Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیات

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ پر اللہ کی ڈھیروں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور آپ اور آپ کی نسلیں ہمیشہ شادوآباد رہیں۔ میں تسبیح خانہ سے جڑنے کے بعد جو وظائف کرتی ہوں ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔ نماز فجر کے بعد سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ کھلا پڑھتی ہوں اور بیعت کارڈ میں دی گئی تینوں تسبیحات (تیسرا کلمہ، درود پاک اور استغفار) کرتی ہوں۔ وضو کی دعا پڑھتی ہوں۔ آپ نے مجھے کا وظیفہ کھلا پڑھتی ہوں۔ عشاء کے بعد سورۂ فاتحہ کا وظیفہ کرتی ہوں جو آپ نے سب گھر والوں کو کرنے کو بتایا۔ سونے سےپہلے مراقبہ کرتی ہوں۔ نمازوں میں آخری چھ سورتیں، سورۂ الم نشرح اور سورۂ فیل پڑھتی ہوں۔ آداب معرفت اور منتخب احادیث کا مطالعہ کرتی ہوں۔ باتھ روم میں جانے کی دعا لازمی پڑھتی ہوں۔ کھانا کھانے کے بعد سورۂ قریش تین بار پڑھتی ہوں۔ الحمدللہ نمازوں کی پابندی کرتی ہوں۔ نماز فجر کے بعد سورۂ یٰسین کی تلاوت اور ساتھ قرآن پاک کا کچھ حصہ پڑھتی ہوں۔ الحمدللہ! ان وظائف کی برکت سے مجھے اورمیرے گھر والوں کو لاجواب فوائد مل رہے ہیں۔ حالانکہ جس طرح مجھے وظائف کرنے چاہئیں میں اس طرح توجہ سے نہیں کررہی مگر پھر بھی ہماری دعائیں قبول ہورہی ہیں‘ گھریلو پریشانیاں ختم ہورہی ہیں‘ رزق میں برکت ہورہی ہے۔ اگر رات کو سوتے ہوئے جسم پر وزن پڑتا تھا جس سے نجات کیلئے اب یاقابض 33 مرتبہ پڑھ کر سوتی ہوں جس کی وجہ سے اب وزن نہیں پڑتا اور بہت پرسکون سوتی ہوں۔
روحانی کیفیت: عبقری سے میرا تعلق چار سال پرانا ہے‘ عبقری میں شائع مختلف وظائف اور درود پاک پڑھنےکی وجہ سے ہی میری بے چین زندگی میں ٹھہراؤ آیا ہے‘ مختلف وظائف جو کہ گزشتہ اڑھائی سال سے جاری ہیں وہ درج ذیل ہیں:۔ 1۔ درود حب تین ہزار مرتبہ روزانہ۔ 2۔ استغفار 313 مرتبہ روزانہ۔3۔ سورۂ اخلاص 200 مرتبہ روزانہ۔4۔ سومرتبہ روزانہ۔ 5۔ 90 مرتبہ روزانہ۔ 6۔ درود ناریہ اکتالیس مرتبہ روزانہ۔ 7۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح۔ 8۔ اول کلمہ طیب سومرتبہ روزانہ۔ 9۔ 100 مرتبہ روزانہ۔ 10۔ )

100 مرتبہ روزانہ۔ 11۔ سوا لاکھ مرتبہ کرکے اب ایک تسبیح روزانہ پڑھتی ہوں۔ اس کے علاوہ دو انمول خزانہ اور بیعت والی تسبیحات بھی پڑھتی ہوں۔ یہ تمام اعمال کرنے کیلئے تقریباً ایک دن میں گیارہ گھنٹے درکار ہوتےہیں اور الحمدللہ تسبیح خانہ سے جڑنے کے بعد پہلے جس لڑکی نے کبھی نماز تک نہیں پڑھتی تھی اب یہ تمام اعمال الحمدللہ مکمل کرکےسوتی ہے۔ (ح،ف)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 960 reviews.