Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان کا شکوہ مسلمانوں سے۔۔۔

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

میں تو وہ پاک مہینہ ہوں جس میں ایک رات ایسی بھی آتی ہے جو ہزار راتوں سے بھی زیادہ افضل ہے‘ مجھے اس پر بہت فخر ہے لیکن تم لوگوں نے اسے پانے کی کبھی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی۔ کیا تم لوگوں میں کوئی ایک بھی دعویٰ کرسکتا ہے کہ میں نے اس بابرکت رات کو پالیا
 محمد ظفراقبال‘ اسلام آباد

میں اسلامی سال کا سب سے افضل اور سردار مہینہ ہوں ہر سال اپنے ساتھ بہت سی عظمتیں‘ برکتیں اور رحمتیں لے کر آتا ہوں۔ بخشش اور مغفرت کا ایک پیکیج لیکر آتا ہوں لیکن۔۔۔افسوس ہے مسلمانو! تم پر کہ تم نے مجھے سمجھا ہی نہیں۔ تم نے مجھ سے کوئی فائدہ اٹھایا ہی نہیں۔ ہر سال آتا ہوں اور گزر جاتا ہوں لیکن تمہاری حالت۔۔۔ تمہاری عادتیں۔۔۔ تمہارے اعمال۔۔۔ ویسے کے ویسے ہی ہیں جس طرح میرے آنے سے پہلے تھے۔ میرے جانے کے بعد بھی ویسے ہی ہوتے ہیں۔ درحقیقت اللہ پاک تم لوگوں سے بہت محبت اور پیار کرتا ہے اتنا پیار جتنا ایک ماں اپنے بچے سے بھی نہیں کرتی۔ اسی لیے وہ تمہاری اصلاح چاہتا ہے تم لوگوں کی بخشش چاہتا ہے‘ تم کو جہنم کے گڑھےسے بچانا چاہتا ہے تاکہ تم لوگوں میں سے کوئی بھی جہنم کا ایندھن نہ بنے کیونکہ اللہ پاک کو تم لوگوں سے بہت پیار ہے۔ اسی لیے اللہ پاک مجھے ہر سال تم لوگوں میں بھیجتا ہے تاکہ تمہاری سالانہ ٹریننگ ہوسکے اور جو کچھ تم سال بھر میں بھول چکے ہو اس کی دوبارہ یاد دہانی ہوسکے اور تمہاری اصلاح ہوسکے۔ لیکن افسوس کہ تم مجھ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے۔ تم لوگ روزے بھی رکھتے ہو لیکن صرف برائے نام۔۔۔ صرف اپنے آپ کو روزہ دار کہلانے کیلئے تم روزہ بھی رکھتے ہو نمازیں بھی پڑھتے ہو‘ نماز تراویح بھی ادا کرتے ہوں لیکن۔۔۔ ساتھ ساتھ جھوٹ بھی بولتے ہو‘ بددیانتی بھی کرتے ہو‘ لڑائی جھگڑے بھی کرتے ہو‘ غیبت بھی کرتے ہو‘ رشوت خوری بھی کرتے ہو‘ حلال و حرام کی تمیز نہیں کرتے‘ ملاوٹ بھی کرتے ہو‘ چغل خوری بھی کرتے ہو‘ بدنظری بھی کرتے ہو‘ ناجائز منافع خوری بھی کرتے ہو حتیٰ کہ جو حرکتیں اور اعمال تم لوگ میرے آنے سے پہلے کررہے ہوتے ہو میرے آنے اور میرے جانے کے بعد بھی تم وہی اعمال کرتے ہو۔ ذرا بھر تمہاری زندگی میں تبدیلی نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ آج تم لوگ طرح طرح کی تکلیفوں‘ مصیبتوں‘ پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہو۔ ذلت و رسوائی تمہارا مقدر بن گئی ہے۔ تمہاری اولادیں تمہاری نافرمان بن گئی ہیں۔میرے آنے کا مقصد تو تم لوگوں کو تقویٰ اور صبر کی تلقین کرنا ہے۔ لیکن کیا مجال۔۔۔ تم لوگوں نے کوئی تلقین حاصل کی ہو۔ افطاری کے دوران جس بے صبری کا تم لوگ مظاہرہ کرتے ہو‘ میری روح کو بہت تکلیف پہنچتی ہے‘ طرح طرح کے پکوان اور کھانے لیکر افطاری کیلئے دسترخوان پر اکٹھے ہوجاتے ہو جیسے جانور چارے پر اکٹھے ہوجاتے ہیں اور اس طرح کھانے پر پڑتے ہو جیسے زندگی میں کبھی کھانا دیکھا ہی نہ ہو۔۔۔ یوں لگتا ہے جیسے تم لوگ دنیا پر صرف کھانے کیلئے ہی آئے ہو۔ حالانکہ روزہ تو صرف ایک کھجور اور ایک گلاس پانی سے بھی افطار ہوجاتا ہے۔ کہاں گیا۔۔۔ وہ صبر جس کی میں نے تلقین کی تھی۔ میری کونسی بات تم لوگ مانتے ہو اور کس پر عمل کرتے ہو۔ کم از کم میرا کچھ تو خیال کیا ہوتا۔۔۔! کچھ تو حیا کیا ہوتا۔۔۔!کچھ تو احترام کیا ہوا۔۔۔! مجھے سال میں ایک دفعہ آنا ہوتا ہے۔ میں تو وہ پاک مہینہ ہوں جس میں ایک رات ایسی بھی آتی ہے جو ہزار راتوں سے بھی زیادہ افضل ہے‘ مجھے اس پر بہت فخر ہے لیکن تم لوگوں نے اسے پانے کی کبھی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی۔ کیا تم لوگوں میں کوئی ایک بھی دعویٰ کرسکتا ہے کہ میں نے اس بابرکت رات کو پالیا۔۔۔ اس کا نظارہ کرلیا۔۔۔ میرے خیال میں ایسا کوئی شاید ہی  ہو۔۔۔ میرے آنےسے عبادات کے ثواب میں کئی گنا  اضافہ ہوجاتاہے۔ یہ سب کچھ میری برکت سے ہوتا ہے لیکن تم لوگ میری ان برکات سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔ افسوس ہے تم پر۔۔۔ حضور پاک ﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ جس نے رمضان المبارک کا مہینہ پایا اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکا تو اس پر ہلاکت ہے۔ میرے آنے اور جانے سے تمہاری زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ کاش! تم لوگ مجھے اور میری عظمت کو پہچان پاتے تو آج تم لوگ اس طرح ذلیل و خوار نہ ہورہے ہوتے۔میں جب بھی آتا ہوں تو بجائے اپنی بخشش کا سامان اکٹھا کرنے کے تم لوگ افطاریوں کا سامان اکٹھا کرنا شروع کردیتے ہو۔۔۔ عید کا سامان اکٹھا کرنا شروع کردیتے ہو۔ غریبوں‘ یتیموں‘ بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کی عید کا تم لوگ ذرا بھر خیال نہیں کرتے۔پھر کہتے ہو ہمارے روزے‘ ہماری نمازیں ‘  ہماری عبادات منظور نہیں ہوتیں۔
 خدا تمہاری حالت پر رحم کرے۔ اللہ کریم ہر سال مجھے آپ کےپاس بھیجتا ہے مگر تم لوگ مجھ سے مستفید نہیں ہوتے۔ اپنی زندگیوں کو میرے بتائے ہوئے اصولوں میں نہیں ڈھالتے۔ تم لوگ خدا کو تو مانتے ہو اس کے رسول ﷺ کو بھی مانتے ہو لیکن خدا کی مانتے ہو نہ اس کے رسولﷺ کی۔۔۔ اور پھر اپنے آپ کو مسلمان بھی کہلاتے ہو۔ خدارا! اپنے آپ کو دھوکہ نہ دو۔۔۔! ابھی بھی وقت ہے لوٹ آؤ۔۔۔ خداجانے اگلے سال تم مجھے پاسکوگے یا نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 931 reviews.