Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

یورک ایسڈ‘ جوڑوں کا درد گنٹھیا
(محمد عرفان)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دفتر کے ساتھی عبدالرزاق نے درج ذیل نسخہ خود بھی استعمال کیا اور کئی دوسرے لوگوں کو استعمال کروایا اور سب نے سوفیصد رزلٹ پایا۔ نسخہ میں شامل اجزا اور مقدار درج ذیل ہے۔
ھوالشافی: منقیٰ 50 گرام‘ بکھڑا 100 گرام‘ تخم خربوزہ 50 گرام‘ اناردانہ 50 گرام‘ تخم قرتم 50 گرام۔
طریقہ استعمال: درج بالا ہرچیز کو صاف کرکے اس کے سات سات حصے کرلیں پھر ہر حصے کو ملا کر سات پڑیاں بنالیں۔ روزانہ ایک پڑی لے کر رات کو ایک گلاس پانی میں  بھگودیں۔ صبح کے وقت چند بار جوش دیں کہ پانی کی مقدار آدھا گلاس رہ جائے اور پھر اس پانی کو تازہ پانی جیسا ٹھنڈا کرکے نہار منہ استعمال کریں اور پھر سارا دن پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ مدت استعمال صرف سات دن یا جب تک آرام نہ آئے۔ پرہیز: ہر قسم کا گوشت‘ دال چنا‘ بادی اشیاء‘ تلی ہوئی اشیاء و بیکری کی اشیاء۔۔۔!
آزمودہ علاج برائے احتلام و بُرے خواب: سالوں سے آزمودہ اور مجرب علاج کہ رات کو سوتے وقت دایاں ہاتھ دل پر رکھ کر اکیس مرتبہ یَامُمِیْتُ پڑھ کر سوجائیں۔ شیطانی چیز‘ وسوسہ‘ خیال جو کہ احتلام کا مؤجب ہوسکتے ہیں سب سے اللہ پاک کی ذات محفوظ رکھے گی اور کبھی بھی احتلام نہیں ہوگا۔ انشاء اللہ عزوجل۔

جادو ختم ‘ کاروبار بہتر
(عابد حسین‘ جہلم)
 محترم حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ کچھ عرصہ سے جادو کی بیماری میں مبتلا تھا‘ بہت سے لوگوں نے کہا لیکن میں نہ مانا‘ اسی دوران میری کمر میں بھی شدید تکلیف شروع ہوگئی‘ میرا کاروبار بالکل ختم ہوگیا‘ 2012ء کے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں میرا کمر کا درد شدید ہوگیا‘ آخری عشرہ بیٹھ کر بمشکل نماز پڑھی‘ میرا نقصان ہورہا تھا‘ مجھے پہلی دفعہ احساس ہوا کہ جادو بھی ہوسکتا ہے۔ میرے ایک دوست جن کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔ ان کو فون کیا‘ انہوں نے میری والدہ کا نام پوچھا تو میں نے بتایا۔ کہنے لگے پانچ منٹ کے بعد فون کرنا میں نے جب دوبارہ فون کیا تو کہنے لگے پرانا مسئلہ ہے‘ جادو ہے۔ کچھ سال پہلے کی بات ہے۔ ہمارے کھیت سے گوشت کے گیارہ ٹکڑے ملے تھے‘ اس وقت ہم گھر کے افراد بھی گیارہ تھے‘ دکان اور گھر پر جادو ہے۔ انہوں نے مجھے ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھنے کو کہا۔ پہلے ہی دن سے حیرت انگیز طور پر فرق محسوس ہوا۔ چالیس دن پڑھا‘ بہت زیادہ بہتری ہوگئی۔ دکان کا کام بھی بہت بہتر ہوگیا ہے۔

خواتین کیلئے وظیفہ خاص
(س،ش‘ بہاولپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے عبقری جیسا ماہنامہ نکالنے پر اور اس کی کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں اور آپ کو دعائیں دے رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ عبقری کو اتنے سال ہوگئے ہیں لیکن مجھے اس بات کا افسوس رہے گا کہ یہ مجھے پہلے کیوں نہ ملا‘ میں نے صرف چار ماہ پہلے اپنے شوہر کے توسط سے پڑھنا شروع کیا جب سے شروع کیا جاننے والوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دی اور میں نے عبقری کی سابقہ فائلیں بھی منگوائی ہوئی ہیں ان کو پڑھتے ہوئے اچھا وقت گزر جاتا ہے۔ میں اپنا ایک مشاہدہ عبقری کے قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں‘ یقیناً قارئین اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گےاور مجھے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
میرا بیٹا حمزہ شاہد سات سال بعد پیدا ہوا‘ ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ اگر آپ ماں بنیں گی تو یہ ایک معجزہ ہوگا کیونکہ تمہاری دونوں سائیڈ کی ٹیوبیں گل کر ختم ہوگئی ہیں۔ ہر طرف سے مایوس ہوکر میں نے سوا لاکھ دفعہ درود پاک اور سوا لاکھ مرتبہ یَااَللہُ یَاسَلَامُ پڑھا۔ بعد میں چیک کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا تمہاری ٹیوبیں بالکل ٹھیک ہیں۔ اُسی سال اللہ نے بیٹے سے نوازا۔ محترم حکیم صاحب! میرا نام شائع مت کریں۔

کالاو پیلا یرقان کیلئے لاجواب نسخہ
(ملک محمد عمرفاروق‘ ڈیرہ غازیخان)
 محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا ماہنامہ عبقری کافی عرصہ سےپڑھ رہا ہوں۔ اس میں موجود ٹوٹکے اور وظیفے کرتا بھی ہوںاور لوگوں کو بتاتا بھی ہوں۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں جو وظیفے اور جو انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات بتائے ان کی تحریریں پڑھ کر بہت کچھ حاصل ہوا۔
محترم حکیم صاحب! آپ سے پہلی ملاقات ملتان میں ہوئی تھی اس وقت میں روزگار کے سلسلے میں بہت پریشان تھا آپ نے مجھے سورۂ فاتحہ کا درج ذیل عمل بتایا کہ
جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورۂ فاتحہ مع بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھیں‘ اول و آخر سات بار درودشریف ابراہیمی پڑھیں ۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں۔ بس روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں۔ ہر بار اپنے مقصد کا تصور توجہ‘ دھیان اور گریہ زاری کریں۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ اور سابقہ ترتیب کے ساتھ ستر مرتبہ یہ عمل کریں اور روزانہ اسی طرح دس مرتبہ کم کرتے جائیں۔ یہ عمل سات‘ چودہ یا اکیس ہفتے کریں۔ میں نے یہ عمل کیا‘ تقریباً چھ ماہ میں میری گورنمنٹ ملازمت ہوگئی۔ میں اور میرے گھر والے آپ کے بے حد مشکور ہیں‘ اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
محترم حکیم صاحب! میرے پاس ایک لاجواب آزمایا ہوا نسخہ کالا و پیلے یرقان کا ہے جو میں عبقری کے قارئین کو ہدیہ کررہا ہوں۔ھوالشافی: نیم کے پتےآدھاپاؤ‘ ایک کلو پانی میں ڈالیں‘ اگر سردی ہو تو یہ پتے پانی میں ڈال کر شام کو انگاروں میں رکھ دیں‘ صبح معمول کاناشتہ کرلیں‘ ناشتہ کے بعد نیم کے پانی کاایک گلاس صبح‘ ایک گلاس شام کو پی لیں۔ پرہیز: صرف چاول۔ اگر گرمی ہو تو نیم کے پتے رگڑ کر چھان کر پی لیں‘ دن میں تین  بار۔ چند ہفتے۔
نسخہ نمبر 2برائے یرقان:تین کلو بورمبا کی جڑیں تازہ اکھاڑ کر ان کو صاف کریں‘ پھراس کو ٹکڑے ٹکڑے کریں‘ تین کلو گندم کے دانے اور بورمبا کی جڑیں‘ چھ کلو پانی میں ڈالیں اور جب پانی سوکھ جائے اتار دیں اور دونوں کو کسی صاف جگہ پر نکال کر گندم علیحدہ کرلیں اور اس کو چھاؤں میں سکھائیں اور جب گندم اچھی طرح سوکھ جائے تو اس کو کسی برتن میں بھون لیں‘ جلانا نہیں‘ چاہیں تودانوں کو کوٹ کر پھکی بنائیں‘ دن میں دو بار کھانا کھانے کے بعد۔ جڑیں ضائع کردیں۔ اس دوائی کے کھانے کے بعد تھوڑی سی چوری پندرہ منٹ کے بعد کھانی ہے۔ نوٹ: اس دوائی سے تقریباً تین سے پانچ دن تک دست ہونے کا خدشہ ہے‘ آپ بغیر گھبراہٹ کے استعمال کریں‘ شوگر کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔محترم حکیم صاحب! یہ نسخہ مجھے میری ملازمت کے دوران ایک آدمی نے دیا اور اس کا خود کا بھی آزمودہ ہے اور اس نے ان لوگوں کو بھی دئیے جن کا میڈیکل فٹنس ان فٹ تھا جو سعودیہ‘ دبئی نہیں جاسکتے تھے۔ تقریباً 25 لوگوں کو دئیے اور وہ آج بیرون ملک میں ہیں۔

اسم اعظم کا حصار
(محمد زاہد‘ ٹبہ سلطان پور میلسی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میرا کامیاب عمل ہے جس نے بھی کیا جس جس کو بتایا ان سب کو بہت فائدہ ہوا۔ عمل درج ذیل ہے:۔اگر آپ کے گھر میں کسی کو جنات تنگ کرتے ہوں‘ گھر میں بچے روتے ہوں یا بچہ نہ سوتا ہو‘ گھر میں دشمن کے وار کا خطرہ ہو‘ راستے میں جاتے وقت جان کا خطرہ ہو‘ ہر طرح سے آپ کی حفاظت ہوگی‘ یہ عمل بہت طاقتور ہے‘ سابقہ عبقری کے رسالہ سے ملا تھا‘ آپ جس قبر پر پڑھیں گے انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے قبر کا عذاب بھی رک جائے گا۔ اپنی حفاظت کیلئے آپ روزانہ صبح کی نماز کے بعد اور عشاء کی نماز کے بعد ایک بار پڑھیں‘ اپنے چاروں طرف حصار کریں‘ عمل بہت کامیاب ہے‘ اسم اعظم ہے۔
عمل: ایک بار درود پاک پڑھیں‘ ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھیں‘ ایک بار آیۃ الکرسی پڑھیں اور چاروں قل پڑھیں‘ آخر میں پھر ایک بار درود شریف پڑھیں اور اپنے چاروں طرف حصار کریں انشاء اللہ ہر شر پہنچانے والی چیز سے حفاظت ہوگی۔
معدے کے امراض میں مبتلا ضرور پڑھیں!
(محمد اسحاق)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے اور سلامتی والی زندگی عطا فرمائے جس طرح آپ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں‘ اس کا اجر صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہی دیں گے۔ میں پچھلے کئی ماہ سے عبقری کا مطالعہ کررہا ہوں۔
 عبقری قارئین کیلئے معدے کا ایک نسخہ حاضر خدمت ہے جو کہ میرے ایک بزرگ سے مجھے ملا ہے ‘یہ نسخہ میں قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ ھوالشافی: ہلدی ایک پاؤ‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک‘ نمک دو چھٹانک‘ نوشادر ایک چھٹانک۔ خوراک: ایک ماشہ ہمراہ تازہ پانی صبح و شام دیں۔ معدے کے تمام امراض کیلئے مفید ہے لیکن جن احباب کے معدےمیں زخم ہوں ان کو نہ دیا جائے۔ساقط حمل کا علاج: وہ بہنیں اور بیٹیاں جن کا حمل ساقط ہوجاتا ہو وہ یہ مفت کا نسخہ استعمال کریں‘ انشاء اللہ مایوسی نہ ہوگی۔ ھوالشافی: گیرو3 ماشہ دن میں چار دفعہ ہمراہ تازہ پانی یا دودھ صرف ایک ہفتہ استعمال کریں۔ساتھ ساتھ سرکار دوعالم حضور نبی اکرم ﷺ پر درود کی کثرت کریں اور مراد حاصل کریں۔
درود شریف سے معجزہ
(گلزار احمد‘ گوجرانوالہ)
میں ایک ادارہ میں منیجر ہوں۔ پچھلے دنوں میرے پاس ایک آدمی آیا۔ وہ سرائے عالمگیر کا رہنے والا تھا‘ وہ مجھ سے اپنے کچھ کاغذات لینے آیا تھا میں نے کہا آپ کو تو کئی سال پہلے کاغذات واپس لے لینے چاہیے تھے آپ اتنی دیر سے کیوں آئے؟ اس نے بتایا کہ اس کی نظر بند ہوگئی تھی۔ وہ مکمل طور پر نابینا ہوگیا تھا۔ بہت سارے ڈاکٹروں کو چیک کروایا تقریباً 35 ڈاکٹرز کی رائے تھی کہ نظر مکمل اور ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے۔ میری دنیا تاریک ہوگئی‘ کاروبار ختم ہوگیا‘ میں گھر تک محدود ہوگیا‘ بیوی یا بیٹا مجھے روٹی کھلاتا۔ باتھ روم میں لے کر جاتا‘ میں کچھ بھی نہ کرسکتا تھا۔ میں تاریک دنیا کا مسافر بن چکا تھا‘ جس کو ڈاکٹروں نے بھی مایوس کردیا تھا۔
پھر مجھے کسی نے کہا تم درود شریف پڑھا کرو‘ میں نے درود ابراہیمی پڑھنا شروع کردیا‘ میرے لیے دن رات برابر تھے‘ نہ اخبار‘ نہ ٹی وی‘ نہ کاروبار‘ نہ سیر‘ نہ تفریح‘ نہ دوستیاں‘ نہ گپ شپ۔۔۔ میں سارا دن صرف درود شریف پڑھتا رہتا‘ دن رات‘ جاگتے سوتے‘ وضو بے وضو‘ بلاتعداد‘ بے حساب۔۔۔ بس میں تھا اور درد شریف تھا۔
پھر ایک دن مجھے روشنی سی محسوس ہوئی‘ میں نے بیوی کوبتایا اس نے کہا درود شریف ہی پڑھتے رہیں۔ دوسرے دن میری دنیا مکمل طور پر روشن ہوگئی‘ مجھے سب کچھ نظر آرہا تھا۔ نہ دم ‘ نہ دوا‘ نہ ٹیکا نہ ٹانکا۔۔۔ درودشریف نے میری دنیا روشن کردی۔ آج میرا کاروبار بھی ہے‘ سفر بھی کرتا ہوں‘ اخبار بھی پڑھتا ہوں‘ عینک کی بھی ضرورت نہیں۔۔۔ اللہ کو یاد کریں‘ اللہ کا ہوکر پھر دیکھیں ہر اسم اسم اعظم ہوگا۔
ہزاروں کا آزمایا شوگر کا کامیاب نسخہ
(محمد طاہر فاروق‘ مظفرگڑھ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً عرصہ تین سال سے آپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہا ہوں اور آپ کی کتب بھی لے رکھی ہیں لیکن آپ کو خط پہلی دفعہ لکھ رہا ہوں اوریقیناً آج کے اس دور میں لوگوں کی بھلائی اور رہنمائی کرنا کسی عام آدمی کے بس کاکام نہیں بلکہ ایک نیک دل‘ سخی اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے کاکام ہے۔محترم حکیم صاحب! ایک نسخہ عبقری کے قارئین کیلئے جو کہ شوگر کیلئے ہے اور ایسے شخص سے یہ نسخہ ملا ہے جس کی ساری عمر بڑے بڑے ڈاکٹروں اور حکیموں کے ساتھ گزری ہے جب حضرت حکیم صاحب کچھ نہیں چھپاتے تو ہم کیوں چھپائیں؟ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا‘ موٹی الائچی ایک عدد‘ چائے دانے دار ایک چھوٹا چمچہ‘ دیسی گھی ایک چمچ‘ پانی ڈیڑھ پاؤ۔ سب چیزیں ڈیڑھ پاؤ پانی میں پکائیں یہاں تک کہ پانی آدھ پاؤ رہ جائے‘ اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں اور آخر میں شہد کا چمچ ڈال دیں اور پی لیں‘ سوتے وقت استعمال کریں۔ اس شخص کا دعویٰ ہے کہ شوگر جتنی بھی زیادہ ہو وہ صبح بالکل نارمل ہوچکی ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 935 reviews.