Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

حضرت شیخ محمد جب حصول علم کے لیے گھر سے نکلے تو ان کی عمر آٹھ سال تھی‘ ماں کی طرف الوداعی نظروں سے دیکھا اور ماں نے بھی اپنے لخت جگر کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا اور نصیحت کی کہ بیٹا بس اب آخری بار دیکھ لو۔۔۔ شاید کہ یہ ہماری آخری ہی ملاقات ہو اور کہنے لگیں کہ بیٹا! قرآن کو اپنے سینے میں لیے بغیر واپس نہ آنا۔
جب حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ اپنے استاد محترم کے پاس پہنچے اور اپنے آنے کا مقصد بیان کیا۔ استاد نے فرمایا کہ بیٹا یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ تم حصول علم کے لیے اتنی دور کا سفر کرکے اور گھر بار چھوڑ کر آئے ہو لیکن میرے پاس تمہارے کھانے کا انتظام نہیں ہے۔ میں تمہیں کہاں سے کھلاؤں گا؟ شیخ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں اپنے ساتھ خشک روٹیاں لایا ہوں‘ میں ان پر گزارہ کرلوں گا۔ سارا دن قرآن پڑھتے شام کو دریائے دجلا کے کنارے پر جاکر پانی میں روٹی بھگو کر کھا لیتے اور اللہ کا شکر ادا کرتے۔
جب قرآن پاک حفظ کرکے واپس بغداد اپنے گھر پہنچے اور گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔ کافی دیر دستک دیتے رہے اتنے میں پڑوس کا دروازہ کھلا وہاں سے ایک خاتون باہر آئیں اور کہنے لگیں کہ بیٹا بہت دیر کردی۔۔۔ اب تو تمہاری ماں مرچکی ہے۔ اسی وقت اپنی ماں کی تربت پر پہنچے اور بیٹھ کر قرآن پڑھنا شروع کردیا تو فجر سے پہلے پہلے پورا قرآن اپنی ماں کو سنا کر اٹھے اور اللہ سے دعا کی ’’یااللہ میں نے اپنی ماں کی خواہش کو پورا کیا اب میری ایک خواہش ہے یااللہ میرے والدین کی قبور کو اس قرآن کی برکت کی وجہ سے نور سے بھردے۔
دوسرے دن ماں باپ کو خواب میں دیکھا کہ بڑے تخت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اماں کہنے لگیں تیری دعا کی وجہ سے اللہ پاک نے میری اور تیرے باپ کی قبر کو نور سے منور کردیا۔
حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے ایک علم کسبی اور ایک علم وھبی ہوتا ہے جو اللہ پاک عطا فرماتے ہیں۔
میں نے اپنے حضرت خواجہ سید محمدعبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کو بارہا دیکھا کہ کاغذ اور قلم ساتھ رکھتے تھے اور رات کو سوتے ہوئے کئی بار اٹھتے اور کچھ لکھنے لگتے میں نے پوچھا حضرت آپ یہ کیا تحریر فرماتے ہیں؟ فرمانے لگے اللہ کی طرف سے بعض غیبی

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 634 reviews.