Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موتی مسجد نے ٹوٹے رشتے جوڑ دئیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

اب تو میں یَاقَھَّارُ کا دیوانہ ہوگیا ہوں۔ مجھے اپنی زندگی کے تمام مسائل کا حل صرف اسی میں نظر آتا ہے یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی اگر کوئی دباؤ وغیرہ ہو تو یہی اسم مبارک زبان پر جاری ہوجاتا ہے اس وظیفے نے تو میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

دو نفل اور باپ کی رہائی
(مصباح طارق)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ جتنے بھی لوگ اس رسالے کو چلانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں‘ اللہ پاک ان کو دنیا و آخرت کی خوشیاں نصیب کرے۔ پہلے میں فالتو کہانیاں اور رسالےپڑھتی تھی مگر جب سے عبقری ملا اس نے تومیری زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے۔پچھلے کچھ عرصہ ہم پر بڑی پریشانی آئی وہ یہ کہ میرے والد نے کسی کے پیسے دینے تھے اور اُس نے ان پر کیس کردیا اور پولیس نے میرے والد کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔ پچھلے دو سال وہاں رہے‘ ہم نے وہ دو سال کیسے گزارے ہم ہی جانتے ہیں۔۔۔! میں نے عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم میں بتایا ہوا وظیفہ صرف ایک بار کیا اور میرے والد کو رہائی مل گئی۔ وہ وظیفہ یہ تھا کہ دو رکعت نماز نفل پڑھیں اور جب سورۂ فاتحہ پڑھتے ہوئے اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر پہنچیں تو لاتعداد مرتبہ اسی لفظ کی تکرار کریں۔
قارئین! میں آپ کو کیا بتاؤں کہ جمعہ والے دن نماز ظہر کے بعد میں نے یہ نفل پڑھنے شروع کیے۔ دل میں باپ کی تڑپ‘ رزق کی پریشانی‘ بہن اور ماں کی پریشانی آنکھوں سے جھلکنے لگی‘ آنسو جاری ہوئے تو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے اور پھر مجھے نہیں معلوم کیا ہورہا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ میں خانہ کعبہ کے گرد طواف کررہی ہوں‘ جھولی اٹھا کر دوڑتی چلی جارہی ہوں اور روتی چلی جارہی ہوں کہ یااللہ بھائی بھی نہیں ہے‘ تیرے سوا کوئی سہارا نہیں‘ ہمارا سہارا لوٹادے۔ ہمارے باپ کو رہائی عطا کردے۔ آدھا گھنٹہ یا ایک گھنٹہ کچھ یاد نہیں کہ کتنی دیر ان دو رکعت میں کھڑی رہی‘ کمرے میںتھی ہی نہیں۔ پھر اچانک بچوں کی آواز سے ہوش میں آئی اور نماز ختم کی۔ اسی قیام میں یہ سب دیکھا اور رو رو کر اللہ سے دعا کی۔ خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ ایک ماہ بعد ہی میرے والد واپس آگئے الحمدللہ!

یاقہار کا دیوانہ
(فرحان احمد سہیل‘ راولپنڈی)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین!محترم حکیم صاحب! میں آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتاہوں۔ خاص کر اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی تو کیا ہی بات ہے۔ اس میں موجود یَاقَھَّارُ کا عمل پڑھا‘ میں نے کچھ عرصہ پڑھا تو بہت زیادہ روحانی و دنیاوی سکون حاصل ہوا۔ اب تو میں یَاقَھَّارُ کا دیوانہ ہوگیا ہوں۔ مجھے اپنی زندگی کے تمام مسائل کا حل صرف اسی میں نظر آتا ہے یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی اگر کوئی دباؤ وغیرہ ہو تو یہی اسم مبارک زبان پر جاری ہوجاتا ہے اس چھوٹے سے وظیفے نے تو میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

موتی مسجد نے اللہ سے ملا دیا
(لبنیٰ)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ میری منگنی ٹوٹ گئی تو ایسا لگا کہ جیسے سب کچھ ہی ٹوٹ گیا ہے‘ کھانا چھوڑ دیا‘ لوگوں سے ملنا ملانا چھوڑ دیا‘ میری دل و دماغ پر ایک کاری ضرب لگی تھی جس کو میں باوجود بہت برداشت کے سہہ نہیں پارہی تھی۔پھر عبقری رسالہ ملا اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا اور اس کالم میں موجود موتی مسجد کا عمل پڑھ کر موتی مسجد گئی اور اللہ پاک سے استقامت کی دعا کی اور اپنے تمام حالات اللہ رب العزت کی بارگاہ میں رو رو کر پیش کیے کہ یااللہ! آپ ہی میرا آخری سہارا ہیں‘ آپ ہی میرے غموں کا مداوا کرسکتے ہیں۔ یااللہ! میں تو مجبور ہوں مگر آپ تو مجبور نہیں‘ میں بے بس و لاچار ہوں مگر آپ تو بے بس نہیں۔ آپ ہی میری کوئی چارہ جوئی فرمائیے اور میرے مسائل کا بوجھ میرے کندھوں سے اتار دیجئے۔ اس کے بعد تو میری زندگی ہی یکسر بدل گئی اور میری زندگی کا رخ بے حقیقی دنیا سے اچاٹ ہوکر آخرت کی حقیقی زندگی کی طرف مائل ہوگیا۔ میں نے اپنے رب کی محبت اور رحمت کو پہچان لیا۔ مایوسی کی کیفیت ختم ہوئی‘ ایک نئی امنگ اور پرجوش ولولے کے ساتھ زندگی کا آغاز کیا۔ شادی کیلئے رشتے آنا شروع ہوگئے اور اب میرا رشتہ بھی طے ہوچکا ہے۔ یہ سب میرے مالک کا کرم ہے اور اس فرمان کا واضح ثبوت ہے کہ اللہ رب العزت اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے۔

موتی مسجد میں سکون
(محمد اسامہ فیاض)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری پچھلے تین سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ اس سے بہترین رسالہ میں نے آج تک نہیں دیکھا۔خاص کر اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم جنات کا پیدائشی دوست تو میرا پسندیدہ کالم ہے۔ اس کالم میں موتی مسجد کا عمل پڑھا تو میرے دل میں موتی مسجد میں جانے کا شوق پیدا ہوا۔
جب میں موتی مسجد میں گیا اور وہاں جاکر نوافل ادا کیے تو میرے دل کو بے انتہا سکون محسوس ہوا۔ دل کرتا تھا بس یہی پر رہ جاؤں۔ عبادت تو بہت زیادہ نہیں ہوسکی مگر موتی مسجد میں اللہ سے دعا مانگ کر دل بہت مطمئن ہوا۔

جادو کا توڑ
(محمد انور)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں جنوری 2013ء سے مسلسل ماہنامہ عبقری پڑھ رہا ہوں‘ اس میں موجود وظائف خود بھی کرتا ہوں اور لوگوں کو بھی بتاتا ہوں۔ میں عرصہ بارہ سال سے مالی و معاشی پریشانی میں مبتلا ہوں۔ اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کے کرم سے بہت اچھے دن گزار رہا تھا کبھی میرے اورکبھی میری بیوی کے کپڑوں پر خون کے چھینٹے گرتے اور کبھی ہمارے کپڑوں پر کٹ لگ جاتے۔ کچھ عرصہ پہلے علامہ لاہوتی پراسراری کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں یَاقَہَّارُ کا عمل چھپا جو میں نےاور میری بیوی نے صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیح اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا۔ اس کے علاوہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ اور یَالَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ بھی پڑھتا رہتا ۔ اس کے علاوہ سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص پڑھ پڑھ کر علامہ لاہوتی پراسراری اور صحابی بابا کو ہدیہ کرتا رہتا ہوں۔ان سب اعمال کے جو مجھے فائدے ہوئے میں بتا نہیں سکتا۔ ہمارے گھر سے جادو کے اثرات دن بدن کم ہورہے ہیں‘ اب خون کے چھینٹے نہیں گرتے ا ور گھر میں سکون آتاجارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور علامہ لاہوتی پراسراری کو اور آپ کے ادارے کے تمام لوگوں کو اس نیک کام میں کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 627 reviews.