Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیض پایا...؟ حصہ1

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

 یَاقَھَّارُ کے ورد سے بہتری ہی بہتری
(حسن امین‘ ٹیکسلا)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کے درجات بلند کرے‘ آپ کو صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔محترم حکیم صاحب! میں آپ کا ماہنامہ عبقری باقاعدگی سے پڑھتا ہوں‘ عبقری کے ایڈیشن نمبر 84 میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ایک ورد یَاقَھَّارُ کے متعلق پڑھا‘ میں نے اُسی ترتیب سے وہ ورد آج سے تین مہینے پہلے شروع کیا‘ اُس رسالہ میں ورد کے دو تین طریقے شائع ہوئے تھے جن میں سے میں نے ایک طریقہ اپنایا وہ یہ تھا کہ صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ یَاقَھَّارُپڑھنا ہے اس کے علاوہ سارا دن جتنا پڑھ سکیں پڑھیں‘ جتنا زیادہ پڑھیں گے‘ اتنا زیادہ نفع حاصل ہوگا۔ میں نے ورد شروع کیا لیکن اگر کسی وجہ سے ورد میں کوئی کوتاہی آجاتی تو صبح و شام لازمی طور پر گیارہ سو کی تعداد پوری کرتا ہوں جیسا کہ رسالہ میں ذکر کیا گیا تھا کہ جب ہم یہ ورد شروع کریں گے تو اس ورد کو کرنے سے ایک انوکھی طاقت خواب کے ذریعے ہمیں روکے گی۔ لیکن ہمیں ورد کو جاری رکھنا ہوگا۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ مجھے بھی رات کو خواب میں یہ اشارہ ملا کہ میں اس ورد کو ترک کردوں لیکن میں نے اب تک اس ورد کو جاری رکھا ہوا ہے اور باقاعدگی سے کرتا ہوں اور الحمدللہ اس کے بہت اچھے نتائج دن بدن سامنے آرہے ہیں اور میرے مسائل حل ہورہے ہیں۔
 یَاقَھَّارُ اور محمدرسول اللہ کے کمالات
(ج،ر)
بندہ ناچیز کا قرآن و حدیث اور روحانی وظائف سے بچپن سے تعلق ہے‘ اللہ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ اللہ نے قرآن وحدیث اور روحانی وظائف کی نسبت والدین اور اساتذہ کرام کی دعاؤں سے بہت کچھ دیا ہے۔ اللہ پاک نے حکمت کا علم بھی عطا فرمایا ہے۔ بزرگوں‘ اہل اللہ‘ علماء کرام قاری قرآن‘ نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے اور ان کی خدمت کے عوض اللہ پاک نے بہت کچھ عنایت فرمایا ہے۔ مزید دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کے علم میں اضافہ فرمائے آمین۔ فروری 2013ء میں ماہنامہ عبقری سے تعارف ہوا۔ تعارف کیا ہوا‘ بس عبقری رسالہ اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور حضرت حکیم صاحب سے عقیدت اور محبت سی ہوگئی ہے۔ اللہ پاک مزید عبقری ادارہ‘ عبقری رسالہ‘ عبقری ادویات اور علامہ لاہوتی پراسراری کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ اسم  یَاقَھَّارُ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے‘ اس کا معنی ہے (زور والا) اور واقعی ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ وہ ہستی وہ ذات ہے جو سب سے زیادہ طاقت ور اور زبردست زور والا ہے۔ اللہ کے آگے کل کائنات‘ کل جہان‘ زمینوں‘ آسمانوں‘ پہاڑوں‘ سمندروں‘ ریگستانوں کی تمام مخلوقات چاہے جن ہوں یا انسان سب کی سب چیزیں کوئی حیثیت و وقعت نہیں رکھتی ہیں کیونکہ سب جہانوں کا پیدا کرنے والا اللہ ہے۔ اللہ کا ہر چیز پر قبضہ ہے۔ اللہ جیسے چاہتا ہے بس وہ فوراً ہوجاتا ہے اور اگر اللہ جو نہیں چاہتا زمین و آسمان کی تمام مخلوقات زور لگا کر دیکھ لیں کہ وہ ہوجائے وہ نہیں ہوگا۔ محترم قارئین! یہ روحانی وظائف‘ روح اور جسم انسانی کی نشوونما اور پاکیزگی کا ذریعہ خاص طور پر قرب الٰہی کا ذریعہ ہیں۔ یہ روحانی وظائف اور قرآنی آیات اللہ کا ذکر ہی ہیں۔ ان وظائف کی افادیت و اہمیت‘ طاقت صرف وہی لوگ جانتے ہیں جو اہل علم‘ اہل عمل‘ اللہ پر پختہ یقین اور اپنے پیرومرشد شیخ کامل کی اتباع اللہ اور اللہ کے حبیب سرور کونین ﷺ کے حکموں اور طریقوں پر زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں جو یہ چاہے کہ میں خود اکیلے پیرومرشد کے بغیر منازل طے کرلوں گا یہ نہیں ہوسکتا بلکہ وہ الٹا نقصان اٹھائے گا اور ایسے کئی لوگ اس دنیا میں ہم نے دیکھے ہیں جنہوں نے پیرومرشد کے بغیر روحانی علوم میں ترقی و منازل طے کرنے کی کوششیں کیں یا تو وہ پاگل ہوگئے ہیں یا پھر اپنا ایمان دے بیٹھے ہیں۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب‘ حضرت حکیم صاحب نے عبقری رسالہ میں چونکہ افادہ عام کی خاطر عبقری رسالہ پڑھنے والے تمام قارئین کو ان وظائف کی اجازت دے رکھی ہے۔ لہٰذا مجھے امید ہے جو انسان یہ وظائف نہایت ذوق و شوق محبت اور لگن‘ حلال و حرام کا فرق پہچانتے ہوئے‘ نماز‘ روزہ کی پابندی کرتے ہوئے پڑھے گا وہ ضرور روحانی دنیا میں ترقی کرے گا۔ اگر کسی کو یہ وظائف کرتے ہوئے تکلیف ہو تو وہ ضرور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری اور حضرت حکیم صاحب سے بذریعہ خط رابطہ میں رہیں۔خیرالمختصر اسم  یَاقَھَّارُ اور محمدرسول اللہ کو بندہ ناچیز نے اپنے خاص روحانی‘ جسمانی‘ کاروباری لوگوں کی بھلائی کیلئے پڑھا ہے اور پڑھ بھی رہا ہے۔ ماشاء اللہ بہت بابرکت وظیفے ہیں۔میں نے خاص  یَاقَھَّارُ اگر کسی مریض کو پڑھنے کیلئے دیا یا  یَاقَھَّارُ کے نقش کو بنا کردیا وہی مریض صحت یاب ہوا ہے۔ میں نے نقش میں اسم اعظم  یَاقَھَّارُ کو عربی لغت و گرائمر کی اصل کی وجہ سے ایک ھ کا اضافہ کیا ہے کیونکہ ھ کے اوپر شد ہے اور اصل میں یَا قَھْ ھَارُ تھا ھ کا ھ میں ادغام ہوا تو  یَاقَھَّارُ بن گیا۔ نقش ملاحظہ فرمائیں۔

 

ھ

ق

ا

ی

ر 

ا   

ھ 

 


واقعی اس طرح اس نقش کا جلدی اثر ہوتا ہے واقعی چوڑھے‘ خرمغز‘ کافر جن جو مریضوں پر حاوی ہوتے ہیں اس نقش کی برکت اور  یَاقَھَّارُ کے پڑھنے سے ایسے بھاگتے ہیں جیسے رائفل سے گولی نکلتی ہے۔ تین مرتبہ جنات نے اس اسم اور نقش کو لوگوں میں پھیلانے کی وجہ سے رات کو بندہ پر حملہ کیا ہے۔ایک مرتبہ تو ایسا زبردست حملہ کیا ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ خیر بندہ نے یَاحَنَّانُ یَامَنَّانُ اور  یَاقَھَّارُ کا ورد کیا یہ ورد کرنے سے پہلے جنات نے پورے جسم اور خاص طور پر گردن کو ایسا دبایا کہ مجھے جینے کی امید نہیں تھی۔ منہ اور گلے سے غرغر کی آوازیں تمام گھر والوں نے بھی سنیں‘ سب گھر والے پریشان‘ ڈرے اور سہمے ہوئے تھے۔ جب میں نے بار بار اللہ کی توفیق سے  یَاحَنَّانُ یَامَنَّانُ   یَاقَھَّارُ پڑھا تو جنات کو آگ لگ گئی اور یہ سب میں نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا۔ کچھ جنات جن کو میں نے اپنے ہاتھوں میں پکڑا ہوا تھا صابن کی ٹکیوں کی طرح چھوٹے چھوٹے ہوکر چیخ چیخ کر مرگئے۔جنات کی مدد کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں اور جنات آگئے۔ میں نے مزید  یَاحَنَّانُ یَامَنَّانُ  یَاقَھَّارُ کا ورد اونچی اونچی آواز میں کرنا شروع کردیا۔ بس میرے اللہ نے آسمان سے میری مدد کیلئے ایسی عجیب وغریب مخلوق بھیجی جو میری سمجھ سے باہر تھی۔ اُس مخلوق کی شکل (کینگرو) جانور کی طرح دُم لمبی اور موٹی تھی اور ساتھ آسمان سے ایسی روشنی‘ میرے گھر میں پھیل گئی جو بیان سے باہر ہے۔ اس روشنی کا فائدہ یہ ہوا کہ (کینگرو) جانور کی شکل سے مشابہ مخلوق نے جنات کو پکڑ پکڑ کر آگ میں جلا دیا۔ تمام شریر جنات مَرگئے۔ یہ سب  یَاقَھَّارُ کی برکت سے ہوا اور اُس دن کے بعد آج تک اس بات کو چار ماہ ہونے والے ہیں کسی دوسرے شریر جنات نے مجھ پر حملہ نہیں کیا ہے۔
 یَاقَھَّارُ سے گھر میں سکون
(ص،س)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری پچھلے دو سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ رسالے میں موجود تمام مضامین بہت اچھے ہیں لیکن خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت ہی زبردست ہے۔ اس میں موجود وظائف نے بہت سوں کی طرح ہماری زندگی میں بھی سکون بھر دیا ہے۔
عبقری رسالہ میں  یَاقَھَّارُکا پڑھا۔ ہم نے  یَاقَھَّارُ ہزاروں کی تعداد میں پڑھا‘ سارے گھر والے مل کر ایک دن میں کبھی پچیس ہزار‘ کبھی چالیس ہزار بھی پڑھ لیتے ہیں۔ اس کے پڑھنے سے ہمارے گھر میںبے حد سکون آگیاہے۔ حالانکہ اس سے پہلے ہر روز کوئی نہ کوئی لڑائی ضرور ہوتی تھی‘ عجب ٹینشن زدہ ماحول تھا۔ مگر اب الحمدللہ سکون ہی سکون ہے۔ محترم حکیم صاحب! میرا نام شائع مت کیجئے گا۔
موتی مسجد میں عود کی خوشبو
(ر۔ش)
محترم حکیم صاحب اور محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ خاص کر علامہ صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی تو میں دیوانی ہوں‘ جب بھی رسالہ آتا ہے سب سے پہلے یہی مضمون پڑھتی ہوں۔ اس مضمون میں میں نے موتی مسجد کا عمل پڑھا تھا‘ بہت بے چین ہوئی کہ کسی بھی طرح لاہور جاؤں‘ بہت کوشش کے باوجود حضرت حکیم صاحب تک تو نہ پہنچ سکی مگر موتی مسجد تک پہنچ گئی۔
میں مسجد میں جیسے ہی گئی بادل آگئے اور ہلکی بارش شروع ہوگئی‘ صحن میں ہاتھ سے پانی صاف کرکے بیٹھ کر نفل شروع کیے۔ جیسے ہی پڑھنا شروع کیا تو عود کی خوشبو آنا شروع ہوئی میں پاگلوں کی طرح نہ جانے کیا کیا بولتی رہی‘ بھائی‘ والد‘ والدہ اور تمام مسلمانوں کیلئے دعائیں مانگی ہیں۔مسلسل پڑھتی رہی‘ ایسی خوشبو کہ میں بتانہیں سکتی‘ میں نے آج تک ایسی خوشبو نہ سونگھی ‘ اتنی پیاری کہ اللہ اللہ۔۔۔۔
یاقہار کی برکت سے معذور بھائی ٹھیک
(ثوبیہ اکرم‘ واہ کینٹ ٹیکسلا)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آپ کے بارے میں ایک ڈاکٹر سے معلوم ہوا اور اس کے بعد میں نے آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری پڑھا۔ ایک دن رات کو ہم سب سوئے آدھی رات کو بارش آئی اور ہم سب گھر والے اٹھے اور چارپائی اٹھا کر کمرے میں جانے لگے۔ میرے ایک بھائی جن کا نام نعمان ہے اس نے اپنی چارپائی اٹھائی اور گرگیا پھر اس نے کوشش کی پھر گرگیا۔ ہم سب بھاگ کر اس کے پاس گئے پوچھا کیا ہوا ہے تو اس نے بتایا کہ اس کے پاؤں میں جان نہیں ہے اور پاؤں اٹھ نہیں رہا۔ ہم نے اسے پکڑ کر چلانے کی کوشش کی مگر پھر گر گیا اور اس نے رونا شروع کردیا۔ پھر ہم نے اپنے بھائی کا علاج بڑے بڑے ڈاکٹروں‘ نیوروسرجنز سے کروایا مگر صرف ٹیسٹ ہوتے‘ ادویات لکھی جاتیں لیکن کہیں سے بھی شفاء نہ ملی۔ پھر ایک نیوروسرجن نے ہمیں علاج کےساتھ ایک’’دوانمول خزانہ‘‘ دی اور کہا تم سب گھر والے اسے پڑھو اور میرے بھائی کو کہا کہ وہ خود اکتالیس دن ’’ یَاقَھَّارُ‘‘ 3400 مرتبہ پڑھے اور پاؤں پر پھونک مارے۔ میرا بھائی واپس آیا اور اس نے امی کو بتایا تو امی نے اسے تسلی دی اور کہا پڑھو۔ میرے بھائی نےپہلے ہی دن پڑھا اور پھونک ماری اور ڈاکٹر کے پاس اگلے دن گیا اور واپس آیا تو بہت خوش تھا۔ اس کا پاؤں تھوڑا تھوڑا اوپر اٹھ رہا تھا۔ امی نے اسے کہا یہ اللہ کے کلام کا اثر ہے۔ وہ بہت خوش تھا۔ اس کے بعد اس نے پورے اکتالیس دن ہر صبح اٹھتے ہی 3400 مرتبہ  یَاقَھَّارُ پڑھا۔ ان اکتالیس دنوں میں اس کا پاؤں بالکل ٹھیک ہوگیا۔ اب وہ بالکل ٹھیک چلتا ہے۔ الحمدللہ  یَاقَھَّارُ کی برکت سے میرا بھائی بالکل ٹھیک ہوگیا۔
دوانمول خزانہ کا فیض: آج سےتقریباً آٹھ سال پہلے میرا آپریشن ہوا تھا‘ میرے جگر میں پانی کی ایک تھیلی تھی جو ڈاکٹروں نے تقریباً آٹھ گھنٹے کےطویل آپریشن کےبعد نکالی تھی۔ اس کے بعد آٹھ سال ٹھیک رہی ‘ اب دوبارہ پھر مجھے وہی تکلیف شروع ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن تجویز کیا۔میں آپریشن نہیں کرانا چاہتی تھی۔ میں نے دوانمول خزانے میں موجود دوسرے نمبر والا وظیفہ یَالَطِیْفًام بِخَلْقِہٖ یَاعَلِیْمًام بِخَلْقِہٖ یَاخَبِیْرًام  بِخَلْقِہٖ اُلْطُفْ بِیْ یَا لَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ  پڑھنا شروع کردیا۔ پانچ چھ ماہ سے روز کھلا پڑھتی ہوں‘ اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا ہے کہ درد بالکل نہیں ہوتا‘ اگر نہ پڑھوں تو اگلے دن درد شروع ہوجاتا ہے‘ اگر پڑھتی رہوں تو ایسے لگتا ہے جیسے مجھے یہ مرض کبھی تھا ہی نہیں۔
پیدائشی دوست کا فیض
(عنایت اللہ‘ سیالکوٹ)
قابل صدعزت و احترام حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے نیک مشن کو کامیاب فرمائے۔ آمین! چھ سات ماہ سے عبقری پڑھ رہا ہوں۔ دینی و دنیاوی معلومات سے پرعبقری اپنی مثال آپ ہے۔عبقری میں موجودمضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ایک مرتبہ  وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾  والا عمل چھپا تھا۔ میں نے اٹھتے بیٹھے ہر وقت کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ کافی دیر سے کررہا ہوں اور کاروبار میں بہت فائدہ ہوا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے میرا کاروبار تقریباً ختم ہی ہوچکا تھا۔ ایک دو جاننے والوں کوبتایا اللہ نے ان پر بھی بڑی مہربانی فرمائی ہے۔ میری دعا ہے یہ فیض کا سلسلہ یونہی چلتا رہے اور مخلوق خدا یونہی فیض یاب ہوتی رہے۔
غیب سے مدد آگئی!
(غلام رسول‘ گجرات)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے مسجد کی تعمیر کیلئے مالی امداد کی سخت ضرور تھی‘ میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ والے مضمون میں بتایا ہوا وظیفہ  وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ سوالاکھ مرتبہ پڑھا۔ غیب سے مدد ہوئی کہ ایک صاحب آئے جنہیں میں نہیں جانتا تھا انہوں مسجد کی تعمیر مکمل کرنے کا بیڑہ اپنے سر اٹھالیا اور بہت خوبصورت مسجد تعمیر ہوئی۔
حالات اچھے ہوگئے!
(ق،ر)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً ایک سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘ اس میں بہت ہی اچھے وظیفے اور نسخہ جات ہوتے ہیں جن سے ہمیں کیا ہمارے ہمسائیوں کو بھی بہت فائدہ ہورہا ہے۔ میں اس میں سے نسخے اور وظیفے اپنی ہمسائیوں کو بتاتی ہوں جن پر وہ عمل کرتی ہیں اور مجھے اور ادارہ عبقری والوں کو بہت دعائیں دیتی ہیں۔
محترم حکیم صاحب! ہمارے حالات پہلے بہت خراب تھے‘ آپ کے رسالہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ایک وظیفہ چھپا تھا  وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾  ہروقت پڑھتی ہوں‘میں نے کچھ ہی عرصہ پابندی سے سارا دن کھلا اس وظیفے کو پڑھا توہمارا کاروبار جو کہ پہلے بہت ہی خراب تھا اب دن بدن بہتر ہورہا ہے اور ہمارے حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں۔
 یَاقَھَّارُ نے اسی فیصد مسائل حل کردئیے
(رقیہ خادم بٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں الحمدللہ خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت نیک مطلوب ہے‘ سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے ابتدا کروں‘ ہم چھ بہن بھائی ہیں‘ پانچ بہنیں اور ایک بھائی ہے‘ والدہ صاحبہ 22 سال پہلے اس دنیا سے رخصت ہوکر ابدی نیند سورہی ہیں اور الحمدللہ والدصاحب حیات ہیں۔ میں بہن بھائیوں میں پانچویں نمبر پر ہوں۔ الحمدللہ سب شادی شدہ ہیں۔ اپنے اپنے گھر سب آباد اور خوش ہیں‘ بات کچھ یوں ہے کہ والدہ کی وفات کے بعد میری سب سے بڑی باجی کی شادی ہوئی لیکن لڑکا کچھ ٹھیک نہ تھا‘ رات کو دیر سے آتا تھا اور شراب وغیرہ بھی پیتا تھا۔ باجی شادی کے تین ماہ بعد واپس آگئی‘ ابھی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ صلح کی کوششیں جاری تھیں‘ باجی نے گھر واپس آکر پڑھائی شروع کردی اور ساتھ میں سلائی وغیرہ بھی سیکھنا شروع کردی۔ الحمدللہ سے اللہ تعالیٰ نے باجی کو ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد اُس نے طلاق دے دی۔ باجی ہمارے پاس رہتی تھیں اور ان کا بیٹا بھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ باقی بہنوں کی شادیاں ہوتی گئیں۔ پھر باجی کیلئے بھی ایک رشتہ آیا اور ہم نے شادی کردی لیکن بیٹا ہمارے پاس ہی ہے۔ ان کا دوسرا شوہر اس شرط پر رکھنے پر رضامند ہے کہ اس کو کام پر ڈالنا ہے جبکہ میں راضی نہیں باجی کی پہلی شادی کے 9 سال بعد دوسری شادی ہوگئی اور بیٹا ہمارے پاس ہی ہے اور الحمدللہ بیٹا گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے اور لاہور کے سب سے اچھے کالج میں پڑھتا ہے۔ اس کا سارا خرچہ ہمارے سر پر ہے۔ بھائی کی بھی شادی کردی وہ بھی خوش ہے گھر میں بس میں احمد اور ابو ہوتے ہیں۔اب میں اپنی طرف آتی ہوں میرا نام رقیہ ہے‘ میں نے بی ایس سی کیا ہے‘ حکیم صاحب! مجھے شروع سے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف ایک الگ رجحان ہے۔ الحمدللہ! شروع سے ہی صوم و صلوٰۃ کی پابند ہوں۔ قرآن پاک کی بھی باقاعدہ تلاوت کرتی ہوں۔ حکیم صاحب میں آٹھویں جماعت کے سالانہ پرچے دے رہی تھی جب میری طبیعت میں تبدیلی واقع ہوئی۔ گھر والے اور میں سمجھی کہ بیمار ہوں لیکن بیمار نہیں تھی‘ سب ڈاکٹرز اور حکیموں کو بھی دکھایا کوئی فرق نہ پڑا پھر تھک ہار کر کسی نے ایک بزرگ کا پتہ بتایا میں اس وقت زندگی میں پہلی بار کسی بزرگ کے پاس گئی انہوں نے مجھے دم کیا اور میں الحمدللہ ٹھیک ہوگئی۔ پھر یوں ہونے لگا کہ میں ہر سال فروری مارچ میں آکر بیمار ہوجاتی اور تین تین ماہ کچھ کھاتی پیتی نہیں بیمار رہتی۔ مجھ پر رقت طاری ہوجاتی میں نعتیں رسول مقبول ﷺ پڑھتی اور اللہ تعالیٰ کے نام پڑھتی۔ ایک عجیب سی کیفیت مجھ پر طاری ہوجاتی تھی۔ گھر والے سب پریشان رہتے تھے پھر کسی نے کہا کہ اس کو حاضری دلوا دو۔ لیکن ابو نہ مانے کہ کنواری بچی ہے۔ کل کو شادی بھی کرنی ہے۔ میں ایک ایسے انسان کی تلاش میں تھی جو میری صحیح رہنمائی کرے‘اس دوران میری تعلیم بھی ساتھ ساتھ جاری تھی۔
حکیم صاحب! میں اپنی پھپھو کے گھر کسی کام سے گئی وہاں آپ کا میگزین’’ عبقری‘‘ دیکھا۔ پھپھو سے نہ مانگا کیونکہ اچھا نہیں لگتا تھا۔ لیکن عبقری کا نام نوٹ کرلیا۔ مجھے پہلی نظر میں بہت اچھا لگا تھا۔ میں نے گھر آکر ابو سے کہا اور پھر اخبار والے انکل کو کہہ دیا وہ ہرماہ عبقری دے جاتے تھے۔ میں دو سال سے آپ کا میگزین پڑھ رہی ہوں اس نے میری بہت رہنمائی کی۔حکیم صاحب! میں نے جب آپ کی ویب سائٹ دیکھی تو اور زیادہ خوش ہوئی کیونکہ انٹرنیٹ کی سہولت ہمارے گھر موجود ہے‘ آپ کے درس سننے میں اور زیادہ آسانی محسوس ہوئی۔ الحمدللہ میں نے انٹرنیٹ پر آپ کی بیعت کی تھی اور آپ کی بتا ئی ہوئی تسبیح بھی روزانہ صبح و شام پڑھتی ہوں۔حکیم صاحب! میں کافی عرصہ سے بیروزگار تھی جہاں بھی اپلائی کرتی تھی‘ کوئی جواب نہیں آتا تھا۔ کافی زیادہ مقابلے کے امتحان بھی دئیے لیکن کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی اور ناکام ہوجاتی۔ لیکن آپ کی بتائی ہوئی تین تسبیحات‘ پہلی تسبیح تیسرا کلمہ‘ دوسری تسبیح درود شریف اور تیسری تسبیح استغفارپڑھ رہی تھی۔
حکیم صاحب! مجھ پر جنات کا سایہ بھی کافی عرصہ رہا۔ عجب سی کیفیت ہوجاتی تھی‘ پھر عبقری میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا۔ میں علامہ لاہوتی پراسرای صاحب کو بہت دعائیں دیتی ہوں۔ ان کی اس اشاعت سے میرے تقریباً 80 فیصد مسائل حل ہوگئے۔ میں نے اس میں یَاقَھَّارُ کا عنوان پڑھا۔ اس کے فوائد پڑھے۔ میں نے اُس کے نقش بنا کر گھر کے ہر کمرے میں لگائے اور اس کی کثرت بھی زبان پر جاری رکھی۔ حکیم صاحب میں آپ کو کیا بتاؤں کہ جب سے میں نے  یَاقَھَّارُ پڑھنا شروع کیا میں نے خواب میں دیکھا کہ دو گندی چیزیں قے کے ذریعے منہ سے نکلی ہیں جن کا سائز تقریباً ایک ایک فٹ لمبا ہے اور کالی چیزیں ہیں اور تڑپ تڑپ کر مررہی ہیں اس وقت حالانکہ میں خواب کی کیفیت میں تھی میں نے خود کو محسوس کیا کہ میں جیسے بالکل ہلکی ہوگئی ہوں‘ اندر جو وزن تھا‘ وہ ختم ہوگیا ہے۔ میں نے اس کی کثرت جاری رکھی۔ پھر میں نے خواب میں دیکھا کہ بہت سی بلائیں‘ چڑیلیں میرے پاس آرہی ہیں‘ حملہ کرنے اور میں جیسے ہی ان کو دیکھتی ہوں تو میں اونچی اونچی گلا پھاڑ کر  یَاقَھَّارُ   یَاقَھَّارُ پڑھتی ہوں‘ وہ واپس مرجاتی ہیں۔ مطلب مجھے خواب کے راستے میری صحت یابی ہورہی تھی اور ابھی بھی ہورہی ہےاور واقعی میں بہت بہتر ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 886 reviews.