درج ذیل ٹوٹکہ ضرور پابندی سے رات کو سوتے وقت انہی الفاظ کے ساتھ ادا کریں۔ یہ ٹوٹکہ برصغیر کی ایک روحانی شخصیت کا عطا کردہ ہے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے کہ طلب خیر لوگوں کیلئے ایک پلیٹ فارم عبقری رسالہ کی صورت میں مہیا کردیا ہے جس میں روحانی اور طبی ٹوٹکے ہر شخص کی بھلائی اور اپنے ثواب کی نیت سے پیش کرسکتا ہے۔ درج ذیل ٹوٹکہ ان لوگوں کیلئے ہے جو مسلمان مردو عورت اپنی اصلاح کرنا چاہتے ہوں تاکہ وہ آخرت میں نجات کا ذریعہ بننے والے نیک اعمال کرسکیں مگر اپنی روحانی کمزوری کی وجہ سے نہ کرسکتے ہوں اور یہ حسرت موجود ہو مگر عمل کی ہمت نہ پڑتی ہو تو درج ذیل ٹوٹکہ ضرور پابندی سے رات کو سوتے وقت انہی الفاظ کے ساتھ ادا کریں۔ یہ ٹوٹکہ برصغیر کی ایک روحانی شخصیت کا عطا کردہ ہے۔(الفاظ نہ بدلے جائیں)روزانہ دو رکعت نفل نماز توبہ کی نیت سے پڑھ کر اس کے بعد اول و آخر درودشریف طاق تعداد میں پڑھیں اور درمیان درج ذیل دعا مانگیں:۔اے اللہ! میں آپ کا / کی سخت نافرمان بندہ/ بندی ہوں۔ میں فرمانبرداری کا ارادہ کرتا/کرتی ہوں مگر میرے ارادے سے کچھ نہیں ہوتا اور آپ کے ارادے سے سب کچھ ہوسکتا ہے میں چاہتا/ چاہتی ہوں کہ میری اصلاح ہو مگر ہمت نہیں ہوتی۔ آپ ہی کے اختیار میں میری اصلاح ہے۔ اے اللہ! میں سخت نالائق ہوں‘ سخت گنہگار ہوں میں تو عاجز ہورہا/ رہی ہوں۔ آپ ہی میری مدد فرمائیے۔ میرا دل ضعیف ہے‘ گناہوں سے بچنے کی قوت نہیں‘ آپ ہی قوت دیجئے‘ میرے پاس کوئی سامان نجات نہیں‘ آپ ہی غیب سے میری نجات کا سامان پیدا کردیجئے۔ اے اللہ! جو گناہ میں نے اب تک کیے ہیں انہیں آپ اپنی رحمت سےمعاف فرمادیجئے۔ گو میں یہ نہیں کہتا/ کہتی کہ آئندہ ان گناہوں کو نہ کروں گا/ گی۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ آئند پھر کرلوں گا/گی لیکن پھر معاف کرالوں گا/گی۔غرض اسی طرح سے روزانہ اپنے گناہوں کی معافی اور اپنی عاجزی کا اقرار اور اپنی اصلاح کی دعا اور اپنی نالائقی کو خوب اپنی زبان سے کہہ لیا کرو صرف دس منٹ روزانہ یہ کام کرلیا کرو۔ لو بھائی دوا بھی مت پیوُ بدپرہیزی بھی مت چھوڑو‘ صرف اس تھوڑے سے نمک کا استعمال سوتے وقت کرلیا کرو آپ دیکھوگے کہ کچھ دن بعد غیب سے ایسا سامان ہوگا کہ ہمت بھی قوی ہوجائے گی شان میں بھی بٹہ نہ لگے گا۔ دشواریاں بھی پیش نہ آئینگی غرض غیب سے ایسا سامان پیدا ہوجائے گا کہ آپ کے ذہن میں بھی نہیں ہے۔ (ماخوز از: ملت ابراہیم ص45)قارئین سے گزارش ہے کہ آپ بھی بخل توڑ کر ثواب کی نیت سے روحانی اور طبی ٹوٹکے رسالہ کیلئے ضرور بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں