Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا درس آن لائن سننے کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ میں جب سے آپ سے منسلک ہوئی ہوں تب سے درج ذیل اعمال کررہی ہوں اور ان اعمال کی جو کیفیات ہوئیں وہ بھی آپ کو لکھ رہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔اعمال جو میں کررہی ہوں:۔بسم اللہ کی دس تسبیح دن میں ایک بار۔ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَئْیٌ فِی الْاَرْضِ وَلَآ فِی السَّمَآءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْم والی دعا صبح و شام تین تین بار۔ چاروں قل شریف تین بار صبح و شام۔ آج کل درود ابراہیمی سوا لاکھ بار شروع کیا ہے دن میں پندرہ سو مرتبہ تک پڑھ رہی ہوں۔ صبح و شام ایک تسبیح تیسرے کلمہ کی۔ ہر نماز کے بعد حروف ابجد سات بار پڑھتی ہوں۔ عشاء کی نماز کے بعد سورۂ ملک‘ منزل اور حرف ق کا عمل۔ اس کے علاوہ یَاعَلِیْمُ عَلِمْنِیْ اور یَابَاعِثُ یَانُوْرُ کی تسبیح اور تسبیحات فاطمہ سونے سے پہلے۔ میرے ان سب اعمال کی صرف ایک ہی نیت ہے کہ میں اللہ کے زیادہ قریب جاسکوں اور میرا خاتمہ ایمان پر ہوجائے اس کے علاوہ کوئی خواہش نہیں اللہ سے جو مانگنا چاہتی ہوں وہ مالک بغیر مانگے ہی عطا کردیتا ہے۔محترم حکیم صاحب! جب سے درج بالا اعمال شروع کیے اس کے بعد کچھ عجیب باتیں ہوئیں ۔اُن دنوں میرا روم نیچے سے شفٹ ہوکر اوپر والے پورشن میں ہوگیا۔ جب سے اس کمرے میں آئی ‘ ساری رات ڈرتے ہوئے گزرتی‘ پھر حفاظت کیلئے آیت الکرسی کا حصار اور یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کا حصار کرلیتی تھی جس سے کچھ سکون ہوا۔نیچے والے پورشن میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 580 reviews.