Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان کی برکتوں کا بیان

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

 ہر رات میں تین دفعہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ وہ مجھ سے سوال کرے اور میں اس کی حاجت پوری کروں

امام الانبیاء وسیدالمرسلین خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ رمضان المبارک کے واسطے جنت کو ایک سال سے دوسرے سال تک پاک اور آراستہ کیا جاتاہے اور اس کو سجایا جاتا ہے اور جب ماہ رمضان کی پہلی رات آجاتی ہے تو اس میں عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے اس کا نام مثیرہ ہے اور جب یہ ہوا چلتی ہے تو اس سے جنت کے درختوں کے پتے اور دروازوں کے حلقے ہلنے لگتے ہیں اور ان میں سے ایک آواز نکلتی ہے اور یہ ایسی خوش کن آواز ہوتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے بہتر کبھی کوئی آواز نہیں سنی ہوتی۔ اس رات میں حوریں اپنے آپ کو زیور اور لباس سے آراستہ کرتی ہیں اور جنت کے بالاخانوں پر کھڑی ہوجاتی ہیں اور پکارتی ہیں کہ کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کیلئے درخواست کرتا ہو جس سے ان کا نکاح کیا جائے۔ اس وقت حوریںداروغہ جنت رضوان سے پوچھتی ہیں کہ یہ کونسی رات ہے وہ جواب دیتا ہے کہ یہ رمضان المبارک کی رات ہے اور اس میں محمد مصطفیٰﷺ کی امت کے جس قدر روزہ دار ہیں ان کے واسطے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ اس رات میں اللہ رب العزت خود حکم فرماتا ہے کہ اے رضوان! جنت کے دروازے کھول دے اور اے مالک! محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت پر دوزخ کے دروازے بند کردے اور جبرائیل علیہ السلام کو حکم فرماتا ہے کہ اے جبرائیل (علیہ السلام) زمین پر اترو اور جس قدر سرکش شیاطین ہیں ان سب کو زنجیروں سے جکڑ لو اور باندھ کر دریاؤں کے گردابوں میں انہیں ڈال دو تاکہ وہ میرے دوست محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت کے روزہ داروں میں فساد نہ ڈالیں اور ہر رات میں تین دفعہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ وہ مجھ سے سوال کرے اور میں اس کی حاجت پوری کروں۔۔۔ ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ وہ مجھ سے گناہوں کی توبہ کرے تو میں اس کی توبہ قبول کروں اور ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ مجھ سے بخشش مانگے اور میں بخش دوں۔ رسول مقبول نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر روزہ دار آدمی سو جائے تو اس کا سونا بھی عبادت میں داخل ہے‘ اس کی خاموشی بھی تسبیح اور اس کی دعا قبول ہوتی ہے اور جو عمل کرتا ہے اس کا اس کو دوگنا ثواب ملتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 922 reviews.