Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دمہ اورکھانسی کیلئےلاجواب شربت خاص

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

میں اکثر نوجوانوں کو دیکھتا ہوں کہ سارا چہرہ دانوں سے بھرا ہوا‘ طرح طرح کی کریموں اور صابنوں سے چہرہ مسخ کرلیتے ہیں ان کو یہ نسخہ استعمال کرایا تو نوجوانوں کے چہرے صاف چمکدار ہوگئے۔ ایک طالب علم یہ دوائی بار بار مجھ سے لے جاتا ہے۔

چہرے کے دانے اور خارش ہمیشہ کیلئے ختم
(حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ بخیروعافیت ہوں گے اور خدمت خلق میں ساعی کوشاں ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے آمین۔میرے پاس خارش کے دو نسخہ جات ہیں پہلے میں اپنے استاد محترم سے لیا ہوا نسخہ تحریر کروں گا۔ اس کے بعد ماہنامہ عبقری میں ایک نسخہ خارش داد‘ ایگزیما کی دوا کے بارے میں چھپا تھا اس کے بارے میں اپنے تجربات عرض کروں گا۔
نسخہ نمبر ایک: ھوالشافی: خشک پودینہ 80 گرام‘ کلونجی20 گرام‘ سرپھوکا 40 گرام‘ ناگسیر 100 گرام۔ ان سب کو اچھی طرح پیس لیں اور اس سفوف کا آدھا چمچ کھانے سے قبل پانی کے ساتھ بیس دن استعمال کریں۔ خارش سے متاثرہ حصے پر کلونجی کا تیل لگائیں۔ انشاء اللہ چند دن کے استعمال سے سخت سے سخت خارش ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔
ماہنامہ عبقری فائل نمبر 2، رسالہ نمبر 17، صفحہ نمبر 22,17۔ نسخہ ھوالشافی: زنک آکسائیڈ، بورک ایسڈ، سیلی سلک ایسڈ 20،20 گرام۔ گندھک آملہ سار10 گرام‘ کاربالک ایسڈ پانچ گرام‘ ویزلین 200 گرام‘ مرہم تیار کرلیں۔ تھوڑی سی مرہم لیکر جسم پر اچھی طرح مل لیں۔ مذکورہ نسخہ میں نے ڈھیٹ قسم کی خارش کے مریضوں کو استعمال کرایا۔ بفضل اللہ ٹھیک ہوگئے۔ایسے ایک مریض جو خارش سے انتہائی پریشان تشریف لائے جو ہر طرح کا علاج کراکے تھک چکے تھے مگر کسی طرح آرام نہ آتا تھا۔ ساری رات کھجاتے گزرتی تھی ایک پل چین نہ آتا تھا۔ خارش کی خراشوں کے خون آلود نشانات بدن پر آشکارہ تھے۔ مذکورہ نسخہ توجہ اور دھیان سے استعمال کرایا ایسے تندرست ہوئے جیسے خارش کبھی تھی ہی نہیں۔ اس نے کئی لوگوں کو بتایا۔ ایک بچی کی ٹانگوں پر سورائسز تھے‘ مذکورہ نسخہ استعمال کرایا ابھی دو ہی ڈبیاں استعمال کیں بالکل تندرست ہوگئی۔الحمدللہ!
چہرے کے دانوں میں نسخہ کا کمال:میں اکثر نوجوانوں کو دیکھتا ہوں کہ سارا چہرہ دانوں سے بھرا ہوا‘ طرح طرح کی کریموں اور صابنوں سے چہرہ مسخ کرلیتے ہیں ان کو مذکورہ نسخہ استعمال کرایا تو نوجوانوں کے چہرے صاف چمکدار ہوگئے۔ ایک طالب علم یہ دوائی بار بار مجھ سے لے جاتا ہے۔ میں نے پوچھا تو بتانے لگا مجھ سے اور لوگ مانگتے ہیں لوگوں کو اس سے شفاء ملی ہے‘ چہرے کے دانوں کیلئے انتہائی مجرب المجرب ہے۔ میری سب سے زیادہ بکنے والی دوائی یہی ہے۔ ایک سٹور پر میں دوائی دیتا ہوں‘ انہوں نے بتایا کہ خارش اور سورائسز کیلئے انتہائی مؤثر دوا ہے اور کئی واقعات ہیں مگر اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔
دمہ اورکھانسی کیلئےلاجواب شربت خاص
(محمد سلیم شہزاد سمرا‘ دنیاپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور اسی طرح آپ سے دین و دنیا کے کام لے (آمین) ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہوں‘ بہت اچھا اور بہترین رسالہ ہے اور اس کی ترتیب بھی بہت زبردست ہے۔ میرے پاس کچھ نہایت خاص نسخہ جات ہیں جن کو میں نے بہت سے لوگوں کو استعمال کروایا اور ہمیشہ سوفیصد رزلٹ ملا‘ یہ نسخہ جات میں قارئین عبقری کو ہدیہ کرتا ہوں۔شربت خاص:دمہ اور کھانسی کیلئے لاجواب نسخہ حاضر خدمت ہے:ھوالشافی: گودہ املتاس سوگرام‘ عناب سوگرام‘ ملٹھی پچاس گرام‘ چھوٹا شہد خالص ایک کلو‘ پانی ڈیڑھ کلو‘ امرت دھارا دو تولہ۔ (امرت دھارا بنانے کا نسخہ: ست پودینہ ایک تولہ‘ ست اجوائن ایک تولہ‘ کافور دو تولہ) ترکیب تیاری: پہلی تین ادویہ کو ڈیڑھ کلو پانی میں خوب جوش دیں‘ حتیٰ کہ باقی پانی ڈیڑھ پاؤ رہ جائے تو چھان لیں‘ پھوگ پھینک دیں اور پانی میں شہد ڈال کر نرم آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ پانی جل جائے اور شہد رہ جائے تو چھان کر بوتل میں رکھیں‘ ٹھنڈا ہونے پر امرت دھارا دو تولہ ملالیں۔ مقدار خوراک: دو چمچ صبح و شام چاٹ لیں۔ کھانسی‘ چیسٹ الرجی‘ گلے میں خراش‘ انفیکشن دمہ وغیرہ میں بہت مفید ہے۔ بنائیے اور محترم حکیم صاحب اور مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں جن کی طفیل یہ نسخہ خاص آج عام کیا ہے۔
شربت کڑوا کی میٹھی شفاء
مقوی معدہ و جگر‘ دافع قبض‘ خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے‘ چہرہ کے رنگ کو نکھارتا ہے‘ پھوڑے پھنسی‘ چہرے پر داغ دھبے چھائیاں کو دور کرتا ہے‘ خارش‘ دھدر‘ چنبل اور جملہ امراض جلدی میں مفید و موثر ہے۔ھوالشافی: برگ نیم‘ برگ حناء‘ برگ بکائن‘ چرائتہ نیپالی‘ عشبہ‘ منڈی بوٹی‘ نرکچور‘ پروسیاوشاں‘ شاہترہ‘ جل نیم‘ عناب‘ صندل سفید‘ افلتسین‘ دھماں‘ برہم ڈنڈی‘ سرپھوکہ‘ گل نیلوفر‘ کشنیز‘ کرنجوہ‘ گورکھ پان‘ برگ بانسہ ہر ایک بیس گرام۔ ترپھلہ ساٹھ گرام‘ پتری فولاد پچیس گرام۔ دس کلو پانی میں رات کو بھگودیں صبح کو ابالیں جب باقی پانی نصف رہ جائے تو چھان لیں‘ پھوگ پھینک دیں اور پانی نتھارلیں۔ چارکلو چینی ڈال کر شربت بنائیں۔ مقدار خوراک: دو تا چار چمچ آدھا گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام استعمال کریں۔ ہیپاٹائٹس‘ صفراء اور جگر کی گرمی کیلئے خاص کر بہت مفید ہے۔میری ہر مشکل کا حل: مجھے جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو میں درود ابراہیمی ایک ہزار بار پڑھتا ہوں‘ اللہ پاک کے کرم سے کتنی بھی مشکل ہو چند یوم میں بالکل ختم ہوجاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 589 reviews.