Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نجات عذاب قبر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

 ابن عباس رضی اللہ عنہٗ نے ایک شخص سے فرمایا کہ میں تم کو ایسی حدیث تحفہ میں دوں جس سے تم خوش ہوجاؤ۔ تبارک الذی پڑھا کرو۔

بنت جمشیدچغتائی

اس سورۂ کا نام تبارک الذی ہے۔ طبرانی نے ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت کی ہے کہ اس سورۂ کو رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہم عذاب الٰہی سے روکنے والی سورۂ کہتے تھے۔ ترمذی وغیرہ میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت کیا کہ بعض صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین نے ایک جگہ خیمہ گاڑا۔ وہاں ایک قبر تھی جس کا انہیں علم نہیں تھا‘ انہوں نے اس قبر میں ایک شخص کو سورۂ ملک پڑھتے ہوئے سنا‘ یہاں تک کہ اس نے پوری سورۂ ختم کرڈالی۔ صحابی رضوان اللہ علیہم اجمعین نے آکر حضور ﷺ سے یہ ماجرا بیان کیا‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ سورۂ عذاب قبر سے نجات دلاتی ہے‘‘ ابن عباس رضی اللہ عنہٗ نے ایک شخص سے فرمایا کہ میں تم کو ایسی حدیث تحفہ میں دوں جس سے تم خوش ہوجاؤ۔ تبارک الذی پڑھا کرو۔ اپنے گھر والوں کو‘ بچوں کو‘ پڑوسیوں کوسکھاؤ۔ یہ نجات دینے والی اور قیامت میں مجادلہ کرنے والی ہے۔ اپنے رب سے پڑھنے والے کیلئے جھگڑا کریگی اور اللہ رب العزت سے مطالبہ کریگی کہ اپنے عذاب جہنم سے بچالے اس کی وجہ سے اس کا پڑھنے والا عذاب قبر اور عذاب جہنم سے نجات پائے گا۔ (احمد‘ ابوداؤد‘ ترمذی)۔
ابن ماجہ اور حاکم نے اور ان کے علاوہ بہت سے محدثین نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت کی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا قرآن مجید کی ایک سورۂ تیس آیتوں والی ہے اس نے میری امت کے ایک شخص کی سفارش کی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت فرمادی۔ یہ سورۂ تبارک الذی ہے۔ابن مسعود سے روایت ہے جس نے رات میں یہ سورۂ پڑھی اس نے سب سے عمدہ اور بہتر چیز کی قرأت کی۔ یہاں تک کہ ایک شخص کو روز آخرت جہنم کا فیصلہ سنا دیا جائے گا جب فرشتے اسے لیکر جہنم کی طرف چلیں گے کوئی چیز کود کر اس کے جسم سے نکلے گی اور اللہ تعالیٰ سے اس کے بارے میں بخشش کا سوال کرے گی‘ بحث کرے گی اور کہے گی یا تو اس شخص کو جہنم سے خلاصی دے یا اس بات کا انکار کریں کہ میں آپ کا کلام نہیں ہوں۔ بالآخر اللہ تعالیٰ اس کی شفاعت قبول فرمائیں گے اور اس شخص کو جہنم سے خلاصی مل جائے گی ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 601 reviews.