Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ریفریجریٹر سے زیادہ فائدہ پانے کے گُر (تحریر: سعدیہ ناز)

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

جدید سائنسی ایجا دات کا سب سے بڑا کما ل یہ ہے کہ یہ ہر گھر میں ایک فر د کی سی حیثیت اختیا ر کر چکی ہیں ۔ ٹی وی ، فو ن ، گھریلو اور باورچی خانے کے استعمال کی بے شما ر اشیا گھر گھر استعمال ہو رہی ہیں لیکن کسی خاتون خانہ سے اس کی پسند یدہ مشین پو چھی جائے تو اس کا فوری جوا ب ہو گا ” ریفریجریٹر “ اور کیو ں نہ ہو ، ایک گھریلو خاتون کی سب سے زیا دہ مدد کرنے والا ریفریجریٹر سے بڑھ کر اور کون ہے ؟ سبزیا ں ، پھل ، آئس کریم ، بر ف ، گو شت اور بہت سی چیزیں کئی دنو ں تک تا زہ رکھنے میں ریفریجریٹر کا کر دار بڑا اہم ہے ۔ خورا ک ٹھنڈی رکھنے سے اس میں جرا ثیم کی افزائش نہیں ہوتی اور وہ زیا دہ عرصے تک تا زہ رہتی ہے ۔ دودھ کی مثال سامنے ہے۔ بغیر ابالا ہوا دودھ، کمر ے کے درجہ حرارت میں رکھنے سے جلد خرا ب ہو جا تاہے جبکہ ریفریجریٹر میں یہ ایک ہفتہ تک چل جا تا ہے ۔ اگر اسے بر ف کی شکل میں جما دیا جائے تو یہ مضر صحت جرا ثیم سے بالکل محفوظ ہو جا تاہے اور مہینو ں تک استعمال کے قابل رہتاہے ۔ اسی طر ح پھل ، گو شت ، سبزیو ں اور مشروبات وغیرہ کے ذائقے ریفریجریٹر میں محفوظ رہتے ہیں ۔ ریفریجریٹر خریدنے سے قبل مختلف عوامل کا خیال رکھئیے۔ مثلا ً خاندان کے افرا د کی تعداد ، طر ز زندگی ، با ورچی خانے کی جسامت اور سب سے بڑھ کر بجٹ کی ضخامت ! ملازمت پیشہ خواتین کے لیے ریفریجریٹر سے بڑھ کر کوئی ساتھی نہیں .... ہفتہ بھر کا کھا نا پکا کر ، محفو ظ کر نے اور بوقت ضرورت نکال لینے کی سہولت کوئی ان خواتین سے پو چھے ۔ مختلف تہواروں اور تقریبات کے موقع پر ریفریجریٹر یا ڈیپ فریزر سب سے اچھا ساتھی ثابت ہو تا ہے ۔ کیو نکہ مہمانوں کی آمد سے قبل کبا ب یا میٹھا بنا کر رکھنے اور بقر عید پر گو شت فریز کرنے کی سہولت رہتی ہے ۔ آئیے ہم آپ کو اس مفید اور کا ر آمد ایجاد کے بارے میں گُر کی با تیں بتاتے ہیں ۔ ریفریجریٹر یا ڈیپ فریزر کی جسامت کیو بک فٹ میں نا پی جاتی ہے ۔ روایتی طور پر ریفریجریٹر میں تا زہ غذا کا خانہ ایک تہا ئی ہوتا ہے ۔ بڑے ریفریجریٹر کو زیا دہ جگہ گھیرنے اور اضافی خرچے کے باعث زیا دہ پسند نہیں کیا جا تا لہذا ایسی خواتین جو روزانہ کی بنیا د پر کھا نا پکا تی ہو ں ، انہیں بڑے ریفریجریٹر کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اکیلے رہنے والو ں یا ملازمت پیشہ خواتین کے لیے ڈیپ فریزر اس لیے مفید ہیں کہ ان میں ہفتہ بھر کے پھل ، پکے ہوئے کھا نے اور سبزیا ں بآسانی سما جاتے ہیں ۔ ضروری ہدایات ٭....ماہرین کے مطا بق اچھی کمپنیو ں کے کا ر آمد اور دیرپا ریفریجریٹر اورفریزر بجلی کی بچت کر تے ہیں ۔ بجلی بچانے کے لیے با زار میں ایسے اسٹیبلا ئزر دستیا ب ہو تے ہیں جو بجلی کے آنے جا نے کا اثر آپ کے اوپر نہیں پڑنے دیتے ، یو ںاس کی عمر بڑھ جا تی ہے ۔ ٭.... گھر کے پکے کھا نو ں یا گرم چیزو ں کو ریفریجریڑ میں رکھنے سے قبل مکمل ٹھنڈا کر لیں ورنہ وہ اندر کا درجہ حرارت بڑھا دیں گے جس کی وجہ سے بجلی زیا دہ خر چ ہو گی ۔ ٭....ریفریجریٹر کے تھرموسٹیٹ کو روزانہ دیکھتے رہیے ۔ ریفریجریٹر کا اوسط درجہ حرارت صفر اور پا نچ درجے سینٹی گریڈ کے درمیا ن ہو نا چاہیے ۔ ٭....بازار سے تیا ر غذا یا پیکٹ لینے کی ضرورت میں اس کی آخری تاریخ استعمال ضرور دیکھ لیں ۔ کیونکہ اس کے بعد وہ قابل استعمال نہیں رہتیں ۔ ٭....تیا ر کھا نے یا بچے ہوئے کھا نے دو دن کے اندر استعمال کر لینے چاہئیں ۔ ٭....اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ کھا نا تیا ر کرنے سے پہلے یا کوئی بھی کثیف کام کر نے کے بعد ہا تھ ضرور دھو لیں ۔ پیٹ کی خرا بی کا ایک اہم سبب با زار کے کھانے نہیں بلکہ صفائی کے اصولو ں کا فقدان ہے ۔٭....ریفریجریٹر میں کھا نے رکھنے کے لیے خانے بنے ہوئے ہوتے ہیں ۔ چونکہ ٹھندی ہوا کثیف اور بھا ری ہو تی ہے اور نیچے کی جا نب بیٹھتی ہیں لہذا ایسی خوراک جس کے جلد خراب ہونے کا اندیشہ ہو ،ا سے نیچے کی جانب رکھیں یا پھر پیچھے کی طر ف مثلا ً کچے گو شت اور پکی ہوئی مر غی کو نیچے رکھنا چاہیے۔ ٭.... حفظا ن صحت کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ کچی سبزیو ں کو دیگر خوراک کے ساتھ ریفریجریٹر میں نہ رکھیے ۔ دراصل مٹی کے ذرات میں غذائی زہر پیدا کرنے والے جراثیم ہوتے ہیں ۔ ریفریجریٹر میں سبزیا ں رکھنے کے خانے علیحدہ بنے ہوتے ہیں انہیں وہا ں رکھیں ۔ بہت زیادہ لپیٹ کر نہ رکھیں کیو نکہ ریفریجریٹر میں مو جو د سرد ہوا جراثیم کو پنپنے نہیں دیتی ۔ یہ با ت اکثر مشاہدے میں آتی ہے کہ پھل اور سبزیا ں اگر تھیلی میں بند کر کے ریفریجریٹر میں رکھے جائیں تو نمی پیدا ہو تی ہے اور ان میں جرا ثیم جنم لیتے ہیں ٭.... سبزیو ں کو ریفریجریٹر میں رکھنے سے پہلے دھو کر خشک کر لیں تا کہ جراثیم پیدا نہ ہو ں ۔ ٭....پھلو ں اور سبزیو ں کو ان کی اصلی حالت کے مطا بق استعمال کریں یعنی انہیں با سی ہونے سے قبل ہی کھا لیں ۔٭....ریفریجریٹر میں رکھے ہوئے کچے پھل آہستہ آہستہ پکتے ہیں ۔ گو کچھ پھل ریفریجریٹر میں اچھی حالت میں نہیں رہتے مثلا ًٹماٹر پلپلے ہو جا تے ہیں جبکہ انگور اپنا ذائقہ کھو دیتے ہیں۔٭....گو شت کو کسی بند ڈبے مثلاً پلاسٹک کے ڈبے میں بند کر کے رکھیں ۔ گو شت کو پہلے سے دھونے کی خاص ضرورت نہیں لیکن بعض لو گ گو شت میں خون کی وجہ سے اسے دھونا ضروری سمجھتے ہیں ٭....اچھے پلاسٹک سے بنے ہو ئے ڈبے استعمال کر یں جن کے ڈھکن مضبو طی سے بند ہو جائیں ۔ ایسے ڈبے جن سے آر پا ر دیکھا جا سکے ، زیا دہ مفید ہیں تا کہ ان میں سے کھانے کی حالت دیکھی جا سکے ٭....ریفر یجر یٹر کو ہمیشہ ہموار سطح پر رکھیں ۔ اگر ریفریجریٹر چوکی وغیرہ پر رکھا گیا ہے تو اسے بھی ہموار اور متوا زن ہونا چاہیے۔ ٭....ریفریجریٹر کو دیوار کے ساتھ لگا کر ہر گز نہ رکھیں ۔ اتنا خلا ءہونا چاہیے کہ ریفریجریٹر سے نکلنے والی حرارت کا اخرا ج با آسانی ہو سکے ۔ ریفریجریٹر کی صفائی اکثر اوقات ریفریجریٹر میں نا گوار بو آجا تی ہے جو کھا نو ں کی مہک خراب کر تی ہے ۔ پرانے طریقوں سے ریفریجریٹر کی صفائی کے سلسلے میں آج کل ایسے بہت سے محلو ل دستیا ب ہیں جو موثر ہونے کے ساتھ دافع جراثیم بھی ہیں۔ ٭....ریفریجریٹر یا فریزر میں عموما ً بر ف کی تہہ بھی جم جا تی ہے ۔ اگرآپ کے ریفریجریٹر میں بر ف جمنے سے روکنے والا ( ڈی فراسٹ ) نظام نہیں تو ریفریجریٹر کو رات بھر کے لیے بند کر دیں تا کہ اس کی برف خود بخود پگھل جائے ۔٭....ریفر یجریٹر میں رکھی گئی بعض چیزیں نکالنے کے فوراً بعد پکا نے کے قابل نہیں ہو تی لہذا پہلے انہیںنرم کیا جائے مثلا ً گو شت وغیرہ۔ یہ یا د رکھئیے کہ ماہرین کے خیا ل میں جمی ہوئی اشیا ءکو پکانے سے قبل پانی میں رکھنا منا سب طریقہ نہیں ۔ کچھ اشیاءمثلاً کباب ، سبزیا ں ، ٹماٹر وغیرہ کو نرم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ انہیں ریفریجریٹر سے نکا ل کر براہ راست پکا یا جا سکتا ہے مگر اکثر اشیا درمیا ن سے مکمل طور پر نہیں پک پاتیں لہذا انہیں استعمال سے کچھ دیر قبل ریفریجریٹر سے نکا ل کر با ہر رکھ لینا ہی بہتر ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 456 reviews.