کبھی خالی نہیں رہتا تھا۔ سمندر میں ڈیوٹی ہوتی تھی اور خوب پان اور گٹکے کھاتا تھا اور اب الحمدللہ پان گٹکے بالکل چھوٹ گئے ہیں۔ چار سال سے بالکل نہیں کھارہا اور پان اور گٹکوں کی عادت چھوڑنے کی وجہ یہ بنی کہ میرا منہ اندر سے بالکل گَل گیا تھا سارا منہ اندر سے کچا ہوگیا تھا اور میں سالن روٹی بالکل نہیں کھاسکتا تھا یہاں تک کہ دہی سے بھی روٹی نہیں کھاسکتا تھا۔ دہی بھی میرے منہ میں جلن پیدا کرتا تھا۔ میری بیوی میرے لیے بالکل سادہ کھچڑی بناتی تھی جس میں نہ نمک‘ نہ مرچ صرف وہ کھاتا تھا اور منہ بھی صحیح طریقے سے نہیں کُھلتا تھا۔
محترم حکیم صاحب!مطالعہ کا مجھے شروع ہی سے بہت شوق ہے اور ہر کتاب پڑھتا تھا اور مطالعے میں یہ بات بھی سامنےآئی کہ منہ کا کینسر چھالیہ‘ پان‘ تمباکو وغیرہ سے ہوتا ہے۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر مہنگی مہنگی دوائیاں اور ٹیوب لکھ کر دیتے ہیں اب کون جاکے اتنا مہنگا علاج کرائے۔
میں ہر ہفتے سلنڈر میں گیس بھروانے جاتا تھا کیونکہ ہمارے علاقے میں ابھی گیس نہیں آئی تھی اور راستے میں آٹھ خالی پلاٹ تھے جن کی چار دیواری کی ہوئی تھی اور اس کا ایک چوکیدار رکھا ہوا تھا جو ان پلاٹوں کی نگرانی و حفاظت کرتا تھا۔ اسی چوکیدار سے سلام و دعا ہوتی رہتی تھی۔ وہ چوکیدار میرے لیے کُرسی لے آتا اور میں اُس کے ساتھ بیٹھ کر باتیں وغیرہ کرتا۔
ایک دن میں سلنڈر میں گیس بھروانے جارہا تھا تو اُس چوکیدار نے مجھے آواز دے کر بلایا کرسی لاکر دی اور باتیں شروع ہوگئیں باتوں باتوں میں میں نے اس چوکیدار بابے کو اپنے منہ کے متعلق بتایا اور کہا کہ نسخے تو بہت ہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کون کون سا نسخہ استعمال کروں جس سے میری یہ تکلیف ختم ہوجائے۔ اس چوکیدار بابا نے مجھے کہا کہ میری عمر 70 سال سے اوپر ہے اور پندرہ سال کی عمر سے پان کھارہا ہوں اور ہم انڈیا کے رہنے والے ہیں اور ہمارا پورا خاندان نسل در نسل پان کھارہا ہے اور اب بھی اس نے منہ کھول کر دکھایا کہ دانت زیادہ گرگئے ہیں لیکن الحمدللہ منہ ان تمام بیماریوں اور عوارضات سے پاک ہے۔ اس چوکیدار بابا نے مجھے کہا خالد بھائی ہمارا خاندانی نسخہ ہے ہر کسی کو نہیں بتاتے مگر آپ سے دوستی کا مزہ آیا۔۔۔ جی چاہتا ہے کہ وہ نسخہ آپ کو دوں، میں حیرانگی سے اس چوکیدار بابا کو دیکھ رہا تھا۔ اس چوکیدار بابا نے مجھے کہا کہ بازارتو جاہی رہے ہو گیس بھرانے کیلئے، آتے ہوئے اپنے لیے دوا بھی لیتے آؤ۔۔۔ انشاء اللہ ایک ہفتے میں تمہارا منہ بالکل ٹھیک ہوجائے گا پھر کسی دوائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس چوکیدار بابا نے مجھے بتایا کہ پان ،تمباکو ،چھالیہ‘ چونا اور ہر قسم کے گٹکے جوآج کل بازار میں فروخت ہورہے ہیں ان سے منہ خراب ہوجائے تو پھر یہ نسخہ انشاء اللہ ان تمام بیماریوں اور عوارضات کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ انشاء اللہ منہ دوبارہ صحیح حالت میں آجائے گا۔
اس چوکیدار بابا نے مجھے کہا کہ بازار سے دس روپے کی پھٹکڑی اور دس روپے کے میتھرے جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں لے آؤ اور چار بوتلیں ایک لیٹر والی پانی سے بھر کر اسٹیل کے برتن میں ڈال دو اور دونوں دوائیاں بھی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ دو پھٹکڑی بھی پانی میں حل ہوجائے گی اور میتھرے بھی پانی میں پھٹ جائیں گے اور ہلکی آنچ پر اتنا پکنے دو کہ ایک لیٹر پانی جل جائے۔ جب تین لیٹر پانی رہ جائے پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اس کو بوتلوں میں بھر کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ مگر فریج میں نہ رکھیں اور صبح نہار منہ اس پانی سے کلیاں بھی کرنی ہیں اور غرارے بھی کرنے ہیں اور اسی طرح دن میں چار پانچ مرتبہ کرنا ہے اور رات کو سوتے وقت بھی کرنا ہے اور اس پانی سے منہ بھر کر تھوڑا پانی منہ میں روک کر تھوڑی دیر بعد کلی کرنی ہے اور غرارے بھی کرنے ہیں اور پرہیز یہ بتایا تھا کہ کلی غرارے کرنے کے بعد کم از کم آدھے گھنٹے تک کوئی چیز کھانی پینی نہیں ہے۔
اس چوکیدار بابا نے بتایا کہ پھٹکڑی سے منہ اور گلے کے تمام جراثیم ختم ہوجائیں گے اور میتھروں سے منہ اور گلے کے تمام زخم انشاء للہ صحیح ہوجائیں گے اور ایک ہفتہ کے بعد جو مرضی ہے کھاؤ پیو اور انشاء اللہ پھر تم سب کچھ کھاسکو گے۔
محترم حکیم صاحب! میں نے یہ نسخہ اسی دن بناکر استعمال کرنا شروع کردیا اور الحمدللہ آہستہ آہستہ ایک ہفتے کے اندر ہی میرا منہ صحیح ہونا شروع ہوگیا۔ منہ کے جراثیم ختم ہوگئے منہ کے زخم بھر کر ختم ہونا شروع ہوگئے اور پھر میں نے اس نسخے کے بعد ایک نسخہ آپ کا بھی استعمال کرنا شروع کردیا۔
آپ کی کتاب ’’تندرستی کے دس راز داں ٹانک‘‘ میں صفحہ نمبر 150 پر پودینہ کے فوائد لکھے ہیں ان فوائد میں ایک فائدہ یہ لکھا ہے کہ پودینہ بہترین انٹی الرجک ہے۔ میں نے پودینہ خشک کرکے بوتل میں ڈال دیا اور دن میں کئی دفعہ دو دو چٹکیاں لے کر منہ میں ڈال کر خوب چباتا اور خوب چوس چوس کر چبا چبا کر کھاتا معمولی سی جلن ہوتی مگر میرا منہ بالکل صاف ہوگیا۔ کہاں میں معمولی سی مرچ بھی نہ کھاسکتا تھا مگر اب منہ بالکل پہلے جیسا ہوگیا ہے۔ جیسے میں نے کبھی پان اور گٹکے کھائے ہی نہیں اور اب الحمدللہ پان اور گٹکوں جیسی لعنت سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلی ہے۔ جبڑے تو میرے زیادہ متاثر نہیں ہوئے تھے مگر پھر بھی میں نے نماز سے پہلے موٹی مسواک شروع کردی اور موٹی مسواک کو دانتوں کی جڑوں میں دبا کر جبڑے ہلکے ہلکے چلاتا جس سے جبڑے بھی اپنی اصل حالت پر آگئے ہیں اور میں الحمدللہ بالکل صحت یاب ہوگیا ہوں اور اس منہ کے مرض سے ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی ہے۔
محترم حکیم صاحب! آپ کی ایک کتاب ہے جس کا مجھے ابھی نام یاد نہیں آرہا وہ مجھ سے کوئی مانگ کر لے گیا ہے اور ابھی تک واپس نہیں کی اس میں بھی آپ نے لکھا ہے کہ پودینہ کینسر کو ختم کرتا ہے اس لیے میں نے پودینہ خوب چبا چبا کر چوس چوس کر کھایا میرا منہ اپنی اصلی حالت پر آگیا ہے۔ الحمدللہ۔
کئی پندرہ سال کے‘ بیس سال کے جوان دیکھتا ہوں جنہوں نے اپنا منہ خراب کردیا ہے دیکھ دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے پھر ان کیلئے دعا بھی کرتا ہوں اور ان کو اس حرکت سے روکتا بھی ہوں اور انہیں یہ علاج بھی بتاتا ہوں۔ مگر افسوس یہ ہے کہ وہ علاج کرتے ہیں منہ تھوڑا سا صحیح ہوتا ہے وہ پھر پان اور گٹکے کھانا شروع کردیتے ہیں۔

بندش حیض کیلئے
ھوالشافی: کالے تل‘ منقیٰ‘ چھوہارے تمام تین تین تولے‘ پرانا گُڑ تین تا پانچ تولے۔ آدھا کلو پانی میں خوب جوش دیں باقی ایک پاؤ رہ جائے تو چھان لیں‘ 7 یوم میں پی لیں‘ انشاء اللہ حیض کی جملہ تکلیف دور ہوجائینگی۔(محمد سلیم‘ دنیاپور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 613 reviews.