Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آڑو، آلوبخارا اور جامن سے دوستی کیجئے اور کمال دیکھئے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

جامن قوتِ باہ بڑھاتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے۔ صفراوی دستوں میں تسکین دیتا ہے اور بند کرتا ہے۔گرم مزاج والے خواتین و حضرات کے معدہ و جگر کو قوت دیتا ہے،خون کے جوش کو دور کرتا ہے،جامن کا سرکہ ورم طحال کو تحلیل کرتا ہے۔

آڑو:۔ انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر کئی زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان ٹاکسن کا کام گردوں میں اضافی دباؤ ڈالنا اور نظام کو روکنا ہے۔ پوٹاشیم اور آڑومیں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کمک حاصل ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاء درد ناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گردوں کی روایتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمرہ کی غذاءمیں شامل کرلیں۔اگر کوئی شخص وزن کم کرنے کاخواہاں ہے تو اُسے چاہیے کہ آپ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو بھی شامل کرلیں۔آلو بخارا : (1) آلو بخارا طبیعت کو نرم کرتا ہے۔ (2)پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ (3) خون کے جوش کو کم کرتا ہے۔ اسلئے بلڈپریشر کے مریضوں کو مفید ہے۔ (4) آلو بخارا مسکن صفراءاور ملین ہوتا ہے۔ (5) متلی میں آلو بخارے کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔ (6) گرمی کے سر درد میں آلو بخارے کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ (7)زخموں کو جلدی ٹھیک کرتا ہے۔ (8) اگر آلو بخارے کے پتے رگڑ کر ناف کے نیچے لیپ کیا جائے تو آنتوں کے کیڑے خارج ہو جاتے ہیں۔ (9) نزلے کو روکنے کےلئے آلو بخارے کے پتوں کا جو شاندہ بنا کر غرارے کرنا مفید ہوتا ہے۔ (10)آلو بخارے کا مربہ فرحت بخش اور قبض کشا ہوتا ہے۔ (11 ) خشک آلو بخارا رات کو بھگوکر صبح نہار منہ صرف پانی چھان کر پینا احتلام کےلئے مفید ہوتا ہے۔ اگر اس میں ایک چمچہ چائے والا سونف کے سفوف کا اضافہ کرلیا جائے تو دگنا فائدہ دیتا ہے۔ (12) رات کو سوتے وقت اگر آلو بخارے کے دس دانے کھائے جائیں تو صبح کو اجابت صحیح ہوتی ہے (13) خارش کو دور کرنے کےلئے آلو بخارے کا مسلسل استعمال بے حد مفید ہوتا ہے (14) کھانسی میں اس کا استعمال نقصان دہ نہیں ہوتا۔ (15) منہ اور حلق کی خشکی کو دور کرتا ہے۔(16) آلو بخارے میں وٹامن اے ، بی اور سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔(17) دماغی کام کرنے والوں کےلئے یہ بہترین غذا ہے۔(18) پاؤں کی جلن کو دور کرتا ہے۔ (19) چڑ چڑے مزاج والوں کےلئے یہ بہترین پھل ہے جس سے یہ مرض دور ہو جاتی ہے۔ (20)نیند کی کمی کی مرض میں آلو بخارے کا استعمال بہترین ہوتا ہے۔ (21) یرقان جیسے موذی مرض میں ایک پاؤ آلو بخارا، زیرہ سفید اور گوکھرو (پھکڑا)ہم وزن کا سفوف بنا کر دو ماشے سفوف ہمراہ مذکورہ بالا آلو بخارا دن میں تین دفعہ استعمال کرنا بے حد مفید ہوتا ہے۔ (22) جلدی بیماریوں میںآلو بخارا کے استعمال کے ساتھ ساتھ ایک دفعہ شربت عناب روزانہ پینا مفید ہوتا ہے۔ (23 ) پتے کی پتھری بننے سے روکنے کےلئے آلو بخارے کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس سے بعض دفعہ بنی ہوئی پتھریاں پگھل کر پتے سے نکل جاتی ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آلو بخارے کا روزانہ استعمال اس کے موسم میں معمول بنا لیا جائے۔ اگر موسم نہ بھی ہوتو خشک کو بھگو کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جامن:جامن قوتِ باہ بڑھاتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے۔ صفراوی دستوں میں تسکین دیتا ہے اور بند کرتا ہے۔گرم مزاج والے خواتین و حضرات کے معدہ و جگر کو قوت دیتا ہے،خون کے جوش کو دور کرتا ہے،جامن کا سرکہ ورم طحال کو تحلیل کرتا ہے۔پرانے سے پرانے اسہال کی مرض کو دور کرنے کیلئے مغز خستہ جامن کا سفوف ایک ماشہ تنہا دینے یا پھر ایک ماشہ سفوف خستہ انبہ کے ہمراہ دینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔جامن کو ذیابیطس (شوگر ) کی بیماری میں متواتر استعمال کرنے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اگر جامن کا رس اورآم کا رس ہم وزن ملا کر دیا جائے تو اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ ایک عمدہ غذا کا کام دیتا ہے اور پھر آم کی گرمی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ ذیابیطس کے مریض اگر تخم جامن تین تولہ، طباشیر ایک تولہ ،دانہ سبز الائچی خورد، ڈیڑھ تولہ کا سفوف بنا لیں اور صبح و شام ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی روزانہ استعمال کریں تو متواتر اکیس روز استعمال کرنے سے مرض مکمل کنٹرول ہو جاتا ہے اور یہ نامراد بیماری اس وقت تک اعادہ نہیں کرتی جب تک بہت زیادہ بد پرہیزی نہ کی جائے۔ جامن مادہ منویہ کو گاڑھا کرتا ہے۔ جامن تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے۔خون کی کمی کو پورا کرتا ہے اور مصفیٰ خون بھی ہے۔ پیشاب کی جلن میں انتہائی مفید ہے۔معدے کے زخم اور آنتوں کے ورم اس کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 904 reviews.