Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورۂ الم نشرح پڑھیں‘ قدرت کا کرشمہ دیکھیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

دو تین دن گزر گئے کتاب نہ ملی‘ پریشانی سے ایک دن کتاب کی تلاش میں مصروف تھے۔ میرے ذہن میں سورۂ الم نشرح کا خیال آیا میں نے فوراً ان کو اس کے پڑھنے کی تاکید کی‘ ساتھ یہ بھی کہا فوراً مل جائے گی۔
فیاض حسین عاجز‘ پنڈ دادنخان

ایک مرتبہ میں ٹیوشن پڑھانے گیا‘ ذہن کے کسی گوشے میں یہ بات موجود تھی کہ سورۂ الم نشرح سے گم شدہ چیزیں مل جاتی ہیں‘ بچوں نے کہا: قاری صاحب ہمارا کرکٹ بیٹ جو کہ نیا لائے تھے‘ امی کو دیا انہوں نے کہیں رکھ دیا اور بھول گئیں ہیں‘ کوئی وظیفہ بتائیں کہ ہمارا کھویا ہوا بیٹ مل جائے۔ میں نے بے یقینی میں ان کو کہہ دیا سورۂ الم نشرح پڑھ لیں مل جائے گا۔ میں یہ بتا کر ان کو سبق پڑھا کر چلا گیا۔ دوسرے دن میں نے ان سے ایسے ہی پوچھا کیا بیٹ مل گیا؟ بڑے جوش و خوشی سے جواب ملا: جی ہاں! مل گیا۔ میں نے دوبارہ سوال کیا کیا سورۂ الم نشرح پڑھی تھی۔ جواب ملا جی ہاں! ایک ہی بار پڑھی تھی‘ مل گیا۔ میں قدرت کے اس کرشمے پر بہت حیران ہوا۔ اس کے بعد تو میں نے اس سورۂ مبارکہ کو اپنا وظیفہ بنالیا چونکہ مجھے بھول جانے کی عادت ہے اب میں جب بھی کوئی چیز بھول جاتا ہوں تو فوراً سورۂ الم نشرح پڑھ لیتا ہوں وہ چیز مل جاتی ہے یا یاد آجاتا ہے کہ میں نے کہاں رکھی تھی۔
ایک مرتبہ میرے ایک گہرے دوست جو کہ میرے کلاس فیلو ہیں۔ ان کی کتاب گم ہوگئی۔ موصوف چونکہ لاپروا آدمی ہیں‘ لہٰذا ایک ساتھی جس کے ساتھ پیریڈ پڑھنے کے دوران اساتذہ نے انہیں کوئی کام کہا تو وہ اپنی کتاب اس کو پکڑا کر چلے گئے اور پھر جمعرات کو چونکہ تین پیریڈ کے بعد چھٹی ہوجاتی اور جمعہ کو مکمل چھٹی ہوتی ہے تو موصوف اپنی لاپرواہی کی وجہ سے کتاب بھول گئے کہ کس کو دی تھی۔ جمعہ کو مجھے فون کیا کہ کتاب آپ کے پاس تو نہیں میں نے ان کو مطمئن کیا کہ نہیں میرے پاس کتاب نہیں۔ میں صبح مدرسہ گیا تو پریشان تھے کہ نئی کتاب کہیں کھوگئی ہے۔ دو تین دن گزر گئے کتاب نہ ملی‘ پریشانی سے ایک دن کتاب کی تلاش میں مصروف تھے۔ میرے ذہن میں سورۂ الم نشرح کا خیال آیا میں نے فوراً ان کو اس کے پڑھنے کی تاکید کی‘ ساتھ یہ بھی کہا فوراً مل جائے گی۔ بتانے کی دیر تھی ایک مرتبہ انہوں نے یہ سورۂ مبارکہ پڑھی ایک مرتبہ ہی پڑھنے سے اس نے ایک صندوق جس کو تالا نہیں لگاہوا تھا( جس میں مشترکہ کلاس کی کتب پڑھی ہیں) اس میں اس نے دیکھا تو سامنے اس کی کتاب پڑی تھی‘ غرض اس کے پڑھنے سے ننانوے فیصد مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ ایسے تو مختصر بے شمار فوائدحاصل ہوئے ایک آخری واقعہ جو کہ بظاہر عام سا نظر آتا ہے مگر میرے لیے بڑا خاص ہے۔ قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ پچھلے دنوں میں نماز پڑھنے مسجد گیا۔ نماز کے اختتام پر مسجد سے باہر نکلنے پر یہ بھول گیا کہ کون سے جوتے پہن کر آیا تھا۔ میرے ذہن کے مطابق جو جوتے میں پہن کر آیا تھا وہ مل نہیں رہے تھے۔ میں سمجھا کہ کوئی جوتے اٹھا کر لے گیا ہے۔ میں نے پریشانی کے عالم میں سورۂ الم نشرح پڑھنی شروع کردی ابھی سورۂ مکمل بھی نہیں کی تھی کہ میرے جوتے بالکل میرے سامنے پڑے تھے۔ فقیر نے ایسے تجربات کی وضاحت کی کہ سورۂ الم نشرح جو کہ قرآن مجید فرقان حمید کی 94 ویں سورۂ ہے اور تیسویں پارہ کی 18 ویں سورۂ ہے۔ اگر آپ باتیں بھول جاتےہیں کوئی چیز مل نہیں رہی‘ چوری یا گم ہونے کی صورت میں ضرور کثرت سے یہ سورۂ مبارکہ پڑھیں۔ انشاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا اور فقیر کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 946 reviews.