Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپکا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

یادوں کی        بازگشت

خواب: میں اکثر دیکھتا ہوں میرا دوست بہت بڑا اور نوجوان سا ہوگیا ہے۔ میں اسے فلیٹ میں ڈھونڈ رہا ہوں مگر کبھی ملتا ہے کبھی نہیں ملتا‘ کبھی خوش دیکھتا ہوں اور کبھی عجیب سا دیکھتا ہوں۔ پھر دیکھتا ہوں اسٹیشن پر ہوں‘ لیٹر بکس میں خط ڈال رہا ہوں‘ ٹرین گزرجاتی ہے پھر منظر بدل جاتا ہے۔ پھر دیکھتا ہوں ہم سمندر پر سیر کررہے ہیں پھر ہم سکول میں بیٹھے پیپرز دے رہے ہوتے ہیں‘ کھڑکی سے بہت ساری ابابیلیں آجاتی ہیں‘ وہ کاغذ کے ٹکڑے پھینکتی ہیں اور چلی جاتی ہیں ان پر یَاحَفِیْظُ لکھا ہوتا ہے۔پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (حامد علی‘ لاہور)۔
تعبیر: مجموعی طور پر آپ کا خواب اچھا ہے۔ اگرچہ کہ اس میں پرانی یادوں کی بازگشت بھی ہے لیکن یہ اشارہ بھی ہے کہ آپ کی زندگی کے نشیب و فراز میں بعض انمٹ واقعات آنے والے ہیں‘ یَاحَفِیْظُ کا ورد کریں اور پنج وقتہ نماز پڑھیں۔

ناگہانی آفت

خواب: ہمارے گھر میں ایک سانپ آگیا ہے اس نے کسی نامعلوم آدمی کو ڈس لیا ہے۔ اس کی لاش ہمارے فریج کے اوپر پڑی ہے۔ پھر اس کی وجہ سے ہمارے گھر کی چیزیں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ میں بہت پریشان ہوجاتی ہوں۔ پھر میں اپنے کزن سے جو سات آٹھ سال کا ہے‘ کہتی ہوں کہ وہ تلاوت کرے۔ وہ سورۂ کوثر کی تلاوت کرتا ہے پھر میں اللہ سے رو رو کردعا مانگتی ہوں کہ اللہ ہم پر رحم کرے اور پھر امی بھی آجاتی ہیں۔ وہ بھی دعا کرنے لگتی ہیں۔ جہاں دعا مانگ رہی ہوتی ہوں وہاں سامنے خانہ کعبہ کی بہت بڑی تصویر لگی ہوتی ہے جہاں لوگ طواف کررہے ہوتے ہیں‘ وہاں سے روشنی نکلتی ہے اور تصویر میں سے ایک آدمی باہر نکل آتا ہے جس کی طبیعت خراب ہوتی ہے اور وہ بیڈ پر لیٹ جاتا ہے۔ میرے ابو کہتے ہیں کہ اس کا ویزہ لگوا کر اس کو دوبارہ سعودی عرب بھجوانا ہے۔(ع،ش)۔
 تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ دینی امور کی پابندی کا اہتمام کریں تاکہ کسی ناگہانی آفت سے بچاجاسکے نیز ہر نماز کے بعد سوبار سورۂ کوثر پڑھ کر بہتری کیلئے دعا کرلیا کریں انشاء اللہ تمام معاملات میں اللہ کی مدد ہوگی۔

دشمنیاں۔۔!!!۔

خواب:میری بہن نے دیکھا کہ ان کے پیچھے ایک بہت بڑا کالا سانپ لگا ہوا تھا‘ وہ سڑک پر بھاگ رہی ہیں۔ وہ اپنی جان بچانے کیلئے کسی نامعلوم شخص کے گھر میں چھپ جاتی ہیں۔ بہن سٹور میں ہیں اور اس کی سیڑھیوں سے وہ سانپ سٹور میں آیا اور بہن کوان کے نام سے پکار رہا ہے۔ بہن نے چھپ کر دیکھا تو اس کا دھڑ سانپ کا مگر چہرہ ہمارے ایک قریبی رشتہ دار کی مسز کا تھا جو کہ ہمیں کودنے کو کہہ رہے تھے (پہلے وہ سانپ تھا مگر بعد میں اس نے رشتہ دار کا چہرہ بدلا) بہن گھبرا گئی اور پھر آنکھ کھل گئی۔ (ن،ا۔ش)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو باخبر کیا گیا ہے کہ اپنی اس رشتہ دار سے محتاط رہیں۔ نیز روزانہ 119 بار یَاحَفِیْظُ اور ایک بار آیۃ الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔واللہ اعلم۔

دلی مراد پوری ہوگی

خواب: میرے دوست نے خواب دیکھا کہ وہ مسجد الحرام میں دو رکعت نفل نماز پڑھ رہا ہے‘ نماز سے فارغ ہوکر جب دعا مانگنے لگتا ہے تو اس کا دل چاہتا ہے کہ خانہ کعبہ کے قریب جاکر دعا مانگوں۔ خانہ کعبہ کے قریب جاتا ہے تو دیکھتا ہے کہ ایک اور شخص بھی دعا مانگ رہا ہے اس کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ اس کے ساتھ کھڑا ہوکر میں بھی دعا مانگوں لیکن خواہش ہوتی ہے کہ خانہ کعبہ سے لپٹ کر دعا مانگوں۔ وہ اپنی پیشانی اور دونوں ہاتھ خانہ کعبہ پر رکھ کر یہ دعا مانگتا ہے۔ اے اللہ! مجھے معاف کردے‘ مجھے آخرت میں کامیابی عطا فرمادے اور اس لڑکی (م) کو میری زندگی میں شامل کردے۔ دعا مانگنے کے بعد اسے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے تین بار اس کا جسم تاریکی سے روشنی میں آگیا ہے۔

(ثنا اللہ‘ چکوال)
تعبیر: ماشاء اللہ آپ کا دوست بہت خوش نصیب معلوم ہوتا ہے۔ اس کے حق میں خواب بہت اچھا ہے۔ اس کی دلی مراد پوری ہوگی اور اس کو نیک اعمال کی بھی توفیق ہوگی اللہ کا خوب شکر ادا کریں۔

احتیاط۔۔!!!۔

خواب: میں نے دیکھا کہ میں غسل کررہا ہوں‘ ہمارا دشمن (م) قریب سے گزرتاہے۔ غسل کرنے کے بعد ایک تولیہ تہبند کے طور پر باندھ لیتا ہوں اور اسی طرح ایک دکان میں چلا جاتا ہوں وہاں ایک عورت مٹھائیاں تیل میں تل رہی ہے‘ پوری دکان مٹھائیوں سے بھری ہوتی ہے‘ میں ایک پلیٹ میں کچھ حلوہ لے کر کھاتا ہوں‘ حلوہ بہت مزیدار ہوتا ہے۔ وہ عورت مجھے کہتی ہے کہ میں یہ مٹھائیاں بانٹنے کیلئے تیار کررہی ہوں۔ اس کے بعد میں دیکھتا ہوں کہ کسی کھیت میں جارہا ہوں‘ اچانک ایک سانپ میرے پیچھے لگ جاتا ہے‘ میں تیزی سے دوڑتا ہوں‘ سانپ بھی بہت تیزی سے میرے پیچھے دوڑ رہا ہے‘ کچھ فاصلے پر سڑک پر میرے چچا چادر اوڑھے جارہے ہیں‘ اچانک تیز ہوا چلتی ہے اور سانپ کو اپنے ساتھ اڑا کر لے جاتی ہے‘ سانپ بہت دور جاگرتا ہے۔(عاشق حسین‘ راولپنڈی)۔
تعبیر: خواب سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کسی جسمانی بیماری میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔ یہ دشمن کی ایک چال ہوگی۔ بہت سنجیدگی کے ساتھ اپنا وقت گزاریں‘ حالات جلد بہتر ہونگے اور آپ کی ترقی ہوگی۔ آپ صدقہ کریں ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 606 reviews.