Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تہدیدی نامہ نے مکار عاملین سے جان چھڑوا دی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے چھ ماہ سے عبقری کی قاری ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے جو آپ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے لوگوں کے مسائل حل کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں آپ کی سوچوں سے بڑھ کر آپ کو عطا فرمائے۔ آمین! ہم نے جب سے ہوش سنبھالا تب سے بندشوں اور جادو میں گھرے ہوئے تھے۔ میرے والدین علاج کرا کرا کے تھک چکے تھے۔ الٹا نقصان ہی ہوتا‘ گھر کے حالات اور تنگ ہوجاتے۔ میرا دل اتنا گھبراتا جیسے پھٹنے لگا ہو اور ایسے محسوس ہوتا کہ جادو اترنے کی بجائے اور ہورہا ہے۔ ہم پھر علاج کروانا چھوڑ دیتے لیکن کاموں میں بندش ہونے کی وجہ سے میرے والدین کسی اور عامل کے پاس جانا شروع کردیتے جن میں سے ایک عامل نے مجھے فون پر دم کرنے کے بہانے مجھ سے باتیں اور دوستی کرنی شروع کردی اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا اور میں ان کی عزت ہی کرتی رہی۔ میری زبان میں بھی تین سال سے بندش تھی باتیں ٹھیک کرتی لیکن عربی نہیں پڑھی جاتی اس وجہ سے میری آنٹی نے مجھے ’’منزل‘‘ پڑھنے کیلئے دی‘ پانچ دن ہی پڑھی تو ’’منزل‘‘ کی برکت سے وہ عامل بُرا لگنے لگ گیا۔ ہم نے فوراً اس سےرابطہ ختم کردیا۔ پھر اس نے ہمیں اتنا تنگ کیا کہ میں بتانہیں سکتی۔ ہم نے اسے اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیا پھر اس نے ہماری جان چھوڑی۔ پھر ایک سال کے بعد میری پھوپھی ایک عامل کو لےکر ہمارے گھر آئیں اس عامل نے کہا کہ (ن) کو چار سو اور باقی گھر والوں کو ایک سو جن چمٹے ہوئے ہیں۔ چند ہی دنوں میں میری حالت مزید خراب ہوگئی‘ امی نے اسے میری حالت بتائی تو کہنے لگا کہ (ن) کو فون پر دم کروالیا کریں میں پہلے ہی ڈری ہوئی تھی لہٰذا ہم نے ادھر سے بھی رابطہ ختم کرلیا۔ پھر دو تین ماہ بعد کسی اور عامل کے بارے میں میرے ابو کو پتہ چلا جس کے بارے میں مشہور تھا کہ بہت اچھا انسان ہے‘ بغیر پیسوں کےکام کرتا ہے اور فوراًکام ہوجاتے ہیں۔ پھر اس کے پاس گئے‘ اس نے کہا کہ آپ کے گھر آنا ہے‘ پھر ہی آپ کے کام صحیح ہونگے‘ آپ کے گھر بہت بڑی بلا ہے جو آپ کو ہروقت پریشان رکھتی ہے اور ہر کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے اور وہ (ن) کو چمٹی ہوئی ہے اور وہ مذہب کی عیسائی ہے جس وجہ سے (ن) کی زبان میں بندش ہے اور اس کی شادی بھی نہیں ہونے دے رہی اورایک بات اور عجیب کہی کہ چوبیس گھنٹے میں ایک مرتبہ (ن) کا چہرہ تبدیل ہوتا ہے لیکن میرے گھروالوں کو اور نہ ہی مجھے کبھی کوئی جن نظر آیا اور نہ ہی میرا چہرہ تبدیل ہوتے دیکھاگیا اور نہ ہی مجھے کبھی کسی قسم کادورہ پڑا ہے اور یہ بھی کہا کہ اپنے گھر کسی عامل کو نہیں آنے دینا (ن) کا مسئلہ سنگین ہے پھر وہی عامل مجھے اور میری چھوٹی بہن کو اپنی بیٹیاں بنا کر گیا۔ چار دن ذرا سکون ملا پھر ویسے ہی حالات ہوگئے جیسے پہلے عاملوں کی طرح ہوتے تھے۔ گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے‘ ہر کوئی خاص کر میرے ساتھ لڑتا جھگڑتا‘ آٹھ مہینے تک ایسے ہی ہوتا رہا اور عامل لارے لگاتا رہا کہ سارے کام ہوجائیں گے لیکن کچھ نہ ہوا اور گھر کے حالات مزید بگڑگئے۔ پھر میں نے خود ہی ’’عبقری‘‘ میں سے تہدیدی نامہ لکھ کر گھر میں لگایا تعویذ بنا کر سب نے گلوں میں باندھے۔ پھر تہدیدی نامہ کی برکت کی وجہ سے پتہ چلا کہ اس عامل نے ہی ہمارے گھر کےحالات مزید خراب کیے تھے۔ مگر اب الحمدللہ اس تہدیدی نامہ کی برکت سے ہمارے گھر میں سکون آگیا ہے‘ میری طبیعت بھی خراب نہیں ہوتی۔ لڑائی جھگڑے‘ ڈر لگنا سب ختم ہوگیا ہے اور خاص کر ہماری نام نہاد جھوٹے مکار عاملوں سے جان چھوٹ گئی ہے۔
تہدیدی نامہ مبارک درج ذیل ہے:۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 229 reviews.