بھول اور غفلت سے نجات
صبح فجر کی سنتو ںاور فر ض کے درمیا ن جو شخص ایک سو اکیس (121 )مر تبہ ’ ’ یا اللّٰہ یا رحمٰن “ کسی بیما ر کے سرہانے کھڑے ہو کر پڑھے گا ۔ سا ت دن میں بیمار تندرست ہو جائے گا ۔ اگر مو ت مقدر میں ہے تو خاتمہ با لخیر ہو گا۔ جلد مشکل آسان ہو جائے گی ۔ یہ عمل مجر ب ہے ۔ جو کوئی ”یارحمٰن یا رحیم “ دونو ںنام ملا کر ہر نماز کے بعد اکیس مر تبہ پڑھے گا ۔ حق تعالیٰ غفلت اور بھول اس کے مزاج سے مٹادیں گے ۔ نما ز کی محبت پیدا ہو گی ۔ آزمودہ ہے ۔
بلاﺅں سے نجات
جو شخص فجر اور مغر ب کی نما ز کے بعد اکیس مر تبہ ” یا قابض ‘ ‘ ہمیشہ پڑھے ۔ کسی قسم کا جا دو اس پر اثر نہیں کریگا ۔ کسی شخص کی بد دعا اس کے حق میں کا ر گر نہ ہو گی ۔ کسی جن بھو ت کا اثر نہ ہوگا۔ ہر قسم کی بلاﺅں کو رفع کرنے کے لیے یہ نام اسمِ اعظم کا درجہ رکھتا ہے اور نہا یت عجیب الاثر ہے۔
سنگین مقدمات سے نجات
سخت سے سخت مر ض یا سنگین مقدمہ فتح کر نے کے لیے ” یا حلیم ، یا علیم ، یا علی ، یا عظیم“ کا پڑھنا نہایت مجر ب ہے ۔ حضرت علا مہ حضرمی رحمتہ اللہ علیہ نے اس اسما ءکو پڑھ کر چا ر ہزار آدمیو ں کے لشکر کو بڑے دریا سے بلاکشتی ، بلا جہا ز ، بغیر پل کے پا ر اتار ا ۔ اس دعا سے خشک ریگستا ن میں اللہ پا ک نے حضرت علا ء رضی اللہ عنہ کے لیے مینہ بر سایا ۔ اگر کوئی شخص ان اسماءکو ایک لا کھ اکیا ون ہزار (151,000) مرتبہ بطور ختم پڑھے تو اسی ہفتے کا میا ب و با مر اد ہو گا ۔ معمولی ضرورتو ں کے لیے ایک ہزار مر تبہ پڑھ کردعا کرنا کا فی ہے ۔
سخت سے سخت مصیبت سے نجات
ہر ایک مصیبت کے لیے اس مبا رک نام(یاارحم الراحمین ) کا ہر وقت ور د رکھناتمام آفتو ں کا مجر ب علاج ہے۔ ایک راہزن نے حضرت زید رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر قتل کر نے کا ارا دہ کیا تو اس وقت آپ رضی اللہ عنہ نے تین مر تبہ یہ نام پڑھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ایک فر شتے کو بھیجا جس نے اس جلا د کو ختم کر کے آپ کو رہا ئی دلا ئی ۔ سجدے میں سو مر تبہ اس نام کو عشا ءکی نما ز کے بعد پڑھنا لا علا ج مریضو ں کی دوا، سخت سے سخت مصیبت سے نجا ت ملنے کا کا مل ذریعہ ہے۔ کسی بھی مسلمان کو اس دولت سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک کام کرنے کی ہمت و تو فیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
بچوں کے بولنے کے لیے مجرب
اگر کوئی بچہ تین چا ر بر س کا ہو جائے اور بولنا شروع نہ کرے اس کو روزانہ اکیس رو ز تک ان آیتو ں کا لکھ کر گھو ل کر پلا نا نہایت مجر ب اور مفید ہے ۔ انشا ءاللہ اکیس رو ز کے عرصہ میں بچہ بو لنے لگے ۔ آیتیں یہ ہیں ۔
اِنِّی عَبدُاللّٰہِقف ط اٰ تٰنِیَ الکِتٰبَ وَ جَعَلَنِی نَبِیًّاoلاوَّ جَعَلَنِی مُبٰرَ کًا اَینَ مَا کُنتُص وَاَوصٰنِی بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّکٰو ةِ مَا دُمتُ حَیًّاoلا وَّ بَرًّام بِوَالِدَتِی وَ لَم یَجعَلنِی جَبَّارًا شَقِیًّاo وَّالسَّلَامُ عَلَیَّ یَو مَ وُلِدتُّ وَیَومَ اَمُو تُ وَیَومَ اُبعَثُ حَیًّاo (سورئہ مریم آیت نمبر30 تا33 )
مکان یا زمین کے مقدمے سے نجات
اگر کسی شخص کا مکان کا یا زمین کا مقدمہ چل رہاہے یا کوئی شخص جا ئداد غیر منقولہ کا مقدمہ ہا ر کر اپیل کرنے کا ارا دہ رکھتا ہو تب مقدمہ چلا نے کے دنو ں میں تین ہزار مر تبہ روزانہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمo اِنَّا نَحنُ نَرِثُ الاَرضَ وَ مَن عَلَیھَا وَ اِلَینَا یُرجَعُونَ o (سورئہ مریم آیت نمبر 40 )آیت کاپڑھنا ،ہا را ہو ا مقدمہ جیتنے کے لیے اکسیر اعظم اور نہایت مفید اور مجر ب عمل ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 445
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں