Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پاک فوج کے ساتھ اللہ کی مدد کا انوکھا واقعہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

اگلی صبح ایک جوان ایسے ہی ٹہل رہا تھا ‘ اچانک اس نے ایک کھائی میں دیکھا تو اسے دور نیچے ایک خاکی سی چیز نظر آئی۔ اس نےفوراً ہم سب کو اطلاع کی ‘ ہم سب وہاں پہنچے اور دوربین سے نیچے دیکھا تو ایک جوان پڑا تھا۔مختلف تدابیر کرکے گھنٹوں لگا کر کچھ جوانوں کو نیچے بھیجا گیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اپنی زندگی کے 32 سال پاک فوج کی خدمت کی ہے۔ اس دوران بہت سے نشیب و فراز آئے‘ بارڈر پر بہت ہی عجیب و غریب کچھ واقعات بھی ہوئے۔ آج کل میں ریٹائرڈ فوجی کی زندگی گزار رہا ہوں اور جب کبھی تنہا ٹیرس پر بیٹھ کرچائے کا کپ ہاتھ میں پکڑ کر بہار رفتہ کی یادیں دماغ میں بستی ہیں تو چہرے پر ہلکی سی مسکان اور آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ فوج میں گزرے صبح و شام کتنے شاندار ہوتے ہیں اس کا مشاہدہ صرف کسی پاک فوج کے جوان کو ہی ہوسکتا ہے۔سروس کے دوران ایک مرتبہ ہماری ڈیوٹی آزادکشمیرکے پہاڑی علاقوں کے جنگلات میں بارڈر پر لگی۔وہاں ہمارا مقابلہ دشمن کے ساتھ ساتھ جان لیوا کھائیوں اور خطرناک جانوروں سے بھی تھا۔ان علاقوں میں ایسی ایسی خطرناک کھائیاں ہیں کہ اگر کوئی گیا تو اس کی ہڈی تک ملنا مشکل ہے کیونکہ ہزاروں فٹ گہری نوک دار پتھریلی کھائیوں میں جب کوئی گرتا ہے تو اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں اور جو بچتا ہے وہ درندے نہیں چھوڑتے۔ہمیں وہاں آئے چند دن ہی ہوئے تھے کہ ایک مرتبہ ہمارا ایک جوان’’ر۔خ‘‘ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ایک ہزاروں فٹ گہری پتھریلی کھائی میں گرگیا اس سے بھی خطرناک بات ہمارے کسی ساتھی کو اس کے گرنے کا علم نہ تھا۔ جب وہ کافی دیر غیرحاضر رہا تھا تو ساتھیوں کو تشویش ہوئی اس کو ادھر ادھر جنگلوں میں خوب ڈھونڈا گیا مگر وہ نہ ملا تو سمجھا گیا شاید وہ بھاگ گیا ہے۔ ہمارے آفیسرز کے حکم پر ہمیں کہا گیا کہ آس پاس شہر کے بس اڈوں اور دیگر جگہوں پرجاکر اس کو تلاش کیا جائے۔ ہم نے باہر جانے والے راستوں ‘ بس اڈوں ہر جگہ چھان ماری مگر ہمیں وہ جوان نہ ملا۔سب پریشان تھے کہ اچانک وہ کہاں غائب ہوگیا؟ ان کی پوسٹ سے لے کر ہیڈکوارٹر تک رات گئے تک سب ڈھونڈتے رہے مگر وہ نہ ملا۔تھک ہار کر اس کی تلاش بند کردی گئی اور صبح اس کے گھر رابطہ کرنے کاسوچ کر سب سوگئے۔اگلی صبح ایک جوان ایسے ہی ٹہل رہا تھا ‘ اچانک اس نے ایک کھائی میں دیکھا تو اسے دور نیچے ایک خاکی سی چیز نظر آئی۔ اس نےفوراً ہم سب کو اطلاع کی ‘ ہم سب وہاں پہنچے اور دوربین سے نیچے دیکھا تو ایک جوان پڑا تھا۔مختلف تدابیر کرکے گھنٹوں لگا کر کچھ جوانوں کو نیچے بھیجا گیا‘ آدھے دن کی محنت کے بعد وہ جوان بڑی مشکل سے اوپر لے کرآئے تو سب حیران رہ گئے کہ ہزاروں فٹ بلندی سے پتھروں سے ٹکڑا ٹکڑا کر نیچے گرنے والے کا جسم بالکل صحیح سلامت تھا‘ اتنے خطرناک جنگل میں جہاں بھیڑیے‘ تیندوے‘ سانپ ‘ بچھو اور پتہ نہیں کس کس قسم کے جانور ہیں انہوں نے اس کو چھوا تک نہیں اور اتنی شدید سردی کہ انسان دومنٹ باہر بیٹھ جائے تو اس کا خون جم جائے اور وہ جوان آدھا دن اور ساری رات کھلے آسمان کے نیچے پڑا رہا۔ اس کا جسم بالکل نارمل درجہ حرارت میں تھا‘ سانس چل رہا تھا۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچایا گیا۔ تھوڑی سی ٹریٹمنٹ کے بعد اسے ہوش آگیا۔ اس کے جسم کی چند ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں ‘ تقریباً ایک سال علاج کے بعد وہ بالکل تندرست ہوگیا اور یونٹ میں حاضر ہوگیا۔ 
الحمدللہ! اس جوان نے بقایا زندگی پاک سرزمین کی حفاظت میں گزاری اور آج کل وہ ایک کامیاب ریٹائر زندگی گزار رہا ہے۔ اس کی خواہش پر اس کا نام ظاہر نہیں کررہاہے۔ جب بھی یہ واقعہ یاد کرتا ہوں تو منہ سےسبحان اللہ نکلتا ہے کہ اللہ رب العزت پاک سرزمین کی حفاظت کرنے والے ایک ایک جوان کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری پاک فوج کو اسی طرح سربلند رکھے۔ آمین ثم آمین۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 132 reviews.