Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری روحانی اجتماع کے حسین مناظر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

دلی سکون ملا‘ وہ سکون جو ہم نے کہیں بھی نہیں پایا ہوگا‘ نہ سردی کا احساس ہوا نہ ہی کسی مشکل کا‘ تین وقت بہترین کھانا وہ بھی اتنا لذیذ ایسا کھانا تو کبھی ہم گھر میں بھی نہیں بناسکتے۔ پہلے زندگی بے سکون تھی‘ بے چینی تھی‘ گھریلو الجھنیں تھیں‘ مگر جب سے اجتماع میں شرکت کی ہے اب پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہے

بے سکون زندگی میں سکون آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ پوری امت پر قائم دائم رکھے‘ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ‘ روحانی منزل‘ درود محل‘ عبقری دفتر‘ عبقری رسالے کی حفاظت فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی قدم قدم پر حفاظت فرمائے‘ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت دے‘ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ تسبیح خانہ سے جوڑ دے اور ہمیں بار بار آنے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں عبقری روحانی اجتماع نومبر 2015ء میں شامل ہوئی‘ دلی سکون ملا‘ وہ سکون جو ہم نے کہیں بھی نہیں پایا ہوگا‘ نہ سردی کا احساس ہوا نہ ہی کسی مشکل کا‘ تین وقت بہترین کھانا وہ بھی اتنا لذیذ ایسا کھانا تو کبھی ہم گھر میں بھی نہیں بناسکتے۔ پہلے زندگی بے سکون تھی‘ بے چینی تھی‘ گھریلو الجھنیں تھیں‘ مگر جب سے اجتماع میں شرکت کی ہے اب پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہے آپ نے جو اعمال بتائے ہیں کرتی ہوں اور دل سے دعا نکلتی ہے۔ اللہ پاک آپ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے۔ اب تو مجھے افسوس ہوتا ہے کاش! بہت پہلے آپ کا پتہ ہوتا آپ کے درس کی آواز کی اب اتنی عادت ہوگئی ہے کہ اس کےبغیررہ نہیں سکتے۔ (ج،ا۔ فیصل آباد)
تمام بُرے کام چھوڑ دئیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ عبقری روحانی اجتماع میں پہلی مرتبہ شریک ہوا اورآپ سے بیعت ہونے کا شرف حاصل ہوگیا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! روحانی اجتماع میں شرکت کی وجہ سے مجھے بہت کچھ ملا‘ دلی سکون، گھریلو سکون، رزق میں برکت، گھریلو پریشانیوں الجھنوں سے نجات یہ کچھ اجتماع میں گزرے لمحات کی برکت ہے۔ میری زندگی گناہوں میں ڈوبی ہوئی تھی مگر جب میں تسبیح خانہ سے اجتماع کے اختتام پر لوٹ رہا تھا تو اپنے دل ہی دل میں خود کے ساتھ عہد کررہا تھا کہ تمام برے کام چھوڑ کر اللہ کی طرف متوجہ ہو جاؤں گا اور گناہوں کی زندگی چھوڑ کر اپنے مرشد کی خدمت کروں گا۔ تسبیح خانہ سے میں نے آداب معرفت جدید حاصل کی اور اس کامطالعہ کرتا رہتا ہوں اس کتاب سے ہی پتہ چلا کہ اپنے مرشد سے رابطہ رکھنا کتنا ضروری ہے۔(محمدطارق قاسم)
اجتماع میں شرکت کے بعد سب ٹھیک ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے بیٹے کے ساتھ اجتماع میں حاضر ہوئی‘ اس کے بعد زندگی میں جتنی پریشانیاں تھیں سب ٹھیک ہوگئیں۔ زندگی ایسےبدلی کہ پانچ وقت کی نمازوں کے ساتھ تہجد کی پابندی ہوئی۔ جب میں روحانی اجتماع میں آئی تو بہت خوش تھی خوشی اتنی تھی کہ آخری منزل پر جانا بھی مشکل نہ لگا(حالانکہ میں بڑی مشکل سے سیڑھیاں چڑھتی ہوں) جب واپسی ہوئی تو نفل ادا کیے‘ اللہ کا شکر ادا کیا۔ اگلے سال آنے والے اجتماع کیلئے دعائیں کیں‘ بہت مزہ آیا‘ جب واپسی کیلئے سیڑھیاں اتر رہی تھی تو دل کہہ رہا تھا کہ ایسے اجتماع ہوتے رہیں‘ درس، ذکر، مراقبہ جاری رہے اور ہم شامل رہیں۔ اللہ آپ کو آپ کی پوری ٹیم، عبقری میں سب کام کرنے والے بہن بھائیوں کی حفاظت فرمائیں، اللہ میرے مرشد کے بیوی بچوں کی حفاظت فرمائیں۔ (ن،ا۔وہاڑی)
کاش! سارا سال ہی عبقری روحانی اجتماع رہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو لمبی عمر دے‘ صحت تندرستی دےتاکہ آپ ہم جیسے لوگوں کو سیدھےر استے پر لگاتے رہیں‘ آپ کے طفیل ہمیں ہدایت ملی‘ آپ رہنمائی فرماتے رہیں۔ میں تسبیح خانہ میں ہونے والے نومبر 2015 کے روحانی اجتماع میں شریک ہوئی۔ وہاں بہت ہی اچھا وقت گزرا‘ اللہ کیلئے کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ بہت وظائف کیے‘ پڑھائی کی‘ بیعت ہوئی۔ اتنا سکون ملا، اتنا مزہ آیا، اتنے مسائل حل ہوئے کہ میں سوچتی ہوں اے کاش سارا سال ہی عبقری روحانی اجتماع رہے۔ اب تو میں اعمال کرکر کے آپ کو ہدیہ کرتی رہتی ہوں۔ (ا،ک)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 939 reviews.