Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

چھوٹا قد: میرا قد چھوٹا ہے‘ میں اپنا قد بڑھانا چاہتا ہوں‘ براہ مہربانی کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے اللہ کے حکم سے جلد از جلد قد دراز ہوجائے میں آپ کا بہت شکرگزار رہوں گا۔ اللہ پاک آپ کو صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ (محمدعلی‘ کراچی)
جواب:آپ ساگو دانہ کاصبح خالی پیٹ ناشتہ کریں اس کے آدھے گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں۔اس کے بعد اچھا سا ناشتہ کریں۔ یہ ٹوٹکہ چند ہفتے ، چند مہینے بلاناغہ استعمال کریں۔ قد بڑھانے کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔
غلط محفلوں کی کارستانی: محترم حکیم صاحب! سب سے پہلے اللہ پاک کا شکرگزار ہوں جس نے توبہ کی توفیق عطا فرمائی۔ میں غلط محفلوں میں بیٹھنے سے اپنی جوانی کھوچکا ہوں‘ اب شادی کے نام سے ڈر لگتا ہے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی سستا سا نسخہ بتائیں جس سے میں شادی کے قابل ہوجاؤں۔( جواد احمد‘ کراچی)
مشورہ:آپ کیلئے انتہائی سستا اور نہایت کامیاب نسخہ تحریر کررہا ہوں یہ نسخہ آپ کے تمام پوشیدہ امراض کا آزمودہ علاج ہے۔ھوالشافی: بکھڑا‘ اسگندھ ناگوری‘ سونٹھ‘ ہم وزن کوٹ پیس کر تیار کرلیں اور دن میں تین مرتبہ آدھا چمچ نیم گرم دودھ ایک گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔ نوٹ: یہ نسخہ خواتین کی کمردردکیلئے بھی نہایت آزمودہ ہے۔
خشکی ہی خشکی: میرے سر اور کانوں میں بہت زیادہ خشکی ہے‘ یہ خشکی بچپن سے ہے‘ سردیوں میں اور زیادہ ہوجاتی ہے۔ اگر سر میں تھوڑی ہوتی ہے تو کانوں میں زیادہ خشکی ہوجاتی ہے۔ بہت سے شیمپو بھی استعمال کیے ہیں اور ایک دفعہ میڈیکل ٹریٹمنٹ بھی کروایا ہے لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ گرمیوں میں تھوڑا بہت ٹھیک ہوجاتا ہے۔ خشکی و سکری کے چھلکے کانوں میں سے اور بالوں سے نکلتے ہیں‘ خشکی کے چھوٹے چھوٹے ڈھیلے سر میں بن جاتے ہیں‘ کوئی اچھا سا علاج بتادیجئے‘ میری عمر صرف 14 سال ہے۔ (محمدسلمان شوکت‘یزمان)
مشورہ: دراصل آپ کے مر ض کی اصل وجہ دماغی کمزوری اور ٹینشن کی زیا دتی ہے ۔ اس کی وجہ سے دماغ کمز ور ہو گیا ہے اور کمزور دما غ کی وجہ سے یہ تمام مسئلہ ہے ۔ لہٰذا آپ خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا لیں اور ایک چمچ چائے والا دن میں تین بار استعمال کریں ۔ یاد رہے خمیرہ کسی اچھے دیانتدا ر طبیب کا بنا ہوا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا اور کلونجی پائوڈر ایک چوتھا ئی چمچ استعمال کریں ۔ غذا میں کھٹی چیزیں، اچار وغیرہ سے پرہیز کریں ۔ ایک حیر ت انگیز ٹوٹکہ جو بظا ہر آپ کیلئے عام سا ہو گا لیکن الرجی کے مریضوں کے لیے یہ ایک خدا ئی عطیہ ہے ۔ سرسو ں کا تیل روزانہ صبح اور شام چند قطرے ناف ، نا ک کے نتھنو ں میں اور مقعد کے اندر اور با ہر لگا ئیں ۔ میرے پا س بے شمار ایسے مریض آئے جو پرانی کھا نسی یہا ں تک کہ بچو ں کی کالی کھانسی، پرانی الرجی ، دمہ اور دما غی کمز وری میں مبتلا تھے جب ان کو یہ تیل لگانے والا نسخہ بتا یا گیا تو انہیں یقینی فائدہ ہوا۔
آنکھو ں کی بینائی ختم:میری عمر اس وقت ستر سال ہے‘ تین مرتبہ آنکھوں کا آپریشن کروا چکا ہوں‘ لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوسکے۔ اب آنکھوں کی نظر ختم ہوتی جارہی ہے‘ نظر نہیں آتا‘ بڑی مشکل سے چلتا پھرتا ہوں‘ آپ سے اپیل ہے ازراہ کرم کوئی نسخہ تجویز فرمائیں جس سے موجودہ نظر میں بہتری آجائے‘ بہت مہربانی ہوگی۔(راجہ ہراسب‘ مانسہرہ)
مشورہ:راجہ صاحب ! آپ یہ نسخہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ھوالشافی:کلونجی 100گرام قسط شیریں 50گرام تخم کاسنی 100 گرام تمام کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں ان ادویات سے چھ گنا زیادہ زیتون کا تیل ملا کر محفوظ رکھیں۔آدھا چمچ دوائی دن میں چار بار استعمال کریں۔
سر میں درد: میرے سر میں درد رہتا ہے‘ سر کے درمیان اور پیچھے والی جگہ میں شدید درد ہوتا ہے‘ جب سر درد ہوتا ہے تو ٹانگیں دائیں بائیں خودبخود حرکت کرتی ہیں ایسا لگتا ہےکہ ٹانگوں میں بالکل بھی جان نہیں ہے۔ ڈاکٹری علاج پچھلے نو سال سے کروا رہا ہوں مگر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آج تک سر میں کوئی چوٹ بھی نہیں لگتی۔ براہ مہربانی کوئی علاج تجویز کیجئے۔ شکریہ! (مہربان پناہ‘ غذر)
مشورہ:آپ اطریفل کشنیز تین گرام‘ جوارش شاہی چھ گرام ملا کر صبح و شام کھائیں۔ دس بارہ دن کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔ غذا میں سبزیاں،تازہ پھل مفید ہیں۔
60 سال تک جوانی: محترم حکیم صاحب! مجھے کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میں کم از کم ساٹھ سال تک طاقتور‘ فٹ‘ جوان اور میری مردانہ طاقت رہے۔ (م۔ر، لودھران)
مشورہ:آپ یہ نسخہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ھوالشافی: مغز املی کلاں‘ ستاور‘ بیج بند سُرخ‘ تا لمکھانہ‘ اندرجو شیریں‘ بدھارا‘ تخم لاجونتی‘ اسگندھ‘ بہمن سفید‘ مصری ان تمام دس چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس کر کسی جار میںمحفوظ رکھیں۔ اس دوا کا ایک چمچ چائے والا صبح و شام پانی سے کھالیا کریں۔ صبح دس بجے اور رات کو عبقری دواخانہ کی تیار کردہ’’ معجون مراد‘‘ ایک چمچ چائے والا اورحب جالینوس دو گولی دودھ سے کھالیا کریں۔ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ صبح کی سیر ضرور کریں‘ ورزش کی عادت اپنائیں‘ جسم اور ٹانگوں کی روغن زیتون سے مالش کیا کریں۔ انشاء اللہ آپ ساٹھ کیا اسی سال تک جوان رہیں گے۔
بدخوابی: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں عرصہ تین سال سے بدخوابی کا شکار ہوں‘ اوسطاً ہر ایک دن بعد بسترناپاک ہوجاتا ہے‘ شاید اسی وجہ سے پاؤں کی ایڑیاں اور ہونٹ پھٹتے رہتے ہیں۔ دانتوں پر بھی چھوٹے چھوٹے سیاہ داغ بن گئے ہیں‘ چہرے پر بھی دانے نکل آئے ہیں‘ کمزوری بھی ہے‘ چھوٹا پیشاب بھی جلد خشک نہیں ہوتا۔ براہ مہربانی کوئی طبی مشورہ عنایت فرمائیں یا عبقری کی ادویات میں سے کوئی دوا تجویز فرمائیں۔ (م،ط۔ مانسہرہ)
مشورہ: یہ مسئلہ حرام مغز سے متعلق معلوم ہوتا ہے، کمر کی مختلف ورزشیں کریں۔ سبزیاں‘ تازہ پھل‘چاول‘ دودھ وغیرہ سے پرہیز کریں، سرد چیزیں نہ کھائیں۔ بہت عمدہ قسم کا اصلی عرق عنبر ایک اونس غذا کے بعد دن میں تین بار پئیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔
آنکھوں کے آگے اندھیرا: میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہوں‘ جب میں پڑھنے بیٹھتا ہوں تو میرے سر میں درد اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ پڑھنے کو جی نہیں کرتااور شدید پریشانی ہوتی ہے۔ اس کا کوئی حل بتائیں۔ (خ،ر،ا،ت۔ جھنگ)
مشورہ: آ پ مندرجہ ذیل نسخہ کم از کم تین ما ہ استعمال کریں ۔ اطریفل اسطخدوس ، خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا ، جوارش جالینوس ، معجو ن عشبہ ، کسی اچھے دوا خانہ سے لے کر اوپر لکھی ہوئی تر کیب کے مطا بق استعمال کریں ۔پانچ وقت کی نماز پڑھیں‘ صبح اٹھ کر واک ضرور کریں۔ صبح صبح پارک میں جاکر سبزہ پر چلیں۔ انشاء اللہ بہت جلد آپ کے درج بالا مسائل حل ہوجائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 908 reviews.