Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 15

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

ہر قسم کی کھانسی کیلئے : گل بنفشہ تین ماشہ‘ گاؤزبان تین ماشہ‘ بادیان تین ماشہ‘ تخم خطمی تین ماشہ‘ عناب پندرہ دانہ‘ اصل السوس(ملٹھی) تین ماشہ‘ رات کو تازہ پانی میں بھگودیں‘ صبح کو چھان کر شربت بنفشہ دو تولہ یا شکر دو تولہ میں ملا کر پئیں۔ بہت جلد کھانسی اور بخار‘ بلغمی نزلہ، زکام اور بدن میں موجود درد وغیرہ نزلہ زکام کے سبب سے ہوتا ہے۔ سب سے بفضلہ تعالیٰ نجات ہوگی، کم سے کم پانچ دن ورنہ سات دن پئیں۔ دمہ کے آزمائے ٹوٹکے (محمد رفیق‘ لاہور کینٹ) روزانہ تین یا پانچ کھجوریں دھو کر کھالیں اوپر سے گرم پانی پی لیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ بلغم پتلا ہوکر نکل جائے گا اور دمہ میں آرام ملے گا۔ ٭تین عدد خشک انجیر دودھ میں پکا کر روزانہ صبح اور رات کو استعمال کرنے سے بلغم اور دمہ سے انشاء اللہ آرام ملے گا۔٭روزانہ گاجر کا رس استعمال کرنے سے دمہ میں حیرت انگیز طور پر آرام ملتا ہے۔٭ہلدی اور سونٹھ ہم وزن ملا کر تھوڑا سا چورن شہد کے ساتھ لینے سے انشاء اللہ دمہ میں راحت ملے گی۔ دانتوں کا پیلا پن دور کرنے کا طریقہ: تین حصے کھانے کا نمک اور ایک حصہ کھانے کا سوڈا ملا کر ڈبیہ میں رکھ لیجئے‘ روزانہ دانتوں پر لگا کر دو تین منٹ لگارہنے دیں پھر اچھی طرح دانتوں کو صاف کرلیں انشاء اللہ دانت موتیوں کی طرح چمکدار ہوجائیں گے۔ دانت کمزور ہونے کی وجہ: کھانے کے بعد خلال کرنا سنت ہے نہ کرنے سے دانت کمزور ہوجاتے ہیں۔ کینسر سے محفوظ رہنے کا نسخہ: پسا ہوا کالا زیرہ تین تین گرام دن میں تین مرتبہ پانی کےساتھ استعمال کرنے سے انشاء اللہ بفضل و کرم کبھی کینسر نہیں ہوگا۔روزانہ پسی ہوئی چٹکی بھر ہلدی کھانے سے انشاء اللہ کبھی کینسر نہیں ہوگا۔ دانت اور کان کبھی نہ دکھیں گے: حضرت علی شیرخدا کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں جو شخص چھینک آنے پر اَلْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ کہے گا اسے کبھی ڈاڑھ درد‘ کان درد نہیں ہوگا۔ انشاء اللہ۔ درد سے نجات: ریڑھ کی ہڈی‘ گھٹنوں کا درد‘ جوڑوں کا درد جسم میں کہیں بھی ہو چلتے پھرتے‘ اٹھتے بیٹھتے یَاغَنِیُّ پڑھتے رہیں انشاء اللہ درد جاتا رہے گا۔ دانتوں کیلئے بے مثال نسخہ (محمدعبداللہ‘ مانسہرہ) سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر روزانہ دانتوں پر لگائیں اور پانچ دس منٹ کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ دھوڈالیں انشاء اللہ دانت چمکتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس عمل کے بعد کثرت سے درود پاک پڑھا جائے۔ سفید زیرہ باریک پیس کر دانتوں پر لگائیں انشاء اللہ منہ سے آنے والی بدبوختم ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر جسم سے بدبو آئے اور پانچ منٹ تک لگا کر پھر دھو ڈالیں۔ انشاء اللہ جسم کی بدبو بھی ختم ہوجائے گی۔ اس دوران اگر جسم پاک ہے توکثرت کے ساتھ درود پاک پڑھیں۔ جلے کیلئے گھریلو آسان ٹوٹکہ (ام رومان‘رحیم یارخان) میں یہ وظیفہ خاص کر عبقری قارئین کو تحفے کے طور پر بھیج رہی ہوں۔ یہ ہمارا گھر کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ جب کبھی کسی بھی طرح سے ہاتھ‘ چہرہ یاجسم کا کوئی بھی حصہ جل جائے اس پر کبھی بھی پانی ‘ ٹوتھ پیسٹ یا کوئی بھی اور چیز نہ لگائیں۔ فوراً ایک انڈا لیں اسے توڑ کر اس کی سفیدی اس جگہ پر لگادیں۔ لیپ کردیں جس طرح کا یا جتنا بھی جلا ہوگا اس پرکبھی چھالے نہیں بنیں گے نہ سرخ ہوگا‘ نہ نشان باقی رہے گا۔ تھوڑی دیر کیلئے بہت جلن ہوگی پھر ایسے ٹھیک ہوگا جیسے کبھی جلا نہیں ۔ گرم پانی ، گرم دودھ، چائے یا گرم برتن سے ہر قسم کے جلنے کیلئے بہت مفید اور کارآمد فوری اثر کرنے والا نسخہ ہے۔ ہم نے خود بھی آزمایا‘ اپنے ملنے والوں کو بھی بتایا سب کو فائدہ ہوا۔ آپ بھی کبھی آزما کردیکھیں اور مجھے بھی اپنی دعاؤں  میں یاد رکھیے گا۔ آگ یا ابلتے پانی سے جلے کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ (بنت حوا‘ کوہاٹ) میں نے کپڑے دھونے کیلئے پانی خوب گرم کیا ہوا تھا‘ مشین میں ڈالتے ہوئے اچانک پانی میرے ہاتھ پر گرگیا‘ میرے تو اوسان خطا ہوگئے اتنی جلن ہورہی تھی کہ مسلسل ہائے وائے کرتی جارہی تھی۔ امی نے کیاکیا میرے ہاتھ پر فوراًسرسوں کا تیل لگایا جسے ہم میٹھا تیل کہتے ہیں۔ ایک کڑوا تیل بھی ہوتا ہے لیکن اس پر میٹھا ہی لگایا جس سے جلن دوگنا ہوگئی لیکن امی نے تسلی دی کہ نہیں یہ ٹھیک ہوجائے گا تم صبر کرو۔ ساتھ میں جلن کم کرنے کیلئے اوپر سے نیل لگایا جو تیل کی وجہ سے ہاتھ پر رک نہیں رہا تھا تو امی اپنے ہاتھ سے مالش کرکے تیل لگاتی رہی۔ دوپہر تک دو تین گھنٹوں میں میرا ہاتھ ایسے ٹھیک ہوگیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ پڑوس میں جیسے ہی پتہ چلا تو وہ پوچھنے آئیں تو میں ہنس کر کہنے لگی کہ ہاتھ تو ٹھیک ہوگیا نہ نشان باقی نہ ہے نہ کوئی چھالا ہے کیا دکھاؤں آپ کو۔۔؟؟ میرے کچھ آزمائے ٹوٹکے (پوشیدہ) جلے ہوئے کا علاج:میرے تینوں بچے ایک بار گرم پانی سے جل گئے تو میں رو رہی تھی کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کروں پھر مجھے نمک نظر آیا اور نمک بچوں کے جسم پر مل دیا‘ اللہ کا شکر ہے بچوں کوکوئی چھالے وغیرہ نہیں بنے اور نہ نشان بنا۔ سردی کے نزلہ زکام سے نجات: سردی میں اکثر بچوں کو نزلہ زکام اور رعشہ ہوتا ہے چھوٹے بچے بتا ہی نہیں سکتے‘ انہیں کتنی تکلیف ہوتی ہے‘ رات کو سوتے وقت آدھا کپ کالی پتی کا قہوہ دے دیں‘ سردیوں میں ہر تیسرے دن ایسا کریں بچوں کا ریشہ نکل جائے گا اور بچوں کی جس تیل سے مالش کریں اس میں تھوڑی سی جائفل ڈال دیں تو بچوں پر کبھی سردی اثر نہیں کریگی۔ لمبے گھنے اور کالے بالوں کا راز: میرے بال بہت گررہے تھے اور بہت پتلے ہوگئے تھے مجھے پڑوسن نے بتایا کہ فجر کی نماز کے بعد سورۂ والیل پارہ نمبر30 ایک بار پڑھ لیا کرو میں نے روزانہ پڑھنا شروع کردیا‘ اللہ کے حکم سے اب گھنے اور لمبے ہوگئے ہیں۔ خوبصورت چہرہ پائیں:کبھی کبھار چہرے پر ملتانی مٹی تھوڑی سی گیلی کرکے مل لیں اور تھوڑی دیر بعد چہرہ دھولیں‘ چہرہ بہت زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہوجائے گا۔ پھٹی ایڑیاں۔۔۔ اب نہیں!: پاؤں کی ایڑیاں اکثر سردیوں میں خراب ہوجاتی ہیں‘ ویزلین کوئی بھی پاؤں میں جو جگہ خراب ہے ‘پھٹی ہوئی جگہ پر لگالیں اور پلاسٹک کا شاپر باندھ دیں صبح پاؤں نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں چار دن میں پاؤں نرم و ملائم ہوجائیں گے۔ گھریلو جانور کی حفاظت: اکثر گھروں میں بکری وغیرہ ہوتی ہے اگر وہ روٹی کے ٹکڑے یا گندم بہت زیادہ کھالیںتو پیٹ پھول جاتاہے اور وہ مرجاتی ہیں اس لیے اسے پانی نہ دیں اور دیسی گھی یا جو بھی گھی ہے اس میں گڑ لگا کر دے دیں تو وہ ٹھیک ہوجائے گی۔ دودھ زیادہ کرنے کا ٹوٹکہ: اکثر مائیں جن کے بچے ابھی بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کا دودھ بہت کم ہوتا ہے اور بچے کا پیٹ نہیں بھرتا تو اس کیلئے سرخ تودری اور ستاور ایک ایک چھٹانک دھوپ میں خشک کرلیں اور اچھی طرح پیس لیں روزانہ رات کو ایک چھوٹا چمچ ایک کپ دودھ نیم گرم سے لینا ہے۔ دودھ پلانے والی مائیں اگر روزانہ تھوڑی سی مکئی کی روٹی کھالیا کریں تو دودھ بہت زیاد ہ ہوتا ہے۔ اگر روزانہ ایک کپ دودھ میں تھوڑا سا پسا ہوا ناریل اور تھوڑی سی چینی کی کھیر رات کو کھالیا کریں ایک ہفتہ میں دودھ بہت زیادہ ہوگا۔ کان درد کا علاج: اگر کان میں درد ہو تو ایک پیاز انگاروں میں دبا دیں اس کا پانی نکالیں نیم گرم تین قطرے کان میں ٹپکادیں کان ٹھیک ہوجائے گا۔ فریج صاف کرنے کا آسان طریقہ: فریج کے برف خانے میں ہمیشہ برف جم جاتی ہے اور مشکل سے نکلتی ہے اس کیلئے جب آپ برف خانہ صاف کریں تو اس میںنمک مل دیں آدھا کپ نمک لیں اور سارا مل دیں اور برف کے برتن رکھ دیں پھر جو بھی برف جمے گی بہت آسانی سے نکل جایا کرے گی۔ چیونٹیوں سے حفاظت: اگر گھر میں کوئی میٹھی چیز رکھی ہو تو اکثر چینی، گُڑ میں چیونٹیاں پڑجاتی ہیں اس کیلئے کچھ لونگ کے دانے میٹھے میں رکھ دیں۔ کبھی بھی چیونٹیاں اس کے قریب نہیں آئیں گی۔محترم حکیم صاحب !میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ بغلوں سے سخت ناگوار بدبو کا علاج (محمد جمیل‘ ڈیرہ اسماعیل خان) ھوالشافی: میٹھا سوڈا جو روٹیوں میں ڈالا جاتا ہے ۔ صبح، دوپہر، شام پاؤڈر کی طرح بغلوں میں لگائیں انشاء اللہ بہت جلد بدبو ختم ہوجائے گی۔ آزمودہ ہے۔ منہ سے سخت بدبو آنا: اکثر لوگوں کے منہ سے جب وہ بات کرتے ہیں تو سخت ناگوار بدبو آتی ہے جس کی وجہ سے وہ بچوں سے بھی پیار نہیں کرسکتے اور بات کرنے والے کو سخت کوفت ہوتی ہے۔ وہ اچھے سے اچھا ٹوتھ پیسٹ بھی استعمال کرتے ہیں لیکن بو ختم نہیں ہوتی۔دراصل اس کی وجہ کھانا کھانے کے فوراً بعد دانتوں کا خلال نہ کرنا ہے۔ خلال کرناسنت ہے جس کو چھوڑنے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ خلال کرنے کے بعد مسواک یا ٹوتھ برش کریں۔ ناشتہ یا کھاناکھانے سے پہلے برش نہ کریں بلکہ خلال کریں۔ اس سے بدبو، دانت سے خون آنا مستقل بند ہوجائے گا۔ نزلہ زکام کے دائمی مریض متوجہ ہوں! (مدثر فرقان، کراچی) محترم حکیم صاحب السلام علیکم!سردیاں شروع ہوتے ہی ہر بندہ خدا نزلہ و زکام میں مبتلا نظر آتا ہے‘ ہزاروں نسخے عبقری رسالے میں شائع ہوئے‘کچھ تو نہایت ہی سستے کچھ تھوڑی محنت طلب لیکن سب ہی باکمال رہے۔آج میں بھی اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس کارخیر میں حصہ ڈالنے جارہا ہوں۔ آج میں عبقری قارئین کو نہایت ہی آسان نسخہ دے رہا ہوں جو کہ میں نے خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی کتاب سے لیا ہے۔ محترم حکیم صاحب! میں خود نزلہ، زکام کا دائمی مریض ہوںایسا نزلہ جس نےبال ، ڈاڑھی اور دانتوں پر بے حد اثر ڈالا ہے۔ میں بچپن سے ہی دائمی نزلہ کامریض ہوں مجھ کو یہ مرض اپنی ماں سے ورثے میں ملا ہے۔ میری والدہ بھی نزلہ زکام کی مریضہ ہے۔ کہتے ہیں کہ نزلہ بڑا منحوس مرض ہے یہ ایک جان لیوا مرض ہے۔ یہ مرتے دم تک انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ اب میں اپنے اصل موضوع کی طرف آتاہوں۔ مجھ کو یہ نسخہ تین سال پہلے ملا۔ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ میں یہ نسخہ عبقری قارئین کو ہدیہ دے رہا ہوں۔ نسخہ بے حد چھوٹا ہے۔ سردیوں میں تمام نزلے زکام کے مریض اپنے نتھنوں کو ہر وقت سرسوں کے تیل سے تر رکھیں۔ مثال کے طور پر دو قطرے سرسوں کا تیل ہتھیلی میں ڈال کر چھوٹی انگلی کی مدد سے ناک کے نتھنوں کو تر رکھیں۔خصوصاًرات کو سوتے وقت اور صبح ضروری فراغت کے بعد یہ عمل کریں۔ کیونکہ سردیوں میں ہر وقت خشک ہوا چلتی ہے اس میں نمی کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے سبب چھینکیں آنا شروع ہوجاتی ہیں اور یہ نزلے کا آلارم ہوتا ہے۔ جیسے ہی چھینکیں آنا شروع ہوں آپ شکرالحمدللہ پڑھ کر پھر یہ دعا ایک بار پڑھیں اَلْحَمْدُلِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍپھر آپ سورۂ کہف کی آیت نمبر ایک پڑھیں۔ یہ آیت بہت چھوٹی ہے۔ یاد کرلی جائے تو بہت اچھا ہے۔ جب بھی پانی پئیں ‘ چائے پئیں‘ کھانا کھائیں تو یہ آیت گیارہ بار پڑھ کر دم کرکے کھائیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے نزلہ انشاء اللہ دو دن کے اندر ختم ہوجائے گا۔ آیت یہ ہے۔ھوالشافی: اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَنْزَلَ عَلٰی عَبْدِہِ الْکِتٰبَ وَلَمْ یَجْعَلْ لَّہٗ عِوَجًا (کہف 1)﴾ اگر ہوسکے تو کڑوا تیل جس کو شاید جانبا کا تیل بھی کہتے ہیں استعمال کریں۔ صرف ہتھیلی میںدو قطرے ڈال کر چھوٹی انگلی تیل میں ڈبو کر ناک کے اندر گھمائیں۔ تھوڑی سی جلن تو ہوگی مگر رات پرسکون اور ناک کھلی رہے گی۔ اگر کڑوا تیل استعمال کرتے ہوئے تکلیف محسوس کریں تو سرسوں کا سادہ تیل استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 282 reviews.