کوئی بھی شخص تنہا کوئی بڑا کام نہیں کرسکتا۔ مگر متحدہ کوشش کی ایک قیمت ہے اور وہ قیمت ہے اختلاف کی باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اتحاد کی بات پرجُڑنا
ٹائیکوبراہے اورکپلر دونوںہم عصر تھے مگر ایک چیز دونوں کیلئے کسی بڑی فلکیاتی دریافت میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔ وہ یہ کہ دونوں میں سے کوئی بھی اپنے موضوع کے ہر گوشہ پر مہارت نہ رکھتا تھا۔ ٹائیکوبراہے نے کثرت سے فلکیات کا مشاہدہ کیا تھا۔ وہ اپنے مشاہدات کو قلم بند کرتا رہتا تھا۔ فلکیاتی مشاہدات کے بارے میں یہ تحریری ذخیرہ اس کے پاس کافی مقدار میں جمع ہوگیا تھا مگر علم الافلاک کا دوسرا پہلو ریاضی سے تعلق رکھتا ہے اور ٹائیکوبراہے ریاضی میں کمزور تھا۔
دوسری طرف کپلر کامعاملہ یہ تھا کہ وہ فلکیاتی مشاہدہ میں کوئی مہارت نہ رکھتا تھا۔ اس کی خصوصیت صرف یہ تھی کہ وہ ریاضیات کا ماہر تھا اور حسابی طور پر اس نے فلکیات کے بارے میں بہت سے قیمتی نظریات وضع کیے تھے۔
ٹائیکوبراہے اور کپلر میں اگرچہ ذاتی اختلافات تھے حتیٰ کہ کپلر نے اپنے ایک خط میں ٹائیکوبراہے پر منافقت کا الزام لگایا تھا اور اس کو بہت برا بھلا کہا تھا مگر ٹائیکوبراہے‘ اپنی تیز مزاجی کے باوجود کپلر پر غصہ نہیں ہوا۔ آخر وقت میں اس نے سوچا کہ میرے علمی ذخیرے کا سب سے بہتر وارث کپلر ہی ہوسکتا ہے چنانچہ اس نے کپلر کی گستاخیوں کو بھلاتے ہوئے اس کو اپنے پاس بلایا اور 1201ء میں اپنی موت سے پہلے اپنا پورا تحریری ذخیرہ بلامعاوضہ کپلر کے حوالہ کردیاجب ٹائیکوبراہے کے مشاہدات کا سارا سرمایہ کپلر کے پاس آگیا تو کپلر کی کمی کی تلافی ہوگئی۔ اب اس نے اپنے دماغ کی تمام ریاضیاتی قوت کو ان مشاہدات کے ساتھ مربوط کرنے میں لگا دیا۔ اس کا نتیجہ ان تین کلیات کی صورت میں نکلا جو کپلر کے سہ گانہ قوانین Kepler's laws of planetary motion کے نام سے مشہور ہیں۔
یہی موجودہ دنیا میں کسی بڑی کامیابی کا راز ہے۔ ہر آدمی کی محدود دیت ہوتی ہے اس بنا پر کوئی بھی شخص تنہا کوئی بڑا کام نہیں کرسکتا۔ مگر متحدہ کوشش کی ایک قیمت ہے اور وہ قیمت ہے اختلاف کی باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اتحاد کی بات پر ایک دوسرے سے جُڑنا۔ اختلاف کے باوجود لوگوں کے ساتھ متحد ہوجانا۔ اسی کا نام بلندی اور اعلیٰ ظرفی ہے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں