Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنت کا خزانہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

حضور ﷺنے فرمایا: اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالی کی حفاظت کے بغیر کسی شخص کو اللہ کی نافرمانی اور گناہ سے بچنے کی قدرت نہیں

ایک جامع اور اثر انگیز دعائیہ جملہ جنت کے خزانوں میں سے ایک اہم خز انہ ، محمد رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ کلمہ پڑھا کرو اس لئے کہ یہ کلمہ جنت کے خزانوں میںسے ایک خزانہ ہے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے جنت کے درخت کا ایک پودا ہے یہ ننانوے امراض کی دوا ہے جن میں سب سے ہلکی بیماری رنج و غم اور فکرو پریشانی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں موجود تھا (اتفاقاً)میری زبان سے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ نکلا تو حضور ﷺنے فرمایا تم جانتے ہو اس کے معنی کیا ہیں میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول اللہﷺ ہی جانتے ہیں۔ حضورﷺ نے فرمایا: اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالی کی حفاظت کے بغیر کسی شخص کو اللہ کی نافرمانی اور گناہ سے بچنے کی قدرت نہیں اور اللہ کی مدد (اور توفیق) کے بغیر کسی شخص کو اللہ کی اطاعت کی طاقت نہیں۔ آج سے 15برس پہلے بندہ کے دوست کو کاروباری پریشانی تھی‘ اس نے بندہ سے رونا رویا ہم دونوں ٹیکسلا شہر کی بڑی جامع مسجد کے مولاناصاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ بچوں کو درس دے رہے تھے۔ بندہ سے پوچھا کیسے آئے میںنے دوست کی پریشانی بیان کی تو مولانا صاحب نے اس حدیث مبارک کا مفہوم بیان کیا اور کہا کہ یہ صاحب اول سو بار درود پاک پھر پانچ سو بار لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ اور آخر میں سو بار درود پاک پڑھ کر دعا کیا کریں۔ ایک بار ان کی مسجد میں جمعہ پڑھنے کا اتفاق ہوا تو اس روز بھی اسی طرح لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ کی فضیلت بیان فرما رہے تھے کہنے کا مطلب ہے کہ اللہ کریم اور محمد رسول اللہ ﷺ کی بے پناہ نعمتیں رحمتیں اور برکات ہم مسلمانوں پر باران رحمت کی طرح برستی ہیں اور برسنے کو تیارہوتی ہیں مگر ہم ہی غفلت کی نیند سوتے ہیں ورنہ استغفار اور لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ  اور درود پاک تلاوت کلام اللہ اور نماز وہ نعمتیں ہیں کہ اگر ان کو اپنالیں کاربند ہوجائیں تو غم‘ پریشانی‘ قرضہ ‘جادو‘ بے برکتی‘ بے روز گاری کا کبھی تصور بھی نہ دیکھیں گے۔ مگر کیا کریں ہم نے شیطان کو دوست بنارکھا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 229 reviews.