Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسب منشأ اور جلد شادی کا تیز بہدف عمل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

(سید نور عالم‘شویکی شریف)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کیلئے اپنے آزمودہ عملیات تحریر کررہا ہوں۔ ’’حسب منشاء شادی‘‘ آج کل لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ ماں باپ کیلئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ گھر گھر شادی کے انتظار میں لڑکیاں بوڑھی ہورہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ماں باپ کی راتوں کی نیند حرام ہوگئی ہے۔ اس گھمبیر مسئلے کے حل کیلئے یَالَطِیْفُ کا عمل نہایت مجرب ہے۔ یَالَطِیْفُ کے اعداد 129 ہیں اور 16641 مرتبہ نام پڑھا جاتا ہے۔ پڑھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک تسبیح میں 129 دانے ڈالے جائیں اور 129 مرتبہ تسبیح پڑھی جائے اور ہر تسبیح کے بعد لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصٰرُ وَ ہُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصٰرَ وَ ہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ ﴿الانعام۱۰۳﴾کو تین مرتبہ پڑھ کر زبان سے مقصد بیان کرے اور پھر یَالَطِیْفُ کی تسبیح پڑھنا شروع کردے اسی طرح سارا عمل ختم کیا جائے مگر عمل پورا کرنے میں بہت زیادہ ہو شیاری کی ضرورت ہے اگر کبھی کمی یا زیادتی ہوجائے تو تاثیر باقی نہیں رہے گی۔
جلد شادی کا مجرب عمل: اگر کسی لڑکی کے نکاح کا پیغام نہ آتا ہو یا لڑکے والے لڑکی کو دیکھ کر چلے جاتے ہوں اور رشتہ نہ طے پاتا ہو تو اس عمل کو ضرور آزمائیں یہ بھی میرا مجرب عمل ہے اگر سچے دل اور سچی لگن سے کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ مدت عمل 11 دن ہے‘ بدھ کو بعد از نماز عشاء 11000 ہزار مرتبہ روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ دوران عمل کھانا پینا بولنا نہیں ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو‘ خوشبو لگا کر بیٹھیں۔ انشاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائے گا۔
حسب خواہش لڑکی کے رشتہ کیلئے: قرآن پاک کی سورۂ احزاب بغیر اعراب (یعنی زیر‘ زبر‘ پیش کے بغیر) سرخ روشنائی سے لکھیں اور کسی محفوظ اور اونچی جگہ مٹی کے خالی گھڑے یا کوزہ میں بند کرکے رکھیں۔ دن میں ایک مرتبہ کسی بھی نماز کےبعد لڑکی خود یا اس کی والدہ یا والد پڑھیں۔ اس عمل کا گھر کے علاوہ کسی اور کو علم نہ ہو۔ انشاء اللہ ہفتہ یا چودہ دن بعد اللہ تعالیٰ کے کرم سے حسب خواہش لڑکیوں کے رشتے آنے لگیں گے مقصد میں کامیابی کے بعد یہ لکھی ہوئی سورۂ کسی اور لڑکی کے کام بھی آسکتی ہے نہیں تو اس سورۂ کو مٹی کے برتن سمیت دریا یا نہر میں بہادیں۔
لڑکیوں کے رشتے کیلئے: عروج ماہ بروز جمعہ کو بعداز نماز جمعہ 21 مرتبہ سورۂ جمعہ پڑھیں‘ اس عمل کو لگاتار تین جمعہ پڑھیں‘ اللہ نے چاہا تو رشتے آنے شروع ہوجائیں گے۔ اگر یہ عمل لڑکی خود نہ پڑھ سکے تو اس کے والدین یا بھائی بہن بھی کرسکتے ہیں۔ ہر جمعے کو پڑھائی کا ایک وقت مقرر ہونا چاہیے اور تصور یہ رکھیں کہ رشتے آرہے ہیں۔ انشاء اللہ ایک ماہ کے اندر اندر لڑکی کی شادی ہوجائے گی۔ اگر کسی مخصوص جگہ پر رشتہ کرنا ہو تو عمل کے دوران اس رشتے کا تصور رکھیں۔ اگر مخصوص جگہ پر نہ ہو تو پھر ویسے ہی رشتے آنے کا تصور رکھیں۔ یہ سارے اعمال مجرب اور نہایت آزمودہ ہیں۔ آزمائش شرط ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 594 reviews.