Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مچھلی کا تیل کھائیں‘خوش‘ صحت مند اور تروتازہ رہیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

مچھلی کا تیل وریدوں اور شریانوں کو تنگ نہیں ہونے دیتا اور جسم کے اندر سوزش کو کم کرتا ہے۔ سائنسی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ مچھلی کا تیل دل کے امراض‘ ہائی بلڈپریشر اور جوڑوں کے دوروں کے لیے مؤثر ہے۔عام طور پر 9-3 گرام (یعنی چائے والا آدھا سے ڈیڑھ چمچ) یومیہ استعمال کرنا چاہیے۔

قارئین! آج کل اکتوبر چل رہا ہے‘ موسم میں خنکی شروع ہوچکی ہے۔ رات کو ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایسے موسم میں لوگوں کاسب سے زیادہ جس کھانے کی چیز کی طرف رجحان ہوتا ہے وہ ہے مچھلی!سرد رات میں تلی ہوئی یا بیسن لگی گرم گرم مچھلی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔مچھلی کے گوشت کے بے شمار فوائد ہیں جنہیں آپ وقتاً فوقتاً اخبارات‘ رسائل یا دوسرے ذرائع ابلاغ میں پڑھتے یا سنتے رہے ہوں گے۔مگر مچھلی کے تیل کے فوائدکا بہت ہی کم لوگوں کو علم ہے۔مچھلی کا تیل بہت سے امراض کا تیربہدف علاج ہے۔ آئیے! آج ہم مچھلی کے تیل کی کچھ کرامات پڑھتے ہیں۔
بہت سے تجربات سے یہ بات واضح ہوکر سامنے آئی ہے مچھلی کے تیل کے استعمال سے خون کے اندر ٹرائی گلیسرائیڈ کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی ایل کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کو اچھا کولیسٹرول سمجھا جاتا ہے۔ اس کےاستعمال سے خون جلدنہیں جمتا اور ہوموسسٹین جس کی زیادتی آج کل بلڈپریشر کی وجہ بیان کی جاتی ہے کہ سطح جسم میں کم ہوجاتی ہے۔ یہ ایک امینوایسڈ ہے جو دل کے امراض پیدا کرنے کا موجب بنتا ہے۔ مچھلی کا تیل وریدوں اور شریانوں کو تنگ نہیں ہونے دیتا اور جسم کے اندر سوزش کو کم کرتا ہے۔ سائنسی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ مچھلی کا تیل دل کے امراض‘ ہائی بلڈپریشر اور جوڑوں کے دوروں کے لیے مؤثر ہے۔عام طور پر 9-3 گرام (یعنی چائے والا آدھا سے ڈیڑھ چمچ) یومیہ استعمال کرنا چاہیے۔ نوگرام مچھلی کے تیل میں تقریباً پانچ گرام ضروری فیٹی ایسڈ ہوتا ہے۔ دوسری طرف مچھلی کےتیل سے تقریباً 1.8 گرام ای کو سائپین ٹینوئک ایسڈ ملنا چاہیے۔ یہ بھی ضروری فیٹی ایسڈز کی فہرست میں شامل ہے اور اس کے علاوہ 0.9 گرام دوکو ساہیکسا اینوئک ایسڈ بھی موجود ہے۔السی میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتاہے۔ لہٰذا مچھلی کی جگہ السی کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ السی کے تیل میں ناخوشگوار بو کم ہوتی ہے۔ بعض ادارے مچھلی کے تیل کے ساتھ وٹامن ای کو ملا دیتے ہیں یا پھر آکسیجن کو نکال لیتے ہیں تاکہ تیل خراب نہ ہونے پائے کیونکہ وٹامن دافع تکسید خصوصیات کا حامل وٹامن ہے۔
اس کے علاوہ دوسری ضروری بات یہ ہے کہ السی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مختلف ہے چنانچہ السی کے تیل کے استعمال سے وہ نتائج برآمد نہیں ہوتے جو مچھلی کے تیل کے استعمال سے ہوتے ہیں۔مچھلی کے تیل کی بنیادی خصوصیات میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنا‘ خون کو جسم میں جمنے نہ دینا اور اس میں ہوموسسٹین کی مقدار کم کرنا شامل ہے۔ کچھ تحقیقی تجربات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ سیرم میں موجود ٹرائی گلیسرائیڈ کو بھی کم کرتا ہے اور یہ تمام چیزیں ذیابیطس کے مریض کیلئے ضروری ہیں کیونکہ مچھلی کا تیل ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ مچھلی کا تیل جوڑوں کے دردوں کی علامات کو کم کرتا ہے۔ خواتین جن کو ماہواری کے دوران انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ ان کو مچھلی کے تیل السی کے تیل اور گیمالی نولی نک ایسڈ کے استعمال سے کافی افاقہ ہوتا ہے لیکن ترجیح کے طور پر مچھلی کا تیل زیادہ مفید گردانا گیا ہے۔ مقدار خوراک کے لحاظ سے 42 نوجوان خواتین کو چھ گرام یعنی چھوٹا چائے کا چمچ یومیہ استعمال کروایا گیا جس سے ان خواتین کو 1080 ملی گرامEPAاور 720 ملی گرام ڈی ایچ اے میسر آسکتا ہے اور اس کو دو ماہ کیلئے استعمال کروایا گیا تو اسی فیصد خواتین میں ماہواری کے دوران درد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ہاتھ پاؤں کو جب ضرورت سے زیادہ سردی محسوس اس میں بھی مچھلی کا تیل مفید ہے۔ چنبل کے مرض میں بھی مفید ہے اور گردہ کے امراض میں بھی مؤثر ہے۔چنبل کے مرض کیلئے ایک بڑا چمچ یومیہ مچھلی کا تیل استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس کا استعمال خارش‘ سرخی اور کھال کے اترنے میں کافی مفید ثابت ہوا ہے لیکن یہ چنبل کے دھبوں میں کمی نہیں کرتا۔ ہڈیوں کے کمزور ہونے کی صورت میں مچھلی کے تیل کا استعمال کیلشیم کے جذب ہونے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ خواتین ماہواری کے بند ہونے کےعرصہ میں مچھلی کے تیل کے استعمال سے شفاءپاسکتی ہیں۔ خون کو پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے لوگوں کو احتیاط سے مچھلی کا تیل استعمال کرنا چاہیے کیونکہ مچھلی کا تیل بھی خون کو پتلا کرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 130 reviews.