Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

خاص تحفہ عبقری کیلئے

(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
میری پھپھو انڈیا سے آئیں ان سے سوال کیا انڈیا کے حکیم تو بہت مشہور ہیں کوئی انڈیا کا تحفہ کسی حکیم نے دیا ہو۔
انہوں نے بتایا میرے بھائی کا جھگڑا ہوا‘ لڑائی میں بھائی کو کلہاڑی کا زخم آیا۔ وہ زخم کسی دوا سے ٹھیک نہ ہوا۔ ایک حکیم صاحب نے نسخہ لکھ دیا۔ وہ نسخہ استعمال کرنا تھا کہ چھ ماہ کا زخم ٹھیک ہوگیا۔زخم خواہ کلہاڑی کا ہو یا بیماری کا‘ پھوڑا یا پھنسی نکل آئے یکساں مفید ہے ۔
پھوڑے یا پھنسی پر استعمال کا طریقہ: آکاش بیل ایک چھٹانک‘ السی آدھ چھٹانک ان کو اچھی طرح سل (ہاون دستہ میں بھی پیس سکتے ہیں) پر پیس لیں‘ خوب باریک ہوجائے تو پھوڑے یا پھنسی پر لیپ کردیں۔
پیاز کے پانی میں حسب ضرورت میدہ پکالیں۔ کافور کی ایک ٹکیا لیں اور اس ٹکیا کو بھی باریک پیس لیں۔ پہلے زخم پر کافور جو کہ پیس کر باریک پاؤڈر بنالیا ہے۔ اسے زخم پر لگالیں پھر جو میدہ پیاز کے پانی میں پکارکھا ہے وہ بھی زخم پر لگادیں۔ پھر سفید ململ کا کپڑا باندھ دیں۔ 24گھنٹے بعد پٹی کھولیں اور پھر اسی طرح سے زخم پر جس احتیاط سے سب کچھ لگا کے پٹی کی تھی۔ تین دن اسی طرح پٹی کریں انشاء اللہ تین روز میں افاقہ ہوگا۔ اگر ٹھیک نہ ہو تو زیادہ دن کرسکتے ہیں۔
بچوں بڑوں کی کھانسی کا نسخہ نایاب
کھانسی خواہ خشک ہو یا کالی ہو۔ یہ نسخہ استعمال کریں اور شفایاب ہوں۔ ایک چھٹانک لہسن لیںپھر اس کو چھیل لیں۔ سرسوں کا تیل ایک چھٹانک لے کر اس میں لہسن کے تمام جوئے ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ جب جوئے جل کر کوئلہ بن جائیں تو فرائی پین کو چولہے سے اتار لیں جوئے نکال کر پھینک دیں اور تیل ٹھنڈا کرلیں۔ کانوں کے پیچھے گردن سے آگے پیچھے مالش کریں۔ ہاتھ کی ہتھیلیوں پر بھی کریں۔ (2) پیاز کوکوٹ کر باریک پیس لیں اور پاؤں کے نیچے کے حصے میں لگائیں۔ کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔

الحمدللہ سے دوستی کیجئے

(فرقان مدثر ‘ کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے معاشرے پر بہت مصیبتیں ہیں‘ ہر شخص پریشان حال ہے جس کے پاس پیسہ ہے وہ بھی پریشان ہے اور جس کے پاس نہیں ہے وہ بھی پریشان حال ہے۔ ہر شخص الجھا ہوا ہے کسی کو بیماریاں نہیں چھوڑتی اور کسی کو مسائل نہیں چھوڑتے۔ بیماریاں اتنی ہوگئی ہیں کہ جتنی مخلوق آدم ہیں۔ ہر انسان بیزار نظر آتا ہے۔ مجھے کسی اللہ والے نے بتایا کہ تم الحمدللہ شریف یعنی سورۂ فاتحہ سے دوستی کرلو اور یہ بات مخلوق خدا کو بتاؤ کہ ہر جگہ بیماریوں نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔ علاج اتنے مہنگے کہ ’’اللہ کی پناہ‘‘ کیوں نہ قارئین ہم سورۂ فاتحہ سے دوستی کرلیں کیونکہ یہ سورۂ سورۂ شفاء کہلاتی ہے۔ ہم سب اس سے دوستی کرلیں۔ اس سورت میں تمام بیماریوں کا علاج ہے‘ اس سورت کو اپنے ساتھ جوڑ لیں۔ وہ کیسے؟؟؟ وہ ایسے کہ جب بھی ہم پانی پئیں سورۂ فاتحہ دم کرکے پئیں۔ جیسے ہی گلاس بھرنے کیلئے نلکے کا نل کھولیں گلاس بھرنے تک ہم ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ لیں اور اس پر دم کرکے پئیں۔ اللہ کے حکم سے بڑی سے بڑی بیماریاں آپ کو چھو نہ سکیں گی۔ بس آپ سورۂ فاتحہ سے جڑ جائیں چاہے بوتل پئیں‘ چائے پئیں یا کافی پئیں کچھ بھی پی رہے ہوں سورۂ فاتحہ دم کرکے پئیں۔ آج کل کے دور میں یہ ایک سستا اور مؤثر ترین علاج ہے۔ یہ سورۂ بچے سے لے کر بڑے تک کو بڑی آسانی سے یاد ہوجاتی ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ پڑھی بھی جاسکتی ہے۔ اپنے بچوں کو بھی اس عمل کی عادت ڈالیں تاکہ وہ بچپن سے ہی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
ہمارے ہسپتال بھرے پڑے ہیں طرح طرح کی عجیب و غریب بیماریاں ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو پناہ میں رکھے۔ مسلمان اور تمام مخلوق آدم بہت زیادہ پریشان ہے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاشرے سے بیماریاں دور فرما تمام امت انسانوں اور جنات کی بیماریاں‘ پریشانیاں دور فرما۔ ان کی بھی مدد فرما اور ہماری بھی مدد فرما۔ اللہ پاک ہم سب کو بیماریوں اور آفتوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

قطع رحمی کے نقصانات

(شہناز‘ گوجرانوالہ)
کتنے دکھ کی بات ہے کہ آج گھر گھر لڑائی‘ بھائی بھائی سے‘ بہن بہن سے اور قریبی رشتہ دار ایک دوسرے سے تعلقات توڑے ہوئے ہیں‘ ایک دوسرے کا منہ دیکھنا تک گوارا نہیں کرتے‘ کئی کئی مہینوں سے بول چال بند‘ ایک دوسرے کی خوشی غمی اور گھروں میں آنا جانا بند اور پھر مسلمانی کا دعویٰ۔۔۔ حالانکہ آپ ﷺ کا واضح اشارہ ہے ’’قطع رحمی کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا‘‘ قطع رحمی یا رشتہ داریاں توڑنا آپس کا بگاڑ وغیرہ کو علماء نے گناہ کبیرہ بتایا ہے۔ اس وجہ سے قطعی رحمی پر بہت سی روایات میں سخت سے سخت وعیدیں نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمائی ہیں۔
ایک روایت میں ہے کہ بغاوت اور قطع رحمی دو ایسے گناہ ہیں جس پر دنیا وآخرت دونوں میں عذاب دیا جاتا ہے۔ مسند احمد میں ہے کہ انسانوں کے اعمال ہر جمعرات کو پیش کیے جاتے ہیں مگر قطع رحمی کرنے والا کا کوئی بھی عمل مقبول نہیں ہوتا۔ ابن حیان کی ایک روایت میں آتا ہے کہ تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہونگے۔ ایک ان میں قاطع رحم بھی ہے حالانکہ حدیث میں آتا ہے ’’اس سے بھی جوڑ جو تجھ سے توڑے‘‘ دل میں نفرتیں اور عداوتیں پالنا کتنی بری بات ہے کسی نے سچ کہا ہے
؎ آدمی آدمی سے ملتا ہے دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
ایک حدیث میں نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کیا میں تم کو ایسی چیز نہ بتاؤں جو نفل نماز‘ روزہ اور صدقہ سب سے افضل ہو؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا ضرور فرمائیے۔ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’لوگوں میں مصالحت کرانا کیونکہ آپس کا بگاڑ نیکیوں کو اس طرح صاف کردیتا ہے جیسا کہ استرا بالوں کو اڑا دیتا ہے۔ حدیث کی روشنی میں ہم سب پر لازم ہے کہ قطع رحمی سے بہت زیادہ بچیں کہ دنیا و آخرت میں رحمت الٰہی سے محرومی کا سبب ہے۔قطع رحمی نیکیوں کو اس طرح کھاجاتی ہے جس طرح آگ سوکھی لکڑیوں کو جلا کر راکھ کردیتی ہے۔ ہم کتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنےعزیزو اقارب ‘ دوست احباب اور میل ملاپ رکھنے والوں سے ناراض ہوجاتے ہیں ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ ایک دن ہمیں مرنا ہے اللہ کے سامنے جانا ہے‘ اگر خدانخواستہ آپ کی کسی سے ناچاقی اور ان بن ہوگئی ہے تو خدارا آپ چھوٹے بن جائیے اور ان سے معافی مانگ لیجئے۔

آیۃ الکرسی کا معجزہ

(غلام مرتضیٰ‘ پنوں عاقل)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! خدائے عزوجل سے یہی دعا ہے کہ آپ ہمیشہ آباد رہیں (آمین)۔ ماہنامہ عبقری کیلئے تحریریں لکھنا اپنے لیے باعث خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔ ہمارے پنوں عاقل کی بزرگ ہستی مرحوم حاجی کرم الدین انڈھر صاحب کے صاحبزادہ لیکچرار حافظ فتح الدین انڈھر صاحب جو کہ خود بھی عالم دین ہیں اور روحانی اعتبار سے ان کا پنوں عاقل میں کوئی ثانی نہیں وہ لوگوں کا بغیر کسی لالچ کے علاج کرتے ہیں ہم ان کی محفل میں بیٹھتے ہیں وہ اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طالب علمی کے زمانہ میں ہم یونیورسٹی پڑھتے تھے اور نوجوانی کی آگ کے نشے میں بُرے بھلے کی تمیز ذرا کم ہی ہوجاتی ہے اور دوستی کا اثر بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ہماری یونیورسٹی میں ایک پارٹی تھی ‘ہم اس میں شامل ہوئے۔ اسی زمانے میں اس پارٹی پر پابندی تھی۔ ہم بھی اہم رکن تھے پولیس روز ہمارے گھر چھاپے مارتی تھی۔ ایک دفعہ میں اوطاق پر بیٹھا تھا کہ اچانک پولیس کی گاڑیاں آگئیں اور چھاپہ مارا دوسرے دوستوں کو گرفتار کیا اور میں دروازے کے پیچھے چھپ گیا اور آیۃ الکرسی کا ورد شروع کردیا۔ وہ ایس ایچ او سات مرتبہ وہاں آیا لیکن مجھے دیکھ نہیں سکا اورناکام ہوکر چلا گیا۔
پھر ایک دفعہ میں اور دوسرے ساتھی گھوٹکی پیپر دینے کیلئے گئے تو راستے میں پولیس والوں نے کہا کہ آؤ ہم آپ کو امتحانی سنٹر پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں سیدھا تھانے پہنچادیا اور لاک اپ میں بند کردیا اور چالان کرنے کیلئے ایف آئی آر میں نام لکھنے لگے۔ میں آیۃ الکرسی کا ورد کرتا رہا‘تا کہ ان میں میرا نام شامل نہ ہو۔ اچانک میری سفارش آگئی‘ میرے ابو آگئے اور فون بھی آنے لگے لیکن تھانیدار نے کہا کہ ایف آئی آر کٹ چکی ہے تو جناب! ہم نے کہا کہ ایف آئی آر نکالیں اور جب نام دیکھے تو میرا نام نہیں تھا اور پھر مجھے چھوڑ دیا گیا۔

پیٹ کے امراض کیلئے لاجواب نسخے

(محمد یوسف‘ کامونکی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عرصہ سے عبقری کا قاری اور عمل کرنے والا ہوں۔ ایک خاص بات جو شاید ہر قاری نہ جانتا ہووہ ہے ہر ماہنامے میں درود شریف اور اس کے فائدے درج ہیں‘ یہ بات کوئی معمولی نہیں‘ ہمدرد اہل دل لوگوں کی بھلائی چاہنے والے ہی ایسا کرتے ہیں۔ میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو عبقری کے خاکروب سے لے کر ایڈیٹر تک سکون ‘ خوشیاں‘ راحتیں عطا فرمائے۔ میں ایک معمولی سا حکیم ہوں جو کچھ ہے عبقری سے حاصل کیا ہے‘ پہلے بھی کچھ طب سے واقف ہوں۔ امراض معدہ کیلئے چند نسخے حاضر ہیں۔
سب سے بہترین بات کم کھانا‘ صبح و شام کھانا‘ بھوک رکھ کر کھانا ہے۔ صبح‘ دوپہر‘ شام پیٹ بھر کر کھانا‘ فاسٹ فوڈز‘ زبان کا ذائقہ‘ سوڈے کی بوتلیں پینا ان چیزوں سے پیٹ بڑا ہوجاتا ہے۔ پیٹ بڑھ جائے تو انسان نامرد ہوجاتا ہے۔ چلنا پھرنا مشکل۔۔۔۔ خود سےبیزار ہوجاتا ہے بہرحال میٹھا سوڈا 50 گرام‘ ست پودینہ 1 گرام اچھی طرح کھرل کرکے 50 خوراک بنالیں یا آدھ چھوٹی چمچی کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی صبح و شام استعمال کریں۔ ہوسکے تو دوپہر کو پھل کھائیں۔
کھانا ہضم قبض ختم: میٹھا سوڈا 50 گرام‘ نمک سیاہ 20 گرام‘ مرچ سیاہ 10 گرام باریک کرکے رکھ لیں۔ آدھا گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔
قبض کشا، تھکاوٹ ختم‘ بخار ختم: مگھاں‘ مرچ سیاہ‘ سونٹھ‘ نوشادر‘ نمک سیاہ برابر وزن باریک کرکے ایک گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔
پیٹ کے ہر مرض کا علاج: سونٹھ دس گرام‘ مرچ سیاہ دس گرام‘ نوشادر دس گرام‘ نمک سیاہ دس گرام تمام برابر وزن چینی چالیس گرام لے کر تمام ادویات مکس کرلیں۔ آدھی چمچی کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔
قبض کشا‘ ہاضم‘ رنگ سفید: سونٹھ دس گرام‘ مرچ سیاہ دس گرام‘نوشادر دس گرام‘ میٹھا سوڈا دس گرام‘ سناء مکی چالیس گرام۔ باریک کرلیں خوراک آدھی چمچی صبح وشام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔
گیس ختم‘ رنگ سرخ‘ آنکھوں کے حلقے ختم
کلونجی‘ اجوائن دیسی‘ نمک سیاہ ہموزن باریک کرلیں۔ آدھی چمچی کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی سے کھائیں۔
بخار ختم‘ گیس‘ قبض تھکاوٹ ختم: اجوائن دیسی‘ پودینہ‘ گندھک آملہ سار‘ پوست آملہ‘ نوشادر‘ میٹھا سوڈا برابر وزن باریک کرکے آدھی چمچی ہمراہ پانی کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔
کھانا فوری ہضم‘ قبض‘ پیٹ درد کا علاج:سنڈھ‘ سناء مکی‘ نمک سیاہ‘ ہلیلہ سیاہ برابر وزن دس گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔
دفع تیزابیت‘ بھوک کی کمی ختم‘ طبیعت ہشاش بشاش: چھوٹی الائچی‘ سنڈھ‘ نوشادر‘ میٹھا سوڈا برابر وزن آدھ گرام ہمراہ پانی سے استعمال کریں۔
ہاضم دار پھکی: مگھاں100گرام‘ مرچ سیاہ100 گرام‘ سونٹھ 200 گرام‘ نشادر 200 گرام‘ نمک 175 گرام‘ زیرہ سفید 200 گرام‘ ٹاٹری100 گرام‘ نمک سیاہ 250 گرام‘ خوراک: چار رتی تا ایک گرام کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعداستعمال کریں۔
گیس‘ ہاضم:سونف سوئے‘ سنڈھ‘ سناء مکی100 گرام‘ نشادر‘ میٹھا سوڈا‘ نمک سفید ہموزن۔ خوراک ایک گرام۔دن میں 3مرتبہ پانی کے ہمراہ ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 946 reviews.