Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

طبی مشورے

کمر میں شدید درد
میری عمر 52 سال ہے۔ اٹھتے بیٹھتے کمر میں شدید درد ہوتا ہے جو برداشت نہیں ہوتا۔ کندھوں میں بھی درد ہے۔ براہ کرم! کوئی آسان سا نسخہ بتادیں۔  (ش،خ)۔
جواب: اسگندھ ناگوری ایک عام بوٹی ہے۔ اگر نہ ملے تو پنساری سے لے لیں اور کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ اسی میں ہم وزن شکر اوردیسی گھی ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ صبح و شام نہار منہ ایک ایک چھوٹی چمچ دودھ سے کھائیں۔ انشاء اللہ العزیز پندرہ دن میں مکمل فائدہ ہوگا۔ ایک تولہ پاؤڈر اسگندھ ناگوری‘ دو تولہ سوجی‘ تین تولہ چینی شامل کرکے حلوہ بنائیں اور صبح نہار منہ لے لیں۔ ایک ہفتہ کا علاج کافی ہے۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
نوجوانوں کیلئے لاجواب نسخہ
 میری عمر 21 سال ہے‘ پیشاب کے ساتھ قطر ے آتے ہیں‘ وہ بھی لیس دار۔ میں نے اس کے علاج کیلئے بہت دھکے کھائے ہیں مگر سوائے وقتی فائدہ کے اور کچھ حاصل نہ ہوا۔ اس کا مستقل علاج تجویز فرمادیں۔ (عبدالقیوم خان‘ملتان)۔
جواب: ایک نسخہ بہت اعلیٰ قسم کا بزرگوں سے ملا تھا وہی پیش کررہا ہوں‘ شفاء من جانب اللہ ہے۔ھوالشافی: الائچی خورد اور سرد چینی ہم وزن لے کر کوٹ کر باریک پیس لیں اور کپڑچھان کرلیں اور اتنی مقدار میں ہی شکر شامل کرکے نصف چمچ چائے والی صبح و شام نہار منہ دیں۔ دو ہفتہ میں مکمل فائدہ ہوگا۔ اسی نسخہ کو لیکوریا کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
فارغ البالی کا علاج
میرے ایک دوست فارغ البال ہونے والے ہیں۔ یعنی ان کے بال تیزی سے گررہے ہیں اور آدھا سر گنجا ہوچکا ہے۔ کیا ان کا علاج بھی ممکن ہے؟ وہ اس حوالے سے بہت پریشان ہیں‘ طرح طرح کے شیمپو اور آئل استعمال کرکرکے تھک چکے ہیں۔ (چوہدری بشیراحمد)۔
جواب:میرے پاس گنجا پن دور کرنے کا ایک نسخہ ہے امید ہے اس سے آپ کے دوست کو فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی:اندرائن جسے پنجابی میں کوڑتمہ کہتے ہیں کی بیل کے پتوں کو لے کر کوٹ لیں اور کپڑے سے نچوڑ کر پانی نکال لیں اور روزانہ رات سر پر لگایا کریں۔ ہر روز نیا پانی نکال کر استعمال کریں۔ انشاء اللہ چالیس روز کے استعمال سے نئے بال نکل آئیں گے۔
ہائی بلڈپریشر اور پھل
مجھے ہائی بلڈپریشر ہے‘ سر چکراتا ہے‘ ہروقت طبیعت میں بے چینی سی رہتی ہے‘ مزاج میں چڑچڑا پن بہت زیادہ ہے‘ اس چڑچڑے پن کی وجہ سے میرے اپنے اب مجھ سے دور ہورہے ہیں۔ کسی پھل کے استعمال کے بارے میں بتائیں۔ (زیب النساء‘ اٹک)۔
جواب: آپ اس طرح کریں کہ پانچ عدد لیموں لے کر ان کا پانی نکالیں اور اس میں دو چمچ چینی شامل کرکے صبح و شام پی لیں۔ ایک ہفتہ کے بعد صرف ایک وقت ہی روزانہ پی لیں۔ ہائی بلڈپریشر کیلئے کافی ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
چھاتی کا سرطان
محترم حکیم صاحب! میری ہمشیرہ کو چھاتی کے سرطان کی وجہ سے شدید قسم کا درد ہے‘ وہ سارا سارا دن اور ساری رات کراہتی رہتی ہے۔ ہم سے اس کی یہ کیفیت دیکھی نہیں  جاتی۔کوئی ایسی چیز بتائیں جس سے درد میں افاقہ ہو۔ (عبدالودود‘ راولپنڈی)۔
جواب: آپ کچور اور مرچ سیاہ ہموزن لے کر پیس لیں اور صبح و شام دو دو رتی دودھ کے ہمراہ ہمشیرہ کو دیں۔ درد رفع ہوجائے گا۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
چہرے پر دانے
میرے چہرے پر دانے ہیں‘ دھبے اور چھائیاں ہیں‘ رنگت صاف نہیں ہے۔ آپ اس کا علاج بتائیں۔ (عائشہ‘  کراچی)۔
جواب: عزیز بیٹی! خون کی خرابی کی وجہ سے اس طرح کی تکلیف ہوجاتی ہے‘ اس کے دفعیہ کیلئے کشتہ سنکھ‘ سملو۔ ہلدی۔ آم کی چھال ہم وزن پیس کر کسی بھی معیاری ہربل کریم میں ملائیں اور رات کو چہرہ پر لگائیں۔ چار ہفتہ کا استعمال کافی ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
ہیپاٹائٹس سی کا مریض
جناب! میرا شعبہ حکمت کا ہے‘ میرا ایک مریض ہے جو عرصہ تین سال سے ہیپاٹائٹس سی کا مریض ہے۔ اس کا ایس جی پی ٹی بہت ؓبڑھا ہوا ہے۔ طبی نکتہ نگاہ سے چالیس ہونا چاہیے لیکن اسے 970 ہے۔ کوئی ایسا علاج بتائیں کہ وہ نارمل ہوجائے۔ (حکیم ناصرالدین)۔
جواب: ایس جی پی ٹی کو نارمل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ بہت مفید ہے۔ نوشادر اور ٹارٹری ہم وزن باریک پیس لیں اور صبح و شام بعد از غذا چار چار رتی لیں۔ پندرہ دن بعد رپورٹ کروائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
پچکے گال‘ چہرہ خراب
میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ چہرے پر بہت زیادہ داغ‘ دھبے اور دانے ہیں۔ ان سے مواد بھی نکلتا ہے اور تکلیف بھی ہوتی ہے۔ بہت سی کریمیں‘ دوائیاں اور جڑی بوٹیاں استعمال کیں‘ لیکن محض وقتی فائدے کے بعد چہرہ اور بھی خراب ہوگیا۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے گال بہت پچکے ہوئے ہیں۔ عمر 19 سال ہے۔ وزن 40 کلوگرام ہے۔ کھانا پینا بہت اچھا ہے۔ (ثمینہ‘ اوکاڑہ)۔
جواب: پوست ہلیلہ زرد‘ شاہترہ‘ گندھک آملہ سار‘ گوند ببول ہموزن لیکر کوٹ چھان کر ذرا سے پانی کی مدد سے کابلی چنے سے ذرا بڑی گولیاں بنا کر خشک کرلیں اور صبح و شام ایک گولی پانی سے کھائیں۔ غذا دیسی گھی میں پکائیں۔ دیسی گھی گرم گرم بیسنی روٹی پر ڈال کرکھائیں۔غذا نمبر2 استعمال کریں۔
گھٹنوں کے درد کا علاج میری عمر 50 سال ہے‘ سترہ سال سے گھٹنوں میں درد ہے‘ نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر ادا کرتا ہوں‘ اٹھتے اور بیٹھے ہوئے شدید قسم کی درد ہوتی ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ چونتیس سو روپے کا ایک ٹیکہ لگتا ہے جس سے کچھ دنوں کیلئے عارضی آرام آجاتا ہے۔ (عبدالرزاق‘ لاہور)۔
جواب: آک کے پتوں کو کوٹ کر اس کی پوٹلی بنالیں۔ اس پوٹلی کو گھی سے تر کرکے گرم کریں اور گھٹنوں کی ٹکور کریں۔ یا پھر آک کے پتے کو گھی سے چپڑ کر اوپر باندھ دیں۔ چالیس روز یہ عمل کریں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔
کمردرد اور قبض
میری عمر 19 سال ہے۔ پیشاب کے بعد لیسدار مادہ خارج ہوتا ہے‘ جس کی وجہ سے کمر میں درد رہتا ہے نیز قبض بھی ہے۔ علاج کروا کروا کر تھک چکا ہوں‘ مستقل اور آسان علاج کے بارے میں بتائیے۔ (محمد یاسین‘ کراچی)۔
جواب:ایک معمولی سا نسخہ عرض کررہا ہوں۔ کہیں سے کیکر کے پتے‘ کیکر کی پھلیاں‘ کیکر کے پھول‘ کیکر کی چھال اور گوند کیکر ہم وزن لے کر سایہ میں خشک کریں اور ان سب کے برابر چینی شامل کرکے صبح و شام بعد ازغذا ایک ایک تولہ (بڑا چمچ کے ساتھ) استعمال کریں۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔
پیشاب نکل جاتا ہے
زوردار چھینک‘ کھانسی یا زیادہ ہنسی آنے سے پیشاب نکل جاتا ہے۔ پانچ وقت کی نمازی ہوں‘ بہت کوفت ہوتی ہے۔ اس کا حل بتائیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ سات سالہ بیٹا ہے جسے ٹانسلز ہیں۔ صحت کمزور ہے‘ اس کا علاج بتائیں۔ (مسزشکیل‘کوئٹہ)۔
جواب: صبح وشام بعدازغذا جوارش زرعونی چھ چھ ماشہ پوست بیضہ مرغ دو، دو رتی ملا کر ایک ماہ استعمال کریں۔ بیٹے کے ٹانسلز کیلئے سملو (دارہلد) کا ایک ماشہ کا ٹکڑا کاٹ کر بچے کے منہ میںکچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔ تین دن کافی ہے۔دونوں غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
ہائی بلڈپریشر کا علاج
مجھے کافی عرصہ سے ہائی بلڈپریشر ہے‘ اس کی وجہ سے میں کافی پریشان ہوں مجھے اس کا کوئی سستا سا علاج بتائیں۔ (محمد رمضان‘ گجرات)
جواب: پانچ دانے آلو بخارے کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح مل چھان کر پی لیں۔ دو ہفتہ میں بلڈپریشر نارمل ہوجائے گا۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
ٹانگیں سن ہوجاتی ہیں
دو سال سے بائیں کولہے کے اوپر پٹھوں میں درد ہوتا ہے۔ ٹانگیں سن ہوجاتی ہیں۔کوئی اچھا سا نسخہ بتائیں۔ (عمران احمد‘ اسلام آباد)۔

جواب: کڑاچھال یاکوڑسک باریک پیس لیں اور چھوٹی چمچ صبح نہار منہ گرم پانی سے لیں‘ بیسنی روٹی گھی سے چپڑ کر استعمال کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
گیس پرابلم
مجھے معدہ میں تیزابیت بہت زیادہ ہے‘ بھوک بہت کم لگتی ہے اور گیس اوپر کو چڑھتی ہے۔ کوئی نسخہ بتائیں۔ (اخلاق احمد‘ بہاولپور)۔
جواب: سونف‘ سونٹھ، دانہ الائچی کلاں، ملٹھی، مرچ سیاہ، نمک ایک ایک تولہ۔ نمک سیاہ نو ماشہ‘ نوشادر چھ ماشہ باریک پیس کر تین تین ماشہ صبح، دوپہر، شام بعداز غذا استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
مثانہ کی گرمی
مجھے پیلیا ہوا تھا۔ علاج سے ٹھیک ہوگیا لیکن پیشاب کی رنگت زرد ہے۔ پیشاب میں جلن ہے۔ مثانہ میں گرمی ہے‘ کوئی دوا بتائیں۔ (حفیظ الرحمٰن‘ گوجرانوالہ)۔
جواب: پیشاب کی جلن اور مثانہ کی کمزوری کیلئے آپ کشتہ قلعی ایک ایک ماشہ صبح وشام ہمراہ شربت بزوری ایک ماہ استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 571 reviews.