Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت شاہ جمال الدین غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

اگر کوئی شخص چاہے کہ وہ دنیا میں ہر دل عزیز ہو اور دنیا کے لوگوں سے ہر لحاظ سے بے نیاز ہو تو اس کیلئے روزانہ کسی بھی نماز کے بعد اکتالیس بار یَاعَزِیْزُ پابندی سے پڑھے۔ ناغہ نہ کرے‘ ہمیشہ پابندی سے پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ تمام دنیا سے بے نیاز ہوجائے گا۔

زبان کی سوجن کے لیے
اکتالیس مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دم کیا جائے زبان کی سوجن ختم ہوجائے گی۔اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَلَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِہٖ (فاطر 41)۔
لقوہ کا روحانی علاج
جس شخص کو لقوہ ہوگیا ہو اُسے یہ آیت لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں ڈالا جائے انشاء اللہ شفا ہوگی۔قَدْ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْہِکَ فِی السَّمَآءِۚ فَلَنُوَ لِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضٰىہَا۪ فَوَلِّ وَجْہَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَام۔(بقرہ144) یا اسی آیت کو ایک سو ایک مرتبہ پانی پر دم کرکے لقوہ کے مریض کو پلائیں۔
جن و آسیب کی بندش
جب کسی مریض کے سر پر عامل نے کسی آسیب و جن کو حاضر کیا ہو یا بذات خود آسیب یا جن حاضر ہوا ہو اور اس کو قید کرنا ہو تو سرخ ریشم کا دھاگہ لے اور پھر سات تار کے پانچ گنڈے بنائے اور ہر گنڈے پر سات گرہ لگائے ہر گرہ پر مندرجہ ذیل آیت پڑھ کر دم کرکے پھر گرہ کو بند کرے بوقت ضرورت ایک گنڈا مریض کے گلے میں باندھے دوسرا داہنے بازو پر باندھے‘ تیسرا بائیں بازو پر باندھے‘ چوتھا گنڈا داہنے پیر میں باندھے اور پانچواں گنڈا بائیں پیر میں باندھے انشاء اللہ تعالیٰ آسیب و جن قید ہوگا اور راہ فرار اختیارنہ کرسکے گا جب تک گنڈے بندھے رہیں گے قید میں رہے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔خَتَمَ اللہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ وَعَلٰی سَمْعِہِمْ وَعَلٰٓی اَبْصٰرِہِمْ غِشَاوَۃٌ ز وَّلَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ۔(بقرہ ۔)7
حلق کی خراش اور درد کیلئے
حلق کی خراش اور درد کیلئے ایک سو ایک بار یہ آیت گائے کے مکھن پر دم کرکے حلق کے اندر لگائیں اور اسی آیت کو سات بار نمک پر بھی پڑھ کر لگائیں۔ مجرب ہے۔

فَلَوْلَآ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ ﴿۸۳﴾ وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَ
﴿الواقعۃ۸۴﴾
گلے کی تمام بیماریوں کیلئے
یہ آیت لکھ کر پہننا گلے کی تمام بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ یَامُغِیْثًا بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
ہچکی بند کرنے کیلئے
تین سانس میں پانی پئیں اور ہر سانس پر سات مرتبہ یَاحَفِیْظُ پڑھا جائے‘ انشاء اللہ ہچکی بند ہوجائے گی۔
سحر سے نجات
سحر اور آسیبی اثرات سے نجات کیلئے حروف مقطعات بہت مؤثر ہیں‘ اسی طرح دشمنوں پر غلبہ اور فتح پانے کیلئے بھی حروف مقطعات تیربہدف تاثیر رکھتے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہٗ کو حضرت خضر علیہ السلام نے دشمنوں پر غلبہ اور فتح حاصل کرنے کیلئے یہ دُعا بتائی تھی۔ جو شخص روزانہ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اس کے درمیان میں یہ دعا اور حروف مقطعات ایک سو بار پڑھے گا اسے کوئی دشمن کسی طرح بھی زیر نہیں کرسکے گا۔ وہ دعا یہ ہے:۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِحَقِّ الٓمٓ۔ الٓمٓصٓ۔ الٓمٓرٰ۔ کٓھٰیٰعٓصٓ۔ طٰہٰ۔ طٰسٓمٓ۔ طٰسٓ۔ یٰسینٓ۔ صٓ۔ حٰمٓ۔ حٓسٓقٓ۔حٰمٓ۔ قٓ۔ نٓ۔یَامَنْ ھُوَ یَامَنْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَاِغْفِرْلِیْ وَانْصُرْنِیْ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیٔ ئٍ قَدِیْرٌ ط
آسیب سے نجات
اگر کسی پر آسیبی اثرات ہوں اور وہ اس کے سبب اول فول بکتا ہو اور بہکی بہکی باتیں کرتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ سورۂ جن کی آیات ابتدا سے شَطَطًا تک چھ مرتبہ باوضو پڑھ کر پانی پر دم کردیں اور مریض کو دن میں چار مرتبہ پلائیں۔1۔ اول صبح ناشتہ سے پہلے۔2۔دوم دوپہر کو کھانے سے پہلے۔3۔تیسرے بعد نماز عصر۔4۔چوتھے بعد نماز عشاءجب تک آسیبی عمل کی شکایت ہو یہ عمل مسلسل کریں انشاء اللہ تعالیٰ آسیب سے نجات حاصل ہوگی۔ سورۂ جن کی آیات یہ ہیں:۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّہُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْآ اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاoیَّہْدِیْٓ اِلَی الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِہٖ ط وَ لَنْ نُّشْرِکَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا ۙo وَّ اَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صٰحِبَۃً وَّ لَا وَلَدًا ۙo وَّ اَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ سَفِیْہُنَا عَلَی اللہِ شَطَطًاo۔
رزق میں برکت
یہ عمل رزق میں برکت اور ترقی کیلئے بہت مؤثر اور مفید ہے۔ اس کے پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ غیب سے روزی کا انتظام ہوجائے گا اگر آمدنی کم ہے تو آمدنی میں اضافہ ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:۔ ایک وقت مقرر کرکے باوضو قبلہ رخ ہوکر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ پھر گیارہ گیارہ مرتبہ یَامُغْنِیْ پڑھے۔ پھر گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھے اور پھر آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن تک مسلسل بلاناغہ کرے انشا اللہ تعالیٰ غیب سے امداد ہوگی۔
ہر دل عزیزی کیلئے
اگر کوئی شخص چاہے کہ وہ دنیا میں ہر دل عزیز ہو اور دنیا کے لوگوں سے ہر لحاظ سے بے نیاز ہو تو اس کیلئے روزانہ کسی بھی نماز کے بعد اکتالیس بار یَاعَزِیْزُ پابندی سے پڑھے۔ ناغہ نہ کرے‘ ہمیشہ پابندی سے پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ تمام دنیا سے بے نیاز ہوجائے گا۔ اس کی عزت و عظمت لوگوں کے دلوں میں بیٹھ جائے گی۔
ہر حاجت پوری ہونے کیلئے
اگر کوئی حاجت پیش آگئی ہو تو آدھی رات کو اٹھ کر وضو کرکے تین سجدے کرے۔ پھر ہاتھ اٹھا کر ایک سو بار یَاوَھَّابُ پڑھے۔ تین روز مسلسل بلاناغہ یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے ہر حاجت پوری ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 566 reviews.