چائے کی پتی پانی سے پھانک لیں تو موشن ختم ہوجاتے ہیں اور چھوٹے بچوں کو ایک چٹکی پانی سے دے دیں
بھٹے کے بال،پھٹی ایڑھیوں کا علاج : بھٹے کے بال کے بارے میں بھی عبقری اور مجھے شفاء کیسے ملی کتاب میں پڑھا تھا۔ ایک آدمی اسرار احمد مجھے ملا اور کہا کہ میری ایڑھیوں میں بہت درد رہتا ہے اور ایڑھیاں پھٹ گئی ہیں چلنے میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ میں نے اسے کہا کہ ایک مُٹھی بھٹے کے بال لے کر تین پیالی پانی میں اچھی طرح جوش دے کر جب ایک پیالی پانی رہ جائے چولہے سے اتار کر نیم گرم پی لیں اور گلیسرین اور عرق گلاب ہموزن ملا کر ایڑھیوں پر لگائیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان نسخوں سے ان کوبہت فائدہ ہوا اور ایڑھیوں کا درد بھی ختم ہوگیا اور ایڑھیوںکا پھٹنا بھی ختم ہوگیا۔ یہ گلیسرین اور عرق گلاب ہموزن کا نسخہ بھی آپ ہی کی کتاب میں پڑھا تھا۔
چہرے کی خوبصورتی ایک چھوٹے سے عمل میں : میری بیوی کے ہونٹ ہمیشہ کھُردرے رہتے تھے‘ سردی ہو یا گرمی مگر ہونٹ صحیح نہیں ہوتے تھے جب سے آپ کی کتاب میںناف کے اندر تیل لگانے کے فوائد پڑھے اپنی بیوی کو بھی بتایا بس اس دن سے آج تک بیوی نے تیل لگانا نہیں چھوڑا اور اب اس کے ہونٹ اس عمل سے بالکل نرم اور گلابی ہوگئے ہیں۔
چائے کی پتی موشن کا علاج : مجھے کسی نے یہ نسخہ بتایا تھا کہ بڑوں یا چھوٹے بچوںکو بعض دفعہ اچانک موشن لگ جاتے ہیں بڑوں کو آدھی چمچ چائے کی پتی پانی سے پھانک لیں تو موشن ختم ہوجاتے ہیں اور چھوٹے بچوں کو ایک چٹکی پانی سے دے دیں۔بچوں کو بھی فائدہ ہوجائے گا اور میں یہ نسخہ کئی دفعہ آزما چکا ہوں واقعی فائدہ ہوجاتا ہے۔
نظر کی حفاظت کا خاص راز : میں نے کتاب میں پڑھا بھی تھا اور عبقری میںبھی پڑھا تھا کہ وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف منہ کرکے پوری سورۂ قدر پڑھنے والی کی نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی اور واقعی میں پڑھتا ہوں اپنی بیوی کو بھی بتایا ہے وہ بھی پڑھتی ہے اور ہم دونوں کو بہت فائدہ ہوا ہے اور جس جس کو بھی بتایا ہے سب کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت فائدہ ہوا ہے۔
مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’گھریلو الجھنوں سے چھٹکارا پانے والے‘‘ (بندشوںکا توڑ اور روحانی ایٹم بم)
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ طبی و روحانی نسخے اور آزمودہ ٹوٹکےاور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں