Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دیمک سے نجات تجربات کے بعد

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

قارئین نے دیمک سے نجات کے تجربات لکھے جو سلسلہ وار ہم امانت آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔

جناب محترم حکیم صاحب السلام علیکم!جس گھر میںلکڑی‘ دروازے یا کسی بھی لکڑی کی چیز کو دیمک لگ جائے تو آپ موٹرسائیکل سے جو موبل آئل استعمال شدہ نکالتے ہیں اس سے دروازے‘ لکڑی کی جگہ جہاں دیمک لگی ہو وہاں پر ملیں۔ یہ آئل کسی بھی ورک شاپ سے عام مل جاتا ہے۔ اس سڑے ہوئے کالے تیل کو ملنے سے کبھی بھی دروازے یا فرنیچر کو دیمک نہیں لگتی۔ میں ایک گاؤں میں رہتا ہوں ہمارے گھر پر بھی دیمک نے حملہ کردیا تھا‘ میں نے موٹرسائیکل مکینک سے سڑا ہوا کالا انجن آئل لے کر دروازے اور بالے جو چھت پر ڈالے جاتے ہیں تیل مل دیا کبھی بھی دیمک نہیں لگی۔ اگر آپ دروازے یا لکڑی کا فرنیچر نیا بنوارہے ہیں تو پہلے چلا ہوا موبل آئل لکڑی کی چیزوں پر مل دیں اس کے بعد ان پر رنگ کردیں۔ (محمد زاہد جاوید‘ میلسی)۔
صدقہ سے دیمک کا خاتمہ:قرآن پاک کے وزن کے برابر کسی کو گندم صدقہ کردیں‘ دیمک گھرچھوڑ دیں گے۔ (محمدابراہیم‘ گجرات)۔دیمک کے خاتمہ کا ٹوٹکہ: دیمک کے کپڑوں پر مٹی کا تیل ڈالنے سے کیڑے مرجاتے ہیں۔ (مسعود احمد وٹو‘ قلعہ دیدار سنگھ)۔گیہوں میں گھن یا دیمک نہ لگنے کا مجرب عمل: عبداللہ‘ عروہ‘ قاسم‘ سعید‘ ابوبکر‘ سلیمٰن‘ خواجہ یہ اسماء کاغذ پرلکھ کر گیہوں میں رکھ دیں‘ گھن اور دیمک کبھی نہ لگے گا‘ انشاء اللہ۔اس کے علاوہ یہ نام درد سر کیلئے پڑھ کر دم کریں یا لکھ کر گلے میں باندھیں ۔  (ابوعبداللہ‘بھٹو کالونی کراچی)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 930 reviews.