Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سلام کو رواج دینا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری بہت اچھا شمارہ ہے اور میں اس کو ہر ماہ باقاعدگی سے خریدتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت دے ۔ میں ایک تحریر ماہنامہ عبقری کو بھیج رہا ہوں۔ سلام کو رواج دینا: سلام کیا ہے؟ (السلام علیکم) مسلمان کا ایک امتیازی وصف کہ وہ سلام کو عام کرتا ہے۔ اسلام میں سلام کا رواج محض معاشرتی رسم کے طور پر نہیں ہے جسے انسان نے مختلف زمانوں میں ایجاد کیا اور اسے رواج دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اہل ایمان کو سلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو‘ جب تک گھر والوں کی رضامندی نہ حاصل کرلو اور گھر والوں پر سلام نہ بھیج لو‘‘ اسی طرح بے شمار احادیث میں سلام عام کرنے اور ہر ایک کو سلام کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا کہ اسلام میں کون سا عمل سب سے بہتر ہے؟ فرمایا: ’’کھانا کھلاؤ اور سلام کرو‘ خواہ کسی کو پہچانتے ہو یا نہیں‘‘ آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے قربت اور اس کی خوشنودی‘ نعمتوں اور انعامات کا مستحق اس شخص کو قراردیا ہے جو سلام میں پہل کرے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ’’سوار پیدل کو سلام کرے‘ پیدل بیٹھنے والے کو اور تھوڑے زیادہ کو سلام کریں۔ بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ چھوٹا بڑے کو سلام کرے۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ہمیں سات چیزوں کا حکم دیا: 1۔ مریض کی عیادت کرنا۔ 2۔ جنازوں کے پیچھے چلنا۔ 3۔ چھینکنے والے کا جواب دینا۔ 4۔ کمزور کی مدد کرنا۔ 5۔ مظلوم سے تعاون کرنا۔ 6۔سلام کو عام کرنا۔ 7۔ قسم کھانے والے کی قسم پوری کرنا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 114 reviews.