Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لیموں سے کینسر کا مریض صحت یاب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں چھ ماہ سےآپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہی ہوں‘ بہت ہی اچھا لگا۔ اللہ پاک آپ کو اس کاوش پر اجرعظیم عنایت فرمائے۔ آمین!محترم حکیم صاحب! میرا بیٹا جس سکول میں جاتا ہے وہاں ایک بچے کے والد کو کینسر ہے۔ ایک دن بچے کی والدہ سکول آئیں تو میرے بیٹے نے بچے کے والد کی صحت کے بارےمیں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ۔ ماشاء اللہ اب کافی بہتر ہیں۔ پھر خود ہی بتانے لگیں کہ ان کے علاج کیلئے تو ہم نے لاکھوں روپے خرچ کیے تھے لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑرہا تھا۔کہنے لگیں کہ میرے شوہر کی زبان کا ذائقہ ہروقت خراب رہتا تھا‘ پھر انہوں نے لیموں کاا ستعمال کیا‘ لیموں کا شربت بنا بنا کر پیتے‘ لیموں سالن میں ڈال کر کھاتے حتیٰ کہ لیموں کا استعمال بہت زیادہ بڑھا دیا۔ لیموں ہاتھ میں پکڑ کر چاٹتے رہتے‘ چوستے رہتے۔۔۔ اس عمل سے انہیں کچھ بہتری محسوس ہوئی۔ جب ٹیسٹ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئے تو رپورٹ کافی بہتر تھی۔ ڈاکٹر کو یقین نہ آیا دوبارہ ٹیسٹ لیے تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔ انہوں نے میرے شوہر سے پوچھا آپ آج کل کون سی دوائی استعمال کررہے ہیں ماشاء اللہ آپ تو کافی بہتر ہیں تو میرے شوہر نے انہیں بتایا دوائی تو اور کوئی نہیں البتہ لیموں کا استعمال بہت زیادہ کررہا ہوں۔ڈاکٹرز کہنے لگے اب تو ہم بھی ہر مریض کو لیموں کے استعمال کا مشورہ دیں گے۔ اللہ کی شان کہ اس نے ایک چھوٹے سے لیموں میں شفاء لکھ دی۔ برسات میں ہر چیز میں کیڑا لگ جاتا ہے مگر کسی نے لیموں میں کیڑا لگا ہوا نہیں دیکھا ہوگا۔

(صغیرہ حبیب‘ ایبٹ آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 926 reviews.