ماہِ اگست کے جوابات
٭ محمد صدیق صاحب آپ کے لیے ایک ٹوٹکہ بتا تا ہو ں جو آج سے 41 سال قبل مجھے ایک با با جی نے بتا یا تھا کہ جب بھی جسم یا کوئی حصہ سن ہو تو بکثرت درود شریف پڑھیں لا جوا ب چیز ہے اور بطور دوا معجو ن فلا سفہ استعمال کریں ۔ (راحت مبین ۔ کرا چی )٭ قاریہ عبیدہ شکور صاحبہ آپ اونچی آواز میں قرآن پڑھتی ہیں گلا بیٹھ جاتاہے ۔ اس کے لیے خود میرا اپنا تجر بہ ہے کہ آپ جڑپا ن ملٹھی تھوڑا تھوڑا ٹکڑا لے کر منہ میں رکھیں اور چو ستی رہیں۔ سارا دن اس طرح صبح و شام رکھیں ۔ (قاری واصف رشید۔چک مﺅ کل)٭ وقار صاحب آپ کے سیا ہ ہونٹو ں کا علا ج یہ ہے کہ آپ لیمو ں لگائیں یعنی ملیں ہلکا ہلکا روزانہ صبح ملیں پھر ہلکا با دام روغن لگا لیں۔ صبح و شام کریں 40 دن میں لا جو اب نتا ئج ملیں گے ۔ (روبینہ کو ثر ۔ جھنگ )٭نور احمد صاحب آپ کو بیٹھے بیٹھے زور دار جھٹکا لگتا ہے۔ یہ دراصل بیما ری ہے۔ آپ حیا تین اور وٹامن B استعمال کریں ۔ (زوار حسین قمر ، چکوال ) آپ کو جھٹکا لگتا ہے یہ جا دو ہے اس کا علا ج ہر نماز کے بعد 3-3 بار چاروں قل مع تسمیہ ہے۔41 دن کریں اور سو تے وقت دائیں کندھے پر فرشتے سے کہا کریں اللہ تعالیٰ کے حکم سے میری حفاظت بڑھا دو ۔ ( فضل ربی ۔ صوا بی ) ٭محترمہ عائشہ صاحبہ سر درد کی وجہ جنا تی اور شیطانی شرا رت ہے آپ سر پر انگلی سے تسمیہ پو را لکھا کریں سانس روک کر یہ عمل دن میں ہر نماز کے بعد کریں۔ 7 بار لکھیں کچھ عرصے میں وا ضح رزلٹ ملے گا ۔ (عمارہ اقبال ۔ رحیم یا ر خاں ) سردرد کی وجہ سے معلوم ہو تا ہے کہ آپ کو دائمی نزلہ جما ہواہے آپ اطریفل اسطخدو س استعمال کریں اور جوارش جالینوس کھا نے کے بعد لیں ۔ (ڈاکٹر قیصر علی ۔ ہر ی پو ر )سر درد کی وجہ آپ کو ٹینشن ہے آپ کسی نفسیا تی معالج سے ملیں یا پھر ٹینشن نہ لیں (وا جد رسول ۔ یزما ن ) ٭ واجد حسین اور لکشمن داس صاحب قد بڑھانے کے لیے آپ حضرات تخم سرس او ر اجوائن دیسی ہم وزن پیس کر 1/2 چمچ پانی کے ساتھ ہر کھا نے کے بعد لیں کم از کم 5 ماہ تک۔ (مہوش تنویر ۔ اسلام آبا د )٭ محترم آصف صاحب میرا اپنا تجربہ ہے کہ خود مجھے اور میرے میا ں کو جب بھی نظر بد لگتی ہے تو میں نے دو انمو ل خزانہ پڑھ کر دم کیا اور دم کیا ہوا پانی پلا یا 90 دن تک ۔ ( اصغر حسین ۔ کوئٹہ ) نظر بد کے لیے سورئہ قریش ہے مع تسیمہ 40بار صبح و شام دم کر لیں۔ میرا با ر بار کا تجربہ ہے ۔ (قاری عطا ءاللہ ۔ وزیر آ با د ) ٭ محتر م عذرا یونس صاحبہ آپ کی اولا د نے آپ کو چھوڑا ہے ما یو س نہ ہوں میں خو د اوسلو میں رہتی ہو ں آپ اپنا نمبر عبقری کے ذریعے کسی طر ح دیں میں آپ کی مدد کرو ں گی ۔ ( عظمت کلثوم ۔ اوسلو یو رپ ) آپ اولا د کا تصور کر کے سورئہ الضحٰی مع تسمیہ دن رات پڑھیں ۔ با وضو پڑھیں بے وضو بھی پڑھ سکتی ہیں۔ سارا دن میں ہزارو ں کی تعداد میں پڑھیں ۔ 40 دن حد 70 دن تک پڑھیں۔ میری بہن کے ساتھ یہی معاملہ ہو ا تھا۔ ( وقار انجم ۔ دبئی ) ٭ محترم محسن عزیز صاحب بیٹی پا گل ہے مو ت کی دعا نہ کریں۔ کو شش کر کے اس کانو ں میں ہر نماز کے بعد ہلکی آواز میں 7-7 بار اذان دیں۔ کچھ ما ہ لگا تا ر یہ عمل کریں ۔ یہ عمل مجھے حکیم صاحب ( ایڈیٹر عبقری ) نے بتا یا تھا ۔میں نے جس جس کو بتا یا وہ بالکل بہترین ہو گئے اور ان کا مسئلہ حل ہو گیا ۔ ( صدف۔ ساہیوال)
ماہ ستمبر کے سوالات
٭ میر ی اولا د نافرمان ہو گئی ہے میں عا جز آگئی ہو ں اب تو دعا کر تی ہو ں کہ یا تو اولا د مر جا ئے یا میں مر جا ﺅ ں کوئی عبقری کا پڑھنے والا میرا مسئلہ حل کر سکتا ہے کیو نکہ میری زندگی تھوڑی ہے، جلدی کریں ۔( ایک دکھی ماہ ۔ حیدر آبا د)
٭ مجھے ہر وقت ایک سا یہ نظر آتا ہے جو کبھی مجھ سے جدا نہیں ہو تا ۔ہا ں سو جاﺅ ں تو ٹھیک ورنہ وہ سایہ مجھے خوف زدہ کر تا رہتا ہے ۔ آخر کیا کروں یہ عرصہ 17 سال سے ہے ( نو رجہا ں بیگم ۔ تو نسہ ) ٭ مجھے شو گر ہوئی اور بڑھ گئی ہے۔ اب زخم ہو گئے ہیں جو کسی طر ح ختم نہیں ہوتے۔ میں کیا کرو ں مجبو ر ہوں، کسی دوائی سے ختم نہیں ہو تے ۔ ( بنت یو سف ۔ لندن )
٭ میرا شو ہر دوسری عورتو ں کی طر ف دلچسپی لیتا ہے ۔ میں خدمت میں کمی نہیں کر تی ۔ اب بیٹیا ں جوان ہیں ۔ان کا بھی فکرنہیں ۔آخر تھک ہا ر کر عبقری کے قارئین سے التجا کر تی ہو ں ۔ (مہنا ز قیو م ۔ بہا ولپور ) ٭ میرے پو رے جسم پر ایک بیما ری ہے کہ تل اور چھلکے ہیں۔ چھلکے اتر جا تے ہیں پھر بن جا تے ہیں ۔ یہ صرف جسم کے ڈھکے ہوئے حصو ں پر ہو تے ہیں ۔ صر ف کھا نے کی دوائی بتائیے لیکن صرف تجربہ شدہ ( عرفان منور۔ اوکا ڑہ )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 507
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں