Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

قرآن پا ک کو رمضان میں مکمل کرنے کا طریقہ
(رابعہ قمر‘ لاہور)
رمضان المبارک کے مہینے میں قرآن پاک کو مکمل کرنا مشکل لگتا ہے مگر آپ کو درج ذیل طریقے کے ذریعے قرآن پاک مکمل پڑھنا نہایت آسان ہوگا۔ بس! آپ اس طریقے پر ضرور عمل پیرا ہوں:۔طریقہ: اگر آپ کے قرآن پاک کے تقریباً 600 صفحات ہیں تو آپ انہیں 30 دن پر اس طرح تقسیم کریں کہ آپ ایک دن میں 20 صفحات پڑھیں۔اگر آپ کو ایسا کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے تو آپ ایسا کریں کہ ان بیس صفحات کو پانچ نمازوں کے درمیان تقسیم کرلیں ایسا کرنا نہایت ہی آسان ہوجائے گا۔اگر آپ چار صفحات ہر نماز کے بعد رمضان میں پڑھیں گے تو بآسانی قرآن پاک مکمل ہوجائے گا۔اگر آپ دو مرتبہ قرآن پاک مکمل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر نماز سے پہلے چار صفحات اور ہر نماز کے بعد چار صفحات پڑھنا ہوں گے۔ اس طریقہ پر عمل سے آپ انشاء اللہ دو مرتبہ رمضان میں قرآن پاک مکمل کرسکیں گے تو آپ سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن پاک کی تلاوت سے اپنا ہر لمحہ قیمتی بنائیں تو ڈھیروں ثواب کمائیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ عام دنوں کی نسبت رمضان المبارک میں ہر عمل اور نیکی کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے تو آپ ضرور ان نیکیوں کو کرنے میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی جنت بنائیں اعمال کے ذریعے‘ انشاء اللہ اجر آپ کو عام دنوں میں نیکیوں سے ملتا ہے وہی رمضان میں اللہ پاک بڑھا کر لوٹاتے ہیں۔ لہٰذا ضرور اعمال کریں۔
میرے طبی و روحانی لاجواب تجربات
(ے،ا)
گیس اور ہاضمہ کیلئے پھکی: اجوائن کو پیس کر اس سے تقریباً آدھی مقدار میں کالا نمک مکس کرکے رکھ لیں۔ کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا کھائیں۔ انشاء اللہ ہاضمہ زبردست رہے گا اور کبھی بھی گیس کی شکایت نہ ہوگی۔
تیل یا پانی سے جلے پر نہ نشان بنے نہ آبلہ: جب خدانخواستہ جسم کے کسی حصہ پر گرم تیل‘ پانی یا چائے وغیرہ گرجائے تو سب سے پہلے شہد لگائیں‘ شہد سے جلن تو ضرور ہوتی ہے لیکن چھالہ یا آبلہ نہیں بنتا۔ اس کے بعد گھر کے سفید مکھن کو 101 مرتبہ پانی سے دھو کر مردار سنگ پتھر کو کوٹ کر پاؤڈر بنالیں اور مکھن میں مکس کردیں اور جلے ہوئے حصہ پر اچھی طرح لگادیں۔ یہ مرہم لگاتے ہی ٹھنڈپڑجائے گی۔ چاہے کتنا ہی جلا ہوا زخم ہو اس کا نشان نہیں پڑے گا۔ دوائی کو موسم کی مناسبت سے فریج میں رکھ سکتے ہیں۔ نوٹ: خیال رہے کہ 101 دفعہ دھونے سے مکھن زہر بن جاتا ہے۔
﷽ کی برکت: کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے ﷽ ضرور پڑھیں۔ یہ میرا بارہا کا تجربہ ہے کہ یہ ہوہی نہیں سکتا کہ وہ کام نہ ہو جس پر ﷽ پڑھی ہو حتیٰ کہ بعض اوقات برسات کے موسم میں نم ہوئی ماچس کی تیلی بھی جل جاتی ہے۔ ایک بار کپڑے سکھانے کی مشین نہیں چل رہی تھی اسے اندر سے گھما گھما کر میرے بازو تھک گئے‘ اچانک خیال آیا تو میں نے﷽ پڑھنا شروع کیا اور چند بار ہی پڑھی تھی کہ میں نے بٹن دبایا اور مشین چل پڑی اور میری حیرت کی انتہا ہی نہ رہی کہ بے شک یہ اللہ کے کلام کی برکت اور تاثیر ہے۔
عبقری کی ادویات لاجواب ہیں: محترم حکیم صاحب! پچھلے رمضان کے پورے مہینے میں گھر کے بیشتر افراد نے مشروب عبقری افزا استعمال کیا اور پورا دن پیاس کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا۔ ٹھنڈک کا احساس رہتا تھا۔سترشفائیں تجھے سترہزار دعائیں:میرا گلا خراب ہوا‘ گلٹیاں بن گئیں‘ تھوک بھی نگلا نہیں جاتا تھا‘ میں ڈاکٹر کے پاس نہیں گئی بلکہ تین دفعہ زیادہ مقدار میں سترشفائیں منہ میں رکھ لی‘ گلا ٹھیک ہوگیا اور گلٹیوں کا پتہ بھی نہ چلا کہ کہاں گئیں۔ الحمدللہ! بے اختیار ذہن میں آیا کہ سترشفائیں تجھے ستر ہزار دعائیں۔ روحانی عطر باکمال ہے:  روحانی عطر باکمال ہے۔ لگانے سے واقعی نماز میں دھیان ہوتا ہے اور سکون ملتا ہے اور رات کو نیند اچھی آتی ہے۔
مت بھولو! جانا تو اُسی کے پاس ہے
(نورحراصدیق‘ ڈیرہ غازیخان)
 آئیے! آج ہم آپ کو ایسی چیز سےآگاہ کرتے ہیں کہ پرانے زمانے کی عورتیں کیسے پرجوش ہوکر رمضان المبارک کی تیاری کرتی تھیں۔ میری والدہ اور ان کی ہم عمر آپس میں کہتی تھیں کہ میں دس قرآن پاک ختم کرونگی‘ ساتھ ہی دوسری کی آواز آتی کہ میں اس سے زیادہ کروں گی۔ اسی طرح رمضان المبارک میں کئی کئی قرآن پاک ختم کرلیے جاتے تھے جیسا کہ وہ زمانہ بدل گیا‘ رمضان کی تیاریاں کی جاتی ہیں دنیا کیلئے‘ اپنے لیے‘ آخرت کیلئے نہیں(کیوں) گھر گھر میں ٹی وی ہے‘ کیبل ہے‘ رمضان جیسے پاک مہینے کی قدرنہیں۔ آخر کیوں؟ ایسا کیوں؟ آج کل قرآن کی جگہ گانے سنے جاتے ہیں‘ نماز کی فکر نہیں‘ خواتین سب بھول گئیں کہ دنیا فانی ہے‘ کسی کو نہیں رہنا‘ رمضان میں ایسے مرد عورتیں ہیں جو روزے نہیں رکھتے ہم شاید یہ بھول گئے کہ جانا تو اسی کے پاس ہے‘ اسی پروردگار کے پاس ہی جانا ہے۔ میری بہنو! اپنی اولاد سے کہو کہ نماز قائم کرو ورنہ ان کے ساتھ تم بھی گنہگار ہوگی‘ پردے میں رہو‘ پردہ قائم کرو‘ گناہ سے بچو‘ کیوں نہیں سمجھ رہے کہ یہ سیلاب کیوں آرہے ہیں؟ یہ سب ہمارے نتیجے ہیں۔ نماز پڑھو‘ قرآن کی تلاوت کرو‘ پھر دیکھنا کہ یہ عذابات جو آرہے ہیں کیسے ختم ہوتے ہیں اور نماز میں رو رو کر اپنے اللہ سے دعائیں مانگو‘ اپنی معافی طلب کرو پھر دیکھنا کہ اللہ آپ کو کیسے معاف فرماتا ہے۔ بے شک پروردگار معاف فرمانے والا ہے۔ آج ہم دنیا میں بہت مصروف ہوگئے ہیں۔ آج کس سے محبت کریں؟ پیسہ سے؟ وہ تو آنی جانی ہے‘ انسان سے ؟ وہ تو مطلبی ہےمگر۔۔۔۔ ایک ذات ایسی ہے جو ہمیں سب کچھ دیتی ہے وہ ذات ہے صرف اللہ کی۔ آج ہم اپنا سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیں گے تو اللہ رب العزت ہمیں سب کچھ عطا کردے گا۔ اس رب سے مانگو ضرور مگر ضد نہ کرو‘ اپنی ہر رضا اللہ کی رضا میں شامل کردو پھر دیکھنا کہ وہ کس طرح تمہاری رضا اپنی رضا میں شامل کرتا ہے۔آج بھی وقت ہے‘ نماز قائم کرو‘ قرآن پاک پڑھو‘ پھر دیکھنا تمہارے کام کس طرح آسان ہوجائیں گے۔ میری بہنو! وہ بھی خواتین تھیں جو اپنے بچوں کو گود میں لیکر قرآن پاک پڑھتی تھیں میری بہنو لوٹ کر جانا تو اسی رب کے پاس ہے۔ یہاں تو ہر چیز چھوڑ کر جانی ہے گھر بار‘ اولاد‘ دولت‘ کسی کام کی نہیں سب چھوڑ کر جانا ہے اگر ساتھ جائے گا تو اعمال‘ ایمان‘ قرآن اور نماز۔۔۔ اگر یہ سب ساتھ جائے گا تو آخرت بھی اچھی ہوگی اور دنیا بھی اچھی جب وہ رب کریم پوچھے گا کہ اے میرے بندے بتاؤ کہ تم نے دنیا میں کیا کیا تو کیا جواب دو گے؟ نماز قائم کرو‘ قرآن کی تلاوت کرو‘ روزے رکھو تاکہ کل جب ہم اللہ کے پاس جائیں تو ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے کیونکہ نماز قرآن‘ روزہ ہماری بخشش کاذریعہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔
سوداگر لدھیانہ کے نسخہ جات
(محمد افتخار)
میرے دادا ایک دارالعلوم سے فارغ التحصیل تھے جو کہ اپنی وفات کے بعد کافی زیادہ تعداد میں فقہ‘ حدیث اور تفاسیر کی کتب چھوڑ گئے تھے۔ ان میں سے ایک کتاب مذکورہ بھی تھی جو کہ 1913ء میں غالباً لکھی گئی تھی۔ اس کتاب کے مصنف بلند پایہ حکیم تھے۔ یہ کتب میرے لیے کم اہم ہے کیونکہ میں حکیم نہیں بلکہ چوبیس سال کا ایک طالب علم ہوں مگر اس کتاب سے کچھ نسخہ جات عبقری کو دے رہا ہوں تاکہ سب کو فائدہ ہو۔ کتاب سے لفظ بہ لفظ نقل کرکے آپ کو بھیج رہا ہوں ‘ لوگ مرحوم حکیم اور میرے دادا ابو کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھ سکیں۔
آدھے سر کا درد: اسطخدوس چھ ماشہ‘ سیاہ مرچ چھ عدد‘ کشنیز یعنی دھنیا خشک چار ماشہ ‘مصری دس گرام‘ ان کو بہت باریک پانی میں پیس کر سورج نکلنے سے پہلے یہ تمام مقدار استعمال کریں۔ چند ہفتے پانی کے ساتھ۔
درد سر دو منٹ میں دور ہو: چونکہ یہ نسخہ قیمتی ہے ورنہ ایسا نسخہ دنیا میں نہیں ہے۔ یہ نسخہ میراحمد شاہ ٹوہانوی کے خاص اسراری نسخوں میں سے ہے۔ دارچینی اڑھائی رتی‘ فینس ٹین دو رتی‘ کافتٹس سٹراس تین رتی‘ ان کا سفوف کرکے پانی سے پھانکیں‘ فوراً آرام آجائے گا۔ تین چار روز برابرکھائیں۔
قبض کشا حبوب: برگ سناایک تولہ صاف کرکے جس میں کوئی ذرا بھی شاخ نہ ہو لیکن اس کو آدھا تولہ بادام روغن میں چرب کرکے گلقند‘ مربہ ہلیلہ‘ مویز منقٰی‘ مغز کدو‘ سونف مقشر ہر ایک ایک تولہ‘ سب کوٹ پیس کر گولیاں بقدر جنگلی بیر بنا کر رکھیں۔ ضرورت کیلئے ایک یا دو گولی صبح اور دو شام کھلانے سے نہایت عمدہ پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔مروڑ بھی نہیں ہوتا۔
دس برس کا یرقان اکیس رو ز میں ختم: درخت بڑ کے زرد پتے اور کیکر کی پھلیاں جس میں ابھی تخم نہ پڑا ہو ایک ایک کلو  لیکر ایک پانی کے گھڑے میں اکیس روز رکھیں پھر لوہے کے کڑاہے میں ڈال کر بالکل ہلکی آگ میں جلائیں کہ افیون کی طرف سے گاڑھا ہوجائے پھر نیچے سے آگ نکال دو اور اس میں پھر  دس تولہ بہوپھلی کا باریک سفوف بھی ڈال کر خوب لکڑی سے ہلائیں اور گولیاں بقدر جنگلی بیر بنا کر صبح پانی سے روزانہ ایک گولی چند روز کھلائیں مجرب ہے۔ پرہیز: گرم مصالحہ دار تلی ہوئی چیزیں‘ ترشی‘ بینگن‘ میتھی‘ سرخ مرچ وغیرہ۔۔۔ اگر اس سے بھی زیادہ طاقت ور کرنا ہو تو انہی دونوں چیزوں کا رُب اگر بیس تولہ ہو تو اس میں پانچ تولہ بہوپھلی مزید اور دو تولہ طباشیر‘ دو تولہ چھلکا اسپغول یعنی بھوسی‘ دو تولہ مغز تخم املی یہ سب ملا کر گولیاں بقدر بیر بنا کر صبح و شام کھلانے سے دس برس کی جریان اکیس روز میں دفع ہو یہ اکسیری نسخہ ہے۔دیگر: تخم سنگھاڑہ دو تولہ‘ ثعلب مصری عمدہ ایک تولہ‘ بنولوں کی گری ایک تولہ‘ مصری تین تولہ‘ سب کو پیس کر علی الصباح ایک چھٹانک گھی میں ان کا حلوہ بنا کر کھائیں اور رات کو ایک پاؤ دودھ گائے کا یا بھینس کا نیم گرم پی کر سوجائیں۔ مباشرت سے مکمل پرہیز کریں اگر نزلہ کی شکایت ہو تو دودھ میں ایک ماشہ یا دوماشہ رائی پیس کر ڈالیں اور نیم گرم پی لیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
نسخہ آنکھ کی بامنی پلک کو مفید: یہ نسخہ بڑی محنت سے اور روپیہ خرچ کرکے ایک مولوی صاحب سے حاصل کیا تھا اول لید گدھے کی نیم خشک لے کر ایک گڑھے میں ڈالیں اور آگ لگادیں اور اس گڑھے کے منہ پر کانسی کا بڑا کٹورہ دے دیں کہ تمام دھواں اس کٹورے کے اندر لگتا جائے اور گڑھا تنور کی طرح سے نکالیں کہ جس کے ایک دوسری جگہ ہوا نکلنے کو سوراخ ہو۔ خیر تیسرے چوتھے روز کے بعد جب وہ ایک ٹوکرہ لید کا سرد ہوجائے تو اس کٹورہ کو دیکھیں۔ اس میں خوب کاجل لگ گیا ہوگا۔ پس اس کٹورے میں پانچ تولہ مکھن گاؤ جو سو بار پانی سے دھویا گیا ہو اور سمندر جھاگ چھ ماشہ‘ سرد چینی تین ماشہ‘ یہ سب اسی کٹورہ میں ڈال کر نیم کی لکڑی سے جس میں ایک روپیہ تانبے والا لگا ہو اس سے خوب ان کو گھوٹیں چوتھے پانچویں روز تک دوا تیار ہوجائے گی۔ سنبھال کر رکھیں اور آنکھ میں صبح و شام دو دو سلائی لگائیں بال پلکوں پر نکل آئیںگے۔ مجرب ہے۔
کشتہ پارہ: ایک تولہ پارہ صاف اور نصف تولہ سم الفار‘ نصف تولہ مغز جمالگوٹہ سب کو کھرل میں ڈال کر ہمراہ آب مولی یا کنوچہ کھرل کریں یہاں تک آب کنوچہ چار تولہ اور اگر مولی ہے تو دس تولہ جذب ہوجائے تو پھر بیضہ مرغ لے کر اس میں سفیدی اور نصف زردی نکال کر پھر وہ دوا بھریں۔ اگر ایک میں دوا نہ آئے تو دو میں دوا بھریں اور خوب عمدہ طرح سےمٹی کا ضماد کرکے خشک کرکے تین سیر مینگنی بکری کی آگ ایک گڑھا میں ہوا سے محفوظ کرکے دیں۔ سرد ہونے پر نکال لیں کشتہ ہوگا اور استعمال کروا کر نامرد کو مرد کامل بنائیں۔ ایک دانہ سرسوں کے برابر مکھن میں کھلائیں۔ پرہیز: ترشی‘ سرخ مرچ‘ مچھلی‘ جماع سے۔۔۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 925 reviews.