محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میرا خاندانی نسخہ ہے جو آپ کی دریا دلی دیکھ کر آپ کو پیش کررہا ہوں‘ یہ نسخہ ہر قسم کے یرقان کیلئے اور بہت کام کا نسخہ ہے۔ ھوالشافی: گھیگوار مغز 2 کلو‘ عرق گلاب سہ آتشہ ایک بوتل‘ سرکہ انگوری ایک بوتل‘ چینی ایک کلو‘ پتری فولاد بیس گرام‘ ہیراکسیس 10 گرام‘ نوشادر ٹھیکری پانچ گرام‘ نمک سیاہ پانچ گرام‘ شورہ قلمی دس گرام۔ ترکیب تیاری: ان ساری چیزوں کو پیس لیں‘ عرق‘ سرکہ‘ گھیگوار کا مغز سب کوآپس میں مکس کرلیں رات کو بھگودیں۔ صبح کو ہاتھ سے ملیں اور کپڑے سے چھان لیں اب یہ تیار ہے۔ بوتلوں میں بھر لیں۔ ترکیب استعمال: 50 گرام شربت کا ایک پاؤ پانی مکس کرکے پلائیں‘ پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ نوٹ: ایک مریض کو دو بوتل پلائیں‘ محترم حکیم صاحب میں نے دل کاراز اور دل کا ٹکڑا پیش کیا ہے مجھے امید ہے قارئین عبقری اس کی قدر کریں گے۔ (حکیم مراد علی مبارکپوری‘ سکھر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں