Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمزوری دور کرنے کیلئے شکر قند کھائیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

اسے دودھ میں ملاکر کھیر بناکر کھانے سے ایک تو حس ذائقہ کی تسکین ہوتی ہے اور دوسرے یہ جسم کو طاقتور اور فربہ بناتی ہے۔ اسی طرح اگر اسے محض چینی کے ہمراہ استعمال کیا جائے تو جریان جیسے مرض کیلئے بے حد مفید ہے۔ اسی طرح اس کا حلوہ بناکر کھانے سے جسم کو بہت زیادہ غذائیت حاصل ہوتی ہے۔

آلو کے خاندان سے تعلق رکھنے والی مشہور جڑ شکر قند کا سائنسی پیمانوں پر تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ جسمانی کمزوری سے پریشان ایسے افراد جو دبلے پن سے چھٹکارا پانے کیلئے باڈی بلڈنگ، ثقیل اغذیہ اور چربیلے مادوں پر مشتمل غذا لیتے ہیں اسی طرح جو افراد دوائیں کھاکر اپنے جسم کے کمزور حصوں کو بھرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان سب کیلئے محض شکرقند کا استعمال کرلینا ہی کافی ہے۔ اسی طرح وہ نوجوان جو اپنے ہاتھوں اپنی صحت تباہ کرلیتے ہیں اور بہت سے صنفی عوارض کی زد میں آکر جسم اور اعصاب کی کمزوری کی شکایت میں مبتلا ہوجاتے ہیں ان کیلئے بھی شیریں اور ذائقے دار شکرقند کا مخصوص طریقے سے استعمال بہت ہی مؤثر خصوصیات کا حامل سمجھا گیا ہے۔ سائنسی تجزئیے سے معلوم ہوا ہے کہ معتدل مزاج کی حامل شکر قند نشاستے اور قدرتی شکر کا مجموعہ ہے۔ جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ان دونوں اجزاء کی ضرورت پروٹین سے بھی زیادہ ہے۔ لندن کے ایک ماہر تغذیہ کے مطابق لوگ اپنا وزن بڑھانے کی کوشش میں جتنی پروٹین کھاسکتے ہیں، کھالیتے ہیں جوکہ جسمانی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے درست نہیں۔ ایسے افراد کی نظروں کے سامنے ان تن سازوں کی مثال ہوتی ہے جو ناشتے میں درجن بھر انڈے کی سفیدی اور کھانے میں کئی مرغ اُڑا جاتے ہیں لیکن چونکہ دبلے پتلے افراد کو ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ عضلات کو دبیز بنایاجائے لہٰذا ان کیلئے پروٹین سے زیادہ نشاستے کی اہمیت ہے۔ اس میں شک نہیں کہ ذہنی نشوونما اور جسمانی شکست وریخت کی اصلاح کیلئے پروٹین اہم ہے لیکن جب آپ نشاستے کے حصول کی خاطر بعض غذائیں استعمال کرتے ہیں تو جسم کو خود بخود پروٹین بھی حاصل ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے بھی جسمانی کمزوری کی اصلاح کیلئے شکرقند کے استعمال کی اہمیت مزید اجاگر ہوجاتی ہے کیونکہ اس میں پروٹین اور نشاستے کے ساتھ ساتھ گلوکوز، تانبا، وٹامن اے، بی ، سی اور ای بھی شامل ہوتا ہے۔ شکر قند ابال کر یا بھوبھل میں بھون کر کھائی جاتی ہے اطباء کے مطابق اسے ابالنے سے زیادہ بھوبھل میں بھون کر کھانا زیادہ مناسب اور فائدہ مند ہے۔ اسے دودھ میں ملاکر کھیر بناکر کھانے سے ایک تو حس ذائقہ کی تسکین ہوتی ہے اور دوسرے یہ جسم کو طاقتور اور فربہ بناتی ہے۔ اسی طرح اگر اسے محض چینی کے ہمراہ استعمال کیا جائے تو جریان جیسے مرض کیلئے بے حد مفید ہے۔ اسی طرح اس کا حلوہ بناکر کھانے سے جسم کو بہت زیادہ غذائیت حاصل ہوتی ہے، جسمانی کمزوری دور کرنے اور صنفی قوت کی تقویت کیلئے شکر قند کا حلوہ ایک بہترین قدرتی غذا ہے۔ آئیے! اب ہم شکر قند کے مقوی حلوے کی ترکیب ملاحظہ کرتے ہیں۔ شکر قند کو باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر خشک کرلیں اس کے بعد کوٹ لیں اور چھان کر آٹا بنائیں۔ تقریباً 30 گرام یہ آٹا 25 گرام گھی میں بھونیں اور آدھا پائو چینی یا شہد کا قوام شامل کرکے حلوا بنالیں۔ اگر چاہیں تو ذائقے اور غذائیت میں اضافے کیلئے اس میں بادام، پستہ اور کھوپرے کی گریاں باریک کتر کر ملادیں۔
فربہ افراد اور وہ لوگ جن کا معدہ پہلے ہی کمزور ہویعنی بد ہضمی کا شکار رہتے ہوں انہیں شکر قند کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے لیکن شکر قند کے ثقیل پن اور دیر ہضم ہونے کی اصلاح شہد سے کی جاسکتی ہے۔ اس طرح ہر فرد کیلئے اس کا استعمال موثر اور توانائی کے حصول کا ایک عمدہ قدرتی ذریعہ بن جاتا ہے۔ جسمانی کمزوری دور کرنے اور صنفی طور پر طاقتور ہونے کیلئے شکر قند کا صبح نہار منہ ناشتے کی صورت میں استعمال بھی بہت مفید ہے۔ اس کیلئے کم از کم سو گرام شکر قند ابال کر کھائیں اس کے ساتھ 12 دانے بادام کی گری اور تقریباً 25 گرام کشمش را ت کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح شکر قند کے ہمراہ پانی پھینک کر کھالیں اور پھر ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ شہد ملاکر پی لیں اس طرح کچھ ہی عرصے میں آپ ذہنی اور جسمانی طور پر بالیدہ ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو اس کے مفید اثرات اور بھی جلد سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 223 reviews.